🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16985
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ نَزَلَ عَلَيَّ فَقَالَ:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَلَا أُعَلِّمُكَ؟". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُولُ حِينَ يُصْبِحُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ [ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ] ; إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَإِلَّا كُنَّ لَهُ [ عِنْدَ اللَّهِ ] عَدْلَ عَشْرِ رِقَابٍ مُحَرَّرِينَ، وَإِلَّا كَانَ فِي جُنَّةٍ مِنَ الشَّيْطَانِ حَتَّى يُمْسِيَ، وَمَنْ قَالَهَا حِينَ يُمْسِي كَذَلِكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابوایوب انصاری علی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ میرے ہاں ٹھہرئے آپ نے فرمایا: اے ابوایوب! کیا میں تمہیں تعلیم نہ دوں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو بھی بندہ صبح کے وقت یہ کلمات پڑھتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ (لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ)» ‏‏‏‏
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے، اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے، اس شخص کے دس گناہ مٹا دیتا ہے، اور یہ کلمات اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں 10 غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے، اور یہ شام ہونے تک شیطان سے بچاؤ کا باعث ہوں گے اور جو شخص شام کے وقت انہیں پڑھ لے گا، اسے بھی اسی کی مانند (یعنی اجر و ثواب) حاصل ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16985]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (414/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 16985 in Urdu