🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

26. بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ .
”لا حول ولا قوۃ الا باللہ“ کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16907
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَدْرِي مَا تَفْسِيرُهَا؟". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" لَا حَوْلَ عَنْ مَعْصِيَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعِصْمَةِ اللَّهِ، وَلَا قُوَّةَ عَلَى طَاعَةِ اللَّهِ إِلَّا بِعَوْنِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ: أَحَدُهُمَا مُنْقَطِعٌ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، وَالْغَالِبُ عَلَيْهِ الضَّعْفُ، وَالْآخَرُ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، میں نے کہا: ” «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ الا بالله» نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو اس کی وضاحت کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس سے مراد یہ ہے:) اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے، صرف اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی عصمت کے ذریعے ہی بچا جا سکتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری کی قوت، صرف اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی مدد کے ذریعے حاصل ہو سکتی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کی سند منقطع ہے، اس میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جس پر ضعیف ہونا غالب ہے، اور دوسری سند متصل اور حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16907]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3083 و 3084)، أخرجه مسند البزار برقم: 2004، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3427، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6133»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16908
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَرَادَ كَنَزَ الْجَنَّةِ فَعَلَيْهِ بِلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يُورَا، وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جنت کا خزانہ چاہتا ہو اس پر لازم ہے کہ وہ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِالله» پڑھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے عبداللہ بن یزید کے حوالے سے، ربیعہ بن یورا سے نقل کی ہے اور عبداللہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (301/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16909
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ نِعْمَةً فَأَرَادَ بَقَاءَهَا فَلْيُكْثِرْ مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَجِيحٍ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرے اور وہ اس نعمت کو باقی رکھنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے کثرت کے ساتھ «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا چاہیے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ (الكهف: 39)
”اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے، اس وقت تم نے یہ کیوں نہیں کہا:؟ جو اللہ چاہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کوئی قوت نہیں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نجیح ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16909]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (310/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 155»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16910
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ لِي نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى كَلِمَةٍ [ كَنْزٍ ] مِنْ كَنْزِ [ الْجَنَّةِ ] تَحْتَ الْعَرْشِ؟". قَالَ: قُلْتُ: فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، قَالَ:" أَنْ تَقُولَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ". قَالَ أَبُو بَلْجٍ: وَأَحْسَبُ أَنَّهُ قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: أَسْلَمَ عَبْدِي وَاسْتَسْلَمَ". قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ؟ قَالَ: لَا إِنَّهَا فِي سُورَةِ الْكَهْفِ: (وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَلِمَةٍ مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ أَبِي بَلْجٍ الْكَبِيرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوہریرہ! کیا میں تمہاری رہنمائی، عرش کے نیچے موجود جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ والے کلمے کی طرف نہ کروں؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: جی ہاں! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو!“۔ ابوبلچ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے اطاعت و فرمانبرداری کی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کے الفاظ ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جی نہیں! سورہ کہف میں یہ الفاظ ہیں:
﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ﴾ (الكهف: 39)
”اور ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم یہ کہتے: جو اللہ نے چاہا (ویسا ہوا) اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک حدیث نقل کی ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی، عرش کے نیچے موجود جنت کے خزانے کے ایک کلمے کی طرف نہ کروں؟۔۔۔۔۔۔ ان دونوں روایات کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوبلج کبیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16910]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3088 و 3087 و 3086) اخرجه احمد فى المسند (335/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8221، 7906، 8535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں