🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ .
”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16897
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ؟". قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی طرف نہ کروں؟ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الَّا بِاللهِ پڑهنا» ۔“ ”
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے , تاہم امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، حماد بن سلمہ نے اس کے حوالے سے اس کے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے روایات نقل کی تھیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (174/20) اخرجه احمد فى المسند (228/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16898
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مَرَّ عَلَى إِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ، مَنْ مَعَكَ؟ قَالَ: هَذَا مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ إِبْرَاهِيمُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: مُرْ أُمَّتَكَ فَلْيُكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِ الْجَنَّةِ ; فَإِنَّ تُرْبَتَهَا طَيِّبَةٌ، وَأَرْضَهَا وَاسِعَةٌ، قَالَ:" وَمَا غِرَاسُ الْجَنَّةِ؟". قَالَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ، مَنْ هَذَا مَعَكَ؟ فَقَالَ: مُحَمَّدٌ فَسَلَّمَ عَلَيَّ، وَرَحَّبَ بِي وَقَالَ: مُرْ أُمَّتَكَ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَهُوَ ثِقَةٌ لَمْ يَتَكَلَّمْ فِيهِ أَحَدٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ تمہارے ساتھ کون ہیں؟ سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے بتایا: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اپنی امت کو یہ حکم دیں کہ وہ کثرت کے ساتھ جنت میں پودے لگائے، کیونکہ اس کی مٹی پاکیزہ ہے اور زمین کھلی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اُس میں پودے لگانے سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میرا گزر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس سے ہوا، انہوں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! تمہارے ساتھ کون ہیں؟ تو جبرائیل نے بتایا: یہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، انہوں نے مجھے سلام کیا اور مجھے خوش آمدید کہا: اور یہ فرمایا: آپ اپنی امت کو یہ حکم دیں۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت حسب سابق ذکر کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر بن خطاب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے، کسی نے اس کے بارے میں کلام نہیں کیا ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3898) اخرجه احمد فى المسند (418/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23040»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16899
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ: أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً عَلَّمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْتُ: بَلَى يَا عَمِّ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَزَلَ عَلَيَّ قَالَ:"أَلَا أُعَلِّمُكَ - يَا أَبَا أَيُّوبَ - كَلِمَةً مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ:" أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایسے کلمہ کی تعلیم نہ دوں، جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھی؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں آ کر ٹھہرے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوایوب! کیا میں تمہیں ایک ایسے کلمے کی تعلیم نہ دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1964) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3899)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16900
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"" أَكْثِرُوا مِنْ غَرْسِ الْجَنَّةِ، فَإِنَّهُ عَذْبٌ مَاؤُهَا، طَيِّبٌ تُرَابُهَا، فَأَكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِهَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں زیادہ پودے لگاؤ! کیونکہ اس کا پانی میٹھا ہے اور اس کی مٹی پاکیزہ ہے اور اس میں زیادہ پودے لگانے کا طريقه «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16900]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13354)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13354»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16901
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ دَوَاءٌ مِنْ تِسْعَةٍ وَتِسْعِينَ دَاءً، أَيْسَرُهَا الْهَمُّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ الْحَارِثِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ النُّسْخَةَ مِنَ الطَّبَرَانِيِّ الْأَوْسَطِ سَقَطَ مِنْهَا عَجْلَانُ وَالِدُ مُحَمَّدٍ الَّذِي بَيَّنَهُ وَبَيْنَ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھنا ننانوے بیماریوں کی دوا ہے، جن میں سے سب سے ہلکی بیماری پریشانی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن رافع حارثی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ معجم اوسط کے نسخے میں، محمد نامی راوی کے والد عجلان کا نام نہیں ہے، جو اس کے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان موجود راوی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16901]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5024»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16902
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟ تُكْثِرُونَ مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ تم لوگ کثرت کے ساتھ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16902]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4809)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4809، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3426، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6131/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16903
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَدْرَكَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ سَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ الْمَسْمُوعِ وَغَيْرِهِ مَنْ بَيْنَ ابْنِ لَهِيعَةَ وَبَيْنَهُ.
سیدنا زید بن اسحاق انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے دروازے پر مجھے پایا تو ارشاد فرمایا: کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (پڑھنا)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کے سماعت والے نسخے اور دیگر نسخوں میں ابن لہیعہ اور ان کے درمیان کے راوی ساقط ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5151)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16904
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ كَنْزٌ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» - جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1017)»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16905
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، وَقَدْ صَلَّيْتُ صَلَاةَ الصُّبْحِ وَاضْطَجَعْتُ، فَضَرَبَنِي بِرِجْلِهِ وَقَالَ:" أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راوی کہتے ہیں، میں اُس وقت صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد لیٹ گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پاؤں مارا اور ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ آپ نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قَوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (پڑھنا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن ابوشبیب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16905]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3085) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16906
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ". قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" إِنَّ الْمُكْثِرِينَ هُمُ الْأَقَلُّونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِلَّا مَنْ قَالَ بِمَالِهِ هَكَذَا وَهَكَذَا" وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ" وَقَلِيلٌ مَا هُمْ". ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَنْزٍ مِنْ كُنُوزِ الْجَنَّةِ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَلَا مَلْجَأَ مِنَ اللَّهِ إِلَّا إِلَيْهِ".
ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، هَلْ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ، وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوهُ وَلَا يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَ مَنْ لَا يُشْرِكُ بِهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُطَوَّلًا هَكَذَا وَمُخْتَصَرًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ كُمَيْلِ بْنِ زِيَادٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ منورہ میں کسی جگہ پر چلتا ہوا جا رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوہریرہ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (دنیا میں) مال و دولت کے حوالے سے کثرت والے لوگ، قیامت کے دن قلت والے ہوں گے، البتہ اس شخص کا معاملہ مختلف ہے جو اپنے مال کے بارے میں اس اس طرح کرتا ہے (یعنی اس کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے دائیں طرف اور بائیں طرف اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اور ایسے لوگ کم ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں تمہاری رہنمائی جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ کی طرف نہ کروں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ولا منجا من الله إِلَّا اليه» (پڑھنا)۔“ (اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا اور اللہ تعالیٰ کے سامنے صرف اسی کی پناہ لی جا سکتی ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق کیا ہے، اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا حق کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہرائیں اور اللہ تعالیٰ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ وہ ایسے کسی شخص کو عذاب نہ دے، جو کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے اسی طرح طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اسے مختصر طور پر بھی نقل کیا ہے، ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف کمیل بن زیاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16906]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3089) اخرجه احمد فى المسند (7953)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں