الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 17056
وَعَنْ صَفِيَّةَ وَدُحَيْبَةَ ابْنَتَيْ عُلَيْبَةَ: أَنَّ قَيْلَةَ بِنْتَ مَخْرَمَةَ كَانَتْ إِذَا أَخَذَتْ حَظَّهَا مِنَ الْمَضْجَعِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ قَالَتْ: بِسْمِ اللَّهِ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَى اللَّهِ، وَضَعْتُ جَنْبِي لِرَبِّي، أَسْتَغْفِرُهُ لِذَنْبِي، حَتَّى تَقُولَهَا مِرَارًا. ثُمَّ تَقُولُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَشَرِّ مَا يَنْزِلُ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَشَرِّ فِتَنِ النَّهَارِ، وَطَوَارِقِ اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ، آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ لِقُدْرَتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ لِعِزَّتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ لِعَظَمَتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَشَعَ لِمُلْكِهِ كُلُّ شَيْءٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِكَ، وَمُنْتَهَى الرَّحْمَةِ مِنْ كِتَابِكَ، وَجَدِّكَ الْأَعْلَى، وَاسْمِكَ الْأَكْبَرِ، وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، أَنْ تَنْظُرَ إِلَيْنَا نَظْرَةً مَرْحُومَةً، لَا تَدَعُ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا فَقْرًا إِلَّا جَبَرْتَهُ، وَلَا عَدُوًّا إِلَّا أَهْلَكْتَهُ، وَلَا عُرْيَانًا إِلَّا كَسَوْتَهُ، وَلَا دَيْنًا إِلَّا قَضَيْتَهُ، وَلَا أَمْرًا لَنَا فِيهِ صَلَاحٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَيْتَنَاهُ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، آمَنْتُ بِاللَّهِ وَاعْتَصَمْتُ بِهِ. ثُمَّ يَقُولُ: ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ سُبْحَانَ اللَّهِ،، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَرْبَعًا وَثَلَاثِينَ.
ثُمَّ تَقُولُ: يَا بِنْتِي، هَذِهِ رَأَسُ الْخَاتِمَةِ، إِنَّ بَنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَتْهُ تَسْتَخْدِمُهُ فَقَالَ:"أَلَا أَدُلُّكِ عَلَى خَيْرٍ مِنْ خَادِمٍ؟". قَالَتْ: بَلَى. فَأَمَرَهَا بِهَذِهِ الْمِائَةِ عِنْدِ الْمَضْجَعِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

علیہ کی دو صاحبزادیاں، صفیہ اور دحیبہ بیان کرتی ہیں: سیدہ قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا شام ہو جانے کے بعد جب بستر پر آتی تھیں، تو یہ پڑھتی تھیں:
«بِسْمِ اللَّهِ، وَأَتَوَكَّلُ عَلَى اللَّهِ، وَضَعْتُ جَنْبِي لِرَبِّي، أَسْتَغْفِرُهُ لِذَنْبِي»
”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، میں، اللہ تعالیٰ پر توکل کرتی ہوں اور میں نے اپنا پہلو اپنے پروردگار کے لئے رکھ دیا ہے، میں اپنے گناہ کی اس سے مغفرت طلب کرتی ہوں۔“
یہ کلمات وہ چند مرتبہ پڑھتی تھیں، پھر یہ پڑھتی تھیں:
«أَعُوذُ بِاللَّهِ وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، مِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا، وَشَرِّ مَا يَنْزِلُ فِي الْأَرْضِ وَشَرِّ مَا يَخْرُجُ مِنْهَا، وَشَرِّ فِتَنِ النَّهَارِ، وَطَوَارِقِ اللَّيْلِ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ، آمَنْتُ بِاللَّهِ، اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي اسْتَسْلَمَ لِقُدْرَتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ذَلَّ لِعِزَّتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي تَوَاضَعَ لِعَظَمَتِهِ كُلُّ شَيْءٍ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَشَعَ لِمُلْكِهِ كُلُّ شَيْءٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِمَعَاقِدِ الْعِزِّ مِنْ عَرْشِكَ، وَمُنْتَهَى الرَّحْمَةِ مِنْ كِتَابِكَ، وَجَدِّكَ الْأَعْلَى، وَاسْمِكَ الْأَكْبَرِ، وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّاتِ الَّتِي لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، أَنْ تَنْظُرَ إِلَيْنَا نَظْرَةً مَرْحُومَةً، لَا تَدَعُ لَنَا ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا فَقْرًا إِلَّا جَبَرْتَهُ، وَلَا عَدُوًّا إِلَّا أَهْلَكْتَهُ، وَلَا عُرْيَانًا إِلَّا كَسَوْتَهُ، وَلَا دَيْنًا إِلَّا قَضَيْتَهُ، وَلَا أَمْرًا لَنَا فِيهِ صَلَاحٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَيْتَنَاهُ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، آمَنْتُ بِاللَّهِ وَاعْتَصَمْتُ بِهِ»
”میں اللہ تعالیٰ کی ذات کی اور اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتی ہوں، وہ کلمات کہ کوئی نیک یا گناہ گار اُن کے دائرے سے باہر نہیں ہے، ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے یا اس کی طرف اوپر جاتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں نازل ہوتی ہے، اور اس کے شر سے جو زمین سے نکلتی ہے، اور دن کے فتنوں کے شر سے اور رات کے وقت آنے والی چیزوں کے شر سے، البتہ ان چیزوں کا معاملہ مختلف ہے جو بھلائی لے کر آتی ہیں، میں اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتی ہوں، اللہ تعالیٰ کی پناہ لیتی ہوں، جس کی قدرت کے آگے ہر چیز سرنگوں ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس کے غلبے کے آگے ہر چیز جھکی ہوئی ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس کی عظمت کے آگے ہر چیز تواضع اختیار کیے ہوئے ہے، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس کی بادشاہی کے سامنے ہر چیز خشوع اختیار کیے ہوئے ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں، تیرے عرش کے غلبے کی گرہوں کے وسیلے سے اور تیری کتاب میں سے رحمت کی آخری حد کے وسیلے سے، اور تیرے بلند مرتبے کے وسیلے سے اور تیرے سب سے بڑے اسم کے وسیلے سے، اور تیرے اُن مکمل کلمات کے وسیلے سے، کہ کوئی نیک یا گناہگار اُن کے دائرے سے باہر نہیں ہے (میں یہ سوال کرتی ہوں) کہ تو ہماری طرف رحمت کی نظر سے دیکھے، اور تو میرے ہر ایک گناہ کی مغفرت کر دے، اور ہر غربت کو ختم کر دے، اور ہر دشمن کو ہلاکت کا شکار کر دے، اور لباس کی ضرورت کے وقت لباس عطا کر دے اور قرض کو ادا کروا دے اور جو بھی معاملہ ہماری دنیا اور آخرت کی بہتری کے لیے ہو، وہ ہمیں عطا کر دے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے! میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتی ہوں اور اس کی پناہ لیتی ہوں۔“
پھر وہ خاتون 33 مرتبہ «سبحان الله» 33 مرتبہ «الله اكبر» اور 34 مرتبہ «الحمد لله» پڑھتی تھیں۔
پھر وہ خاتون یہ فرماتی تھیں: اے میری بیٹی! یہ خاتمے کا سر ہے (یعنی دن کے اختتام کا بنیادی طریقہ ہے) ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی آپ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تاکہ آپ سے کوئی خدمت گار حاصل کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جو خدمتگار ملنے سے زیادہ بہتر ہے؟ ان صاحبزادی نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحبزادی کو رات کے وقت سوتے ہوئے ان 100 کلمات کو پڑھنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17056]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17057
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيْنَا أَرْوَاحَنَا بَعْدَ إِذْ كُنَّا أَمْوَاتًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُسْهِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو وہ یہ پڑھے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيْنَا أَرْوَاحَنَا بَعْدَ إِذْ كُنَّا أَمْوَاتًا»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہماری ارواح کو لوٹا دیا، اس کے بعد کہ ہم مردہ ہو چکے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مسہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17057]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (107/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17058
وَعَنْ هِنْدٍ - امْرَأَةِ بِلَالٍ - قَالَتْ: كَانَ بِلَالٌ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهَ قَالَ: اللَّهُمَّ تَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئَاتِي، وَاعْذُرْنِي بِعِلَّاتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهِنْدٌ لَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ہند رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ جب بستر پر جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: «اللَّهُمَّ تَجَاوَزْ عَنْ سَيِّئَاتِي، وَاعْذُرْنِي بِعِلَّاتِي» ”اے اللہ! تو میرے گناہوں سے درگزر کر اور میری کوتاہیوں کے بارے میں مجھے معذور سمجھ (یا میری معذرت قبول فرما)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا نامی خاتون سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17058]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (1009)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17059
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ حِينَ يَضْطَجِعُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَى الْأَهْلِ وَالْمَوْلَى، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ تَدْعُوَ عَلَى رَحِمٍ قَطَعْتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: کہ جب وہ لیٹتے تھے تو یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ غِنَى الْأَهْلِ وَالْمَوْلَى، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ تَدْعُوَ عَلَى رَحِمٍ قَطَعْتُهَا»
”اے اللہ! میں تجھ سے اہل خانہ اور غلاموں کی خوشحالی کا سوال کرتا ہوں اور اس بات سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ رحم (یعنی رشتہ داری کا تعلق) میرے خلاف دعا کرے، جس کی میں نے قطع رحمی کی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17059]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4849)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید