الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 16983
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتَفْتَحَ أَوَّلَ نَهَارِهِ بِخَيْرٍ وَخَتَمَهُ بِخَيْرٍ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِمَلَائِكَتِهِ: لَا تَكْتُبُوا عَلَيْهِ مَا بَيْنَ ذَلِكَ مِنَ الذُّنُوبِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْجَرَّاحُ بْنُ يَحْيَى الْمُؤَذِّنُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے دن کا آغاز بھلائی کے ہمراہ کرتا ہے، اور اس کا اختتام بھلائی کے ہمراہ کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے: اس کے درمیان کے وقت کے گناہوں کو نوٹ نہ کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جراح بن یحیی مؤذن ہے، میں اسے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16983]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3883) اخرجه احمد فى المسند (420/5)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 65»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16984
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، عَشْرَ مَرَّاتٍ ; كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ وَاحِدَةٍ قَالَهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ بِهَا عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَهُ اللَّهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَكُنَّ لَهُ كَعَشْرِ رِقَابٍ، وَكُنَّ لَهُ مَسْلَمَةً مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ إِلَى آخِرِهِ، وَلَمْ يَعْمَلْ يَوْمَئِذٍ عَمَلًا يَقْهَرُهُنَّ ; فَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَمِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ بَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات دس مرتبہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ ان میں سے ہر ایک مرتبہ اس کے پڑھنے کے عوض میں اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس کے دس درجات بلند کرتا ہے اور یہ کلمات اس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے کی مانند ہو جاتے ہیں، اور یہ کلمات اس کے لیے دن کے ابتدائی حصے سے لے کر آخری حصے تک سلامتی کا ذریعہ بن جاتے ہیں جبکہ وہ اس دن میں کوئی ایسا عمل نہ کرے جو ان کو مغلوب کر دے، اگر وہ شخص شام کے وقت ان کلمات کو پڑھے، تو ایسا ہی (یعنی اجر و ثواب) حاصل ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں، طبرانی کی بعض اسانید بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16984]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23056، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3883، 3884»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16985
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ نَزَلَ عَلَيَّ فَقَالَ:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَلَا أُعَلِّمُكَ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ [ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ] ; إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِلَّا كُنَّ لَهُ [ عِنْدَ اللَّهِ ] عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ مُحَرَّرِينَ، وَإِلَّا كَانَ فِي جُنَّةٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.

سیدنا ابوایوب انصاری علی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ میرے ہاں ٹھہرئے آپ نے فرمایا: اے ابوایوب! کیا میں تمہیں تعلیم نہ دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی بندہ صبح کے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ (لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ)»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے، اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اس شخص کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور یہ کلمات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں 10 غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے، اور یہ شام ہونے تک شیطان سے بچاؤ کا باعث ہوں گے اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھ لے گا، اسے بھی اسی کی مانند (یعنی اجر و ثواب) حاصل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16985]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (414/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16986
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، مَنْ قَالَهَا عَشْرَ مَرَّاتٍ حِينَ يُصْبِحُ ; كُتِبَ لَهُ بِهَا مِائَةُ حَسَنَةٍ، وَمُحِيَ عَنْهُ بِهَا مِائَةُ سَيِّئَةٍ، وَكَانَتْ لَهُ عَدْلَ رَقَبَةٍ، وَحُفِظَ بِهَا يَوْمَئِذٍ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهَا مِثْلَ ذَلِكَ حِينَ يُمْسِي كَانَ لَهُ مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص انہیں صبح کے وقت دس مرتبہ پڑھ لے، تو ان کی وجہ سے اس کے لئے 100 نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور ان کی وجہ سے اس کے 100 گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں، اور یہ اس شخص کے لئے غلام آزاد کرنے کے برابر ہوتے ہیں، اور شام ہونے تک ان کی وجہ سے اس شخص کی حفاظت کی جاتی ہے اور جو شخص انہیں شام کے وقت پڑھ لے گا، اُسے بھی اس کی مانند (یعنی اجر و ثواب) حاصل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16986]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (360/2)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3798، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8502، وأخرجه موطأ مالك برقم: 486»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 16987
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ; غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور وہ زندہ ہے اُسے موت نہیں آئے گی، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16987]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3106)، أخرجه مسند البزار برقم: 1051، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 16988
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَّمَهُ دُعَاءً، وَأَمَرَهُ أَنْ يَتَعَاهَدَ بِهِ أَهْلَهُ كُلَّ يَوْمٍ، قَالَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَبِكَ وَإِلَيْكَ. اللَّهُمَّ مَا قَلْتُ مِنْ قَوْلٍ، أَوْ نَذَرْتُ مِنْ نَذْرٍ، أَوْ حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ، فَمَشِيئَتُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، مَا شِئْتَ كَانَ، وَمَا لَمْ تَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. اللَّهُمَّ وَمَا صَلَّيْتُ مِنْ صَلَاةٍ فَعَلَى مَنْ صَلَّيْتَ، وَمَا لَعَنْتُ مِنْ لَعْنَةٍ فَعَلَى مَنْ لَعَنْتَ، إِنَّكَ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا، وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ. أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَشَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، أَعُوذُ بِكَ اللَّهُمَّ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَعْتَدِيَ أَوْ يُعْتَدَى عَلَيَّ، أَوْ أَكْتَسِبَ خَطِيئَةً مُحْبِطَةً، أَوْ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ. اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، فَإِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَأُشْهِدُكَ - وَكَفَى بِكَ شَهِيدًا - إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، لَكَ الْمُلْكُ، وَلَكَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ وَعْدَكَ حَقٌّ، وَلِقَاءَكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنْتَ تَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تَكِلْنِي إِلَى ضَيْعَةٍ، وَعَوْرَةٍ، وَذَنْبٍ، وَخَطِيئَةٍ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَتُبْ عَلَيَّ ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَقِيَّةِ الْأَسَانِيدِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دعا کی تعلیم دی اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ روزانہ اپنے اہل خانہ کو یہ پڑھایا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ پڑھے:
«لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، وَالْخَيْرُ فِي يَدَيْكَ، وَمِنْكَ وَبِكَ وَإِلَيْكَ۔ اللَّهُمَّ مَا قَلْتُ مِنْ قَوْلٍ، أَوْ نَذَرْتُ مِنْ نَذْرٍ، أَوْ حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ، فَمَشِيئَتُكَ بَيْنَ يَدَيْكَ، مَا شِئْتَ كَانَ، وَمَا لَمْ تَشَأْ لَمْ يَكُنْ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔ اللَّهُمَّ وَمَا صَلَّيْتُ مِنْ صَلَاةٍ فَعَلَى مَنْ صَلَّيْتَ، وَمَا لَعَنْتُ مِنْ لَعْنَةٍ فَعَلَى مَنْ لَعَنْتَ، إِنَّكَ أَنْتَ وَلِيِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا، وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ۔ أَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ الرِّضَا بِالْقَضَاءِ، وَبِرَدِّ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ، وَلَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ، وَشَوْقًا إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ، وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ، أَعُوذُ بِكَ اللَّهُمَّ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ، أَوْ أَعْتَدِيَ أَوْ يُعْتَدَى عَلَيَّ، أَوْ أَكْتَسِبَ خَطِيئَةً مُحْبِطَةً، أَوْ ذَنْبًا لَا يُغْفَرُ۔ اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ، فَإِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا، وَأُشْهِدُكَ - وَكَفَى بِكَ شَهِيدًا - إِنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، لَكَ الْمُلْكُ، وَلَكَ الْحَمْدُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ وَعْدَكَ حَقٌّ، وَلِقَاءَكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةَ حَقٌّ، وَالسَّاعَةَ آتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيهَا، وَأَنْتَ تَبْعَثُ مَنْ فِي الْقُبُورِ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تَكِلْنِي إِلَى ضَيْعَةٍ، وَعَوْرَةٍ، وَذَنْبٍ، وَخَطِيئَةٍ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، وَتُبْ عَلَيَّ ; إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ»
”میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، اور سعادت تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے، اور بھلائی تیرے ہاتھوں میں ہے، تیری طرف سے ہے، تیری مدد سے ہے، تیری طرف لوٹتی ہے، اے اللہ! میں نے جو بھی بات کہی ہو، یا جو بھی نذر مانی ہو، یا جو بھی حلف اٹھایا ہو، تو (ہر معاملے میں) تیری ہی مشیت پوری ہو گی، جو تو چاہے گا وہ ہو گا، اور جو تو نہیں چاہے گا وہ نہیں ہو گا، اور تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، بے شک تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے اے اللہ! میں نے جو بھی دعائے رحمت کی تو اس کے لیے کی جس پر تو نے رحمت کی اور میں نے جو بھی لعنت کی تو اس پر کی جس پر تو نے لعنت کی، بے شک تو دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے، تو مجھے مسلمان ہونے کے عالم میں وفات دینا اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ ملا دینا، میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں، اے اللہ! کہ میں تقدیر کے فیصلے پر راضی رہوں اور مرنے کے بعد ٹھنڈی زندگی ہو، اور تیرے دیدار کی لذت ہو اور تیری بارگاہ میں حاضری کا شوق ہو، اور یہ کسی بھی تکلیف کا سامنا کئے بغیر، اور کسی گمراہ کرنے والے فتنے کا سامنا کئے بغیر ہو، اے اللہ! اس بات سے میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں ظلم کروں یا میرے ساتھ ظلم کیا جائے، یا میں زیادتی کروں یا میرے خلاف زیادتی کی جائے، یا میں کسی گناہ کا ارتکاب کروں جو اعمال کو ضائع کر دے، یا کوئی ایسا گناہ ہو جو معاف نہ ہو سکتا ہؤ، اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے! جلال اور اکرام والے! میں اس دنیاوی زندگی میں، تیرے ساتھ عہد کرتا ہوں اور تجھے گواہ بناتا ہوں، اور گواہ ہونے کے لیے تو ہی کافی ہے (میں تجھے اس بات کا گواہ بناتا ہوں) کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی تیرے لیے مخصوص ہے، حمد تیرے لیے مخصوص ہے اور تو ہر شے پر قدرت رکھتا ہے، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ تیرا وعدہ حق ہے، تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے، جنت حق ہے، قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے، اور تو ان لوگوں کو دوبارہ زندہ کرے گا جو قبروں میں ہیں، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اگر تو مجھے میرے نفس کے حوالے کر دے تو گویا تو مجھے ضائع ہونے، بے پردگی والے امور اور گناہوں اور خطاؤں کے حوالے کر دے گا، تو میں صرف تیری رحمت پر بھروسہ کرتا ہوں، تو میرے سارے گناہوں کی مغفرت کر دے، ویسے گناہوں کی مغفرت صرف تو ہی کر سکتا ہے اور تو میری توبہ قبول کر لے، بے شک تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بقیہ اسانید میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16988]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4932 و 4803) اخرجه احمد فى المسند (191/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16989
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدَعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعْمَلَ لِلَّهِ كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ حَسَنَةٍ، حِينَ يُصْبِحُ يَقُولُ: بِسْمِ اللَّهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، مِائَةَ مَرَّةٍ ; فَإِنَّهَا أَلْفُ حَسَنَةٍ، فَإِنَّهُ لَنْ يَعْمَلَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِثْلَ ذَلِكَ فِي يَوْمِهِ مِنَ الذُّنُوبِ، وَيَكُونُ مَا عَمِلَ مِنْ خَيْرٍ سِوَى ذَلِكَ وَافِرًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی ایک بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر روزانہ ایک ہزار نیکیاں کرنا ترک نہ کرے، جب وہ صبح کرے تو یہ پڑھے: ”اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ ہر عیب سے پاک ہے اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے۔“ وہ یہ کلمات 100 مرتبہ پڑھے، تو یہ اس کے لئے ایک ہزار نیکیاں ہو جائیں گی اور اگر اللہ نے چاہا تو وہ شخص اس دن میں اتنے گناہ نہیں کرے گا، اور وہ اس کے علاوہ جو نیکیاں کرے گا وہ مزید اضافہ کا باعث ہوں گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16989]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (440/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21234»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16990
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ أَلْفَ مَرَّةٍ، فَقَدِ اشْتَرَى نَفْسَهُ مِنَ اللَّهِ، وَكَانَ آخِرَ يَوْمِهِ عَتِيقَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت ایک ہزار مرتبہ «سبحان الله و بحمده» پڑھ لیتا ہے تو وہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ سے خرید لیتا ہے، اور وہ دن کے آخری حصہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے (جہنم سے) آزاد شدہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16990]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16990]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16991
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ، فَقَدِ اشْتَرَى نَفْسَهُ مِنَ اللَّهِ، وَكَانَ آخِرَ يَوْمِهِ عَتِيقَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت 100 مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِه» پڑھ لیتا ہے، تو وہ اپنا آپ اللہ تعالیٰ سے خرید لیتا ہے، اور وہ دن کی آخری حصے میں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے (جہنم سے) آزاد شدہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16991]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16991]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 16992
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَإِنْ مَاتَ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ دَخَلَ الْجَنَّةَ.
وَإِنْ قَالَ حِينَ يُمْسِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ [ آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي ] ، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ، فَمَاتَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
ثُمَّ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْلِفُ مَا لَا يَحْلِفُ عَلَى غَيْرِهِ، يَقُولُ:" وَاللَّهِ مَا قَالَهَا عَبْدٌ فِي يَوْمٍ فَيَمُوتُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَإِنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي فَتُوَفِّيَ فِي تِلْكَ اللَّيْلَةِ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص صبح کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ، آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، إِنِّي أَصْبَحْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے صبح کی، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر وہ شخص اُس دن میں انتقال کر گیا تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ اگر وہ شخص شام کے وقت تین مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُكَ آمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِينِي، أَمْسَيْتُ عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَتُوبُ إِلَيْكَ مِنْ شَرِّ عَمَلِي، وَأَسْتَغْفِرُكَ لِذُنُوبِي الَّتِي لَا يَغْفِرُهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تو میرا پروردگار ہے اور میں تیرا بندہ ہوں، میں اپنے دین کو تیرے لیے خالص رکھتے ہوئے تجھ پر ایمان لایا اور میں نے اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد اور تیرے وعدے پر گامزن رہتے ہوئے شام کی، میں اپنے عمل کے شر سے تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں کے بارے میں تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، تیرے علاوہ اور کوئی ان کی مغفرت نہیں کر سکتا۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اس رات میں انتقال کر جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا حلف اٹھایا جو آپ نے اس کے علاوہ کسی بات پر نہیں اُٹھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی قسم! جو بندہ دن میں اسے پڑھ لے اور اس دن میں فوت ہو جائے، وہ جنت میں داخل ہو گا اور اگر وہ شام کے وقت اسے پڑھ لے اور اس رات میں فوت ہو جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 16992]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7802)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف