الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
آدمی صبح کے وقت اور شام کے وقت کیا پڑھے
حدیث نمبر: 16987
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ; غُفِرَتْ ذُنُوبُهُ وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ صبح کے وقت اور شام کے وقت یہ پڑھ لے:
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے، اور حمد اسی کے لیے مخصوص ہے، وہ زندگی دیتا ہے اور وہ موت دیتا ہے، اور وہ زندہ ہے اُسے موت نہیں آئے گی، ہر قسم کی بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے، اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ سے زیادہ ہوں۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبداللہ بن ابوسبرہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16987]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3106)، أخرجه مسند البزار برقم: 1051، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10175، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 16987 in Urdu