الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا .
باقی رہ جانے والی نیکیوں، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16866
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَأَلَتْ أُمُّ هَانِئٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ فَعَلِّمْنِي دَعَوَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ، قَالَ:" قُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ رَقَبَةٍ تُعْتَقُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ فَرَسٍ مُلْجَمٍ يُحْمَلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكَبِّرِي اللَّهَ مِائَةً [ مَرَّةٍ ] تَعْدِلُ مِائَةَ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ تُهْدَى إِلَى بَيْتِ اللَّهِ، وَوَحِّدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ لَا يُدْرِكُكِ ذَنْبٌ بَعْدَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک بھاری بھرکم عورت ہوں، آپ مجھے ایسی دعاء کی تعلیم دیجئے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم «سبحان الله» 100 مرتبہ پڑھو، یہ ایک سو غلاموں کے برابر ہو گا، جنہیں اللہ کی رضا کے لئے آزاد کیا گیا ہو، تم «الحمد لله» 100 مرتبہ پڑھو، یہ اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیے جانے والے لگام والے 100 گھوڑوں کے برابر ہو گا، تم ایک سو مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! یہ 100 اونٹوں کے برابر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈال کر انہیں بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بھیجا گیا ہو، اور تم ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو، تو شرک کے بعد کوئی گناہ تم تک نہیں پہنچ سکے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16866]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16866]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8024)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8024»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16867
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ كَبِرْتُ وَضَعُفْتُ - أَوْ كَمَا قَالَتْ - فَمُرْنِي بِعَمَلٍ أَعْمَلُ وَأَنَا جَالِسَةٌ، قَالَ:" سَبِّحِي اللَّهَ مِائَةَ تَسْبِيحَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ لَكِ مِائَةَ رَقَبَةٍ تُعْتِقِيهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ تَحْمِيدَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ مِائَةَ فَرَسٍ مُسْرَجَةٍ مُلْجَمَةٍ تَحْمِلِينَ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَكَبِّرِي اللَّهَ مِائَةَ تَكْبِيرَةٍ ; فَإِنَّهَا تَعْدِلُ لَكِ مِائَةَ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ مُتَقَبَّلَةٍ، وَهَلِّلِي اللَّهَ مِائَةً".
قَالَ ابْنُ خَلَفٍ: أَحْسَبُهُ قَالَ:" تَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَلَا يُرْفَعُ يَوْمَئِذٍ لِأَحَدٍ عَمَلٌ إِلَّا أَنْ يَأْتِيَ بِمِثْلِ مَا أَتَيْتِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَمْ يَقُلْ أَحْسَبُهُ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِيهِ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَبِرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، فَدُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. فَقَالَ:" بَخٍ بَخٍ، لَقَدْ سَأَلَتْ". وَقَالَ:" خَيْرٌ لَكِ مِنْ مِائَةِ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ، مُجَلَّلَةٍ، تَهْدِيهَا إِلَى بَيْتِ اللَّهِ تَعَالَى، وَقُولِي: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مِائَةَ مَرَّةٍ فَهُوَ خَيْرٌ لَكِ مِمَّا أَطْبَقَتْ عَلَيْهِ السَّمَاءُ وَالْأَرْضُ، وَلَا يُرْفَعُ يَوْمَئِذٍ لِأَحَدٍ عَمَلٌ أَفْضَلُ مِمَّا رُفِعَ لَكِ إِلَّا مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قُلْتِ أَوْ زَادَ".
وَأَسَانِيدُهُمْ حَسَنَةٌ.

سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بوڑھی اور کمزور ہو گئی ہوں (راوی کہتے ہیں: یا جو لفظ بھی انہوں نے استعمال کیے) تو آپ مجھے کسی ایسے عمل کے بارے میں ہدایت کیجئے، جسے میں بیٹھ کر، کر لیا کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایک سو مرتبہ «سبحان الله» پڑھو! یہ تمہارے لئے ایک سو غلام آزاد کرنے کے برابر ہو گا، جنہیں تم سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آزاد کرو گی، تم ایک سو مرتبہ «الحمد لله» پڑھو! کیونکہ یہ ایک سو گھوڑوں کے برابر ہو گا، جن پر زین بھی ڈالی گئی ہو اور لگام بھی ڈالی گئی ہو، اور وہ تم نے وہ اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دیئے ہوں، اور 100 مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! کیونکہ یہ تمہارے کے ”ہدی“ کے 100 اونٹوں کے برابر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈالا گیا ہو، اور وہ مقبول ہوں، اور تم ایک سو مرتبہ «لا اله الا الله» پڑھو۔“
ابن خلف نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ آسمان اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دے گا اور اس دن کسی کا کوئی عمل اوپر نہیں جائے گا (یعنی جو تمہارے اس عمل کے برابر ہو) البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس نے اس کی مانند عمل کیا ہو، جو تم نے کیا ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور انہوں نے ”میرا خیال ہے“ کے الفاظ نقل نہیں کئے ہیں، امام طبرانی نے یہ روایت معجم اوسط میں بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری عمر زیادہ ہو گئی ہے اور ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، آپ کسی ایسے عمل کی طرف میری رہنمائی کیجئے، جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بہت خوب، بہت خوب، تم نے (اہم یا اچھا) سوال کیا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی اس روایت میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں:)
”یہ تمہارے لیے قربانی کے ان ایک سو اونٹوں سے زیادہ بہتر ہو گا، جن کے گلے میں ہار ڈالے گئے ہوں“ جن پر کپڑے ڈالے گئے ہوں اور جنہیں تم نے بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بھجوایا ہو، اور تم ایک سو مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھو! یہ تمہارے لیے ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے، اور اس دن کسی بھی شخص کا کوئی ایسا عمل اوپر نہیں جائے گا جو اس عمل سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو، جو عمل تمہاری طرف سے اوپر جائے گا، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جس نے اتنی ہی تعداد میں یہ کلمات پڑھے ہوں، جتنی مرتبہ تم نے پڑھے ہیں، یا اس سے زیادہ پڑھے ہوں۔“
ان تمام روایات کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16867]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (344/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27723، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20580»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16868
وَعَنْ سَلْمَى أُمِّ بَنِي أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَخْبِرْنِي بِكَلِمَاتٍ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ. قَالَ:" قَوْلِي: اللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ: هَذَا لِي، وَقُولِي: سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ، يَقُولُ اللَّهُ: هَذَا لِي، وَقُولِي: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، يَقُولُ: قَدْ فَعَلْتُ، فَتَقُولِينَ عَشْرَ مِرَارٍ، وَيَقُولُ: قَدْ فَعَلْتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ سلمیٰ یا جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے بچوں کی والدہ ہیں، اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کچھ کلمات کے بارے میں بتائیے، لیکن وہ زیادہ نہ ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھو! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ میرے لئے ہے، تم دس مرتبہ «سبحان الله» پڑھو! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ میرے لئے ہے، تم «اللهم اغفرلي» (اے اللہ! تو میری مغفرت کر دے) پڑھو! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے ایسا کر دیا، تم یہ دس مرتبہ پڑھو گی، تو اللہ تعالیٰ (ہر مرتبہ) یہی فرمائے گا: ”میں نے ایسا کر دیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16868]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (302/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16869
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" جَاءَنِي جِبْرِيلُ فَوَضَعَ يَدَيْهِ: إِحْدَاهُمَا عَلَى صَدْرِي، وَالْأُخْرَى بَيْنَ كَتِفَيَّ، حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ الَّتِي فِي صَدْرِي بَيْنَ كَتِفَيَّ، وَالَّتِي بَيْنَ كَتِفَيَّ فِي صَدْرِي، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، كَبِّرِ الْكَبِيرَ، وَهَلِّلْ بِالْيَقِينِ، وَقُلْ: سُبْحَانَ رَبِّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جبرائیل میرے پاس آئے، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں سے ایک میرے سینے پر رکھا اور دوسرا میرے دونوں کندھوں کے درمیان رکھا، یہاں تک کہ ان کا جو ہاتھ سینے پر تھا، اُس کی ٹھنڈک میں نے دونوں کندھوں کے درمیان محسوس کی، اور جو ہاتھ دونوں کندھوں کے درمیان تھا، اُس کی ٹھنڈک میں نے سینے میں محسوس کی، پھر جبرائیل نے کہا: ”اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کبیر ذات کی کبریائی بیان کریں اور یقین کے ہمراہ «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» پڑھیں، اور یہ پڑھیں: ”سب پہلے والوں اور سب بعد والوں کا پروردگار، ہر عیب سے پاک ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16869]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7896)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7896»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف