الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ .
صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے؟
حدیث نمبر: 16936
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ، وَأُكَبِّرُهُ، وَأَحْمَدُهُ، وَأُسَبِّحُهُ، وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ [ أَوْ أَكْثَرَ ] مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ. وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں (صبح کی نماز کے بعد) بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا ہوں، اس کی کبریائی بیان کروں، اس کی حمد بیان کروں اس کی تسبیح بیان کروں، لا اله الا اللہ پڑھوں، اور ایسا اس وقت تک کروں کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا اس سے زیادہ غلام آزاد کر دوں، اور میں عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک ایسا کروں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے ہوں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16936]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (255/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21690، 21681، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16937
وَفِي رِوَايَةٍ:" إِنْ أَذْكُرَ اللَّهَ [ مِنْ طُلُوعِ الْفَجْرِ ] إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ: أُكَبِّرُ، وَأُهَلِّلُ، وَأُسَبِّحُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعًا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ، وَلَأَنْ أَذْكُرَ اللَّهَ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ كَذَا وَكَذَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ، وَأَسَانِيدُهُ حَسَنَةٌ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ، وَأَسَانِيدُهُ حَسَنَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں صبح صادق کے بعد سے لے کر سورج طلوع ہونے تک تکبیر، تہلیل اور تسبیح پڑھتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلاموں کو آزاد کیا ہو، اور میں عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے اتنے اتنے غلام آزاد کروں۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور امام طبرانی نے دوسری روایت کی مانند روایت نقل کی ہے، ان کی اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16937]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8028) اخرجه احمد فى المسند (253/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 16938
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْغَدَاةِ فِي جَمَاعَةٍ، ثُمَّ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، انْقَلَبَ بِأَجْرِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز باجماعت ادا کرے اور پھر بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، پھر وہ اُٹھ کر دو رکعت نماز ادا کرے، تو وہ حج اور عمرے کا اجر لے کر واپس جاتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16938]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16938]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكم (77411)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7741»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 16939
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ: أَنَّ أَبَا أُمَامَةَ، وَعُتْبَةَ بْنَ عَبْدٍ حَدَّثَاهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي [ مَسْجِدِ ] جَمَاعَةٍ، ثُمَّ ثَبَتَ حَتَّى يُسَبِّحَ اللَّهَ سُبْحَةَ الضُّحَى [ كَانَ ] ، لَهُ كَأَجْرِ حَاجٍّ وَمُعْتَمِرٍ، تَامٌ لَهُ حَجَّتُهُ وَعُمْرَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ.
عبداللہ بن عامر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کی نماز مسجد میں باجماعت ادا کرے، پھر اپنی جگہ ٹھہرا رہے، یہاں تک کہ وہ چاشت کی نماز ادا کر لے، تو اسے حج کرنے والے اور عمرہ کرنے والے ایسے فرد کی مانند اجر ملتا ہے جس کا حج اور عمرہ مکمل ہوا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے جسے عجلی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اس کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16939]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7649 و 7663)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 656، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1204»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16940
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ لَمْ يَقُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ وَقَالَ:" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ جَلَسَ مَجْلِسَهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ، كَانَتْ بِمَنْزِلَةِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مُتَقَبَّلَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَ حَدِيثَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَ حَدِيثَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں اٹھتے تھے، جب تک آپ کے لیے نماز ادا کرنا ممکن نہیں ہو جاتا تھا (یعنی جب تک سورج نکل نہیں آتا تھا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنی جگہ بیٹھا رہے، یہاں تک کہ اس کے لیے نماز ادا کرنا ممکن ہو جائے، تو یہ اس کے لئے مقبول حج اور عمرے کی منزلت میں ہے (اُسے مقبول حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن موفق ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم رازی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16940]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5598»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16941
وَعَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ - يَعْنِي عَائِشَةَ - تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ صَلَّى الْفَجْرِ - أَوْ قَالَ: الْغَدَاةِ - فَقَعَدَ فِي مَقْعَدِهِ، فَلَمْ يَلْغُ بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا، وَيَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى يُصَلِّيَ الضُّحَى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ، لَا ذَنْبَ لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ الطَّيِّبُ بْنُ سَلْمَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.

عمرہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے اُم المؤمنین، یعنی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص فجر کی نماز ادا کر لے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ صبح کی نماز ادا کر لے اور پھر اپنی جگہ پر بیٹھا رہے، اس دوران وہ دنیا کے کسی کام سے تعلق رکھنے والی کوئی لغو حرکت نہ کرے، بلکہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے، یہاں تک کہ چاشت کی نماز کی چار رکعات ادا کر لے، تو وہ اپنے گناہوں سے نکل کر یوں ہو جاتا ہے جیسے اُس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا، اس کا کوئی گناہ نہیں تھا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طیب بن سلمان ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دارقطنی نے اسے ضعیف کہا: ہے، ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16941]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4365)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3397، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1771، 6073»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 16942
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ جَلَسَ يُمْلِي خَيْرًا حَتَّى يُمْسِيَ، كَانَ أَفْضَلَ مِمَّنْ أَعْتَقَ ثَمَانِيَةً مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ وَأَبِي دَاوُدَ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عصر کی نماز ادا کر لے اور پھر بیٹھ کر بھلائی املاء کرواتا رہے (یعنی ذکر اذکار کرتا رہے) یہاں تک کہ شام ہو جائے (یعنی سورج غروب ہو جائے) تو یہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے آٹھ افراد کو آزاد کرنے سے افضل ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ترمذی نے اور امام ابوداؤد نے ایک حدیث نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16942]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4086 و 4087) اخرجه احمد فى المسند (562/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13349»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16943
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى:" لَأَنْ أَجْلِسَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ غَدْوَةٍ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ".
وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ لَمْ يُذْكَرْ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَيَزِيدُ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ لَمْ يُذْكَرْ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، وَيَزِيدُ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَدْ وُثِّقَ.
امام ابویعلیٰ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”میں ایسے لوگوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں، جو صبح سے لے کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتے رہیں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے، جس بھی چیز پر سورج طلوع ہوتا ہے۔“ امام أحمد کی روایت میں یزید رقاشی نامی راوی کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معلیٰ بن زیاد کے حوالے سے، یزید رقاشی سے نقل کی ہے، اور یزید کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16943]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4125)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16944
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ، دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا. وَلَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ أَقْوَامٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں فجر کی نماز کے بعد اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں، اور اس وقت تک بیٹھا رہوں کہ سورج طلوع ہو جائے، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو آزاد کر دوں، جن میں سے ہر ایک شخص کی دیت 12000 ہو اور میں عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار ایسے افراد کو آزاد کر دوں، جن میں سے ہر ایک کی دیت 12000 ہو۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائد ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16944]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3392)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3667، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6019، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6043/5»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16945
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ، ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ تَعَالَى حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.

سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص فجر کی نماز ادا کر لے اور پھر بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے، اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے: ”اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح ہے، اس روایت کے رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16945]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1487)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف