🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا آوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَإِذَا انْتَبَهَ .
جب آدمی اپنے بستر پر جائے، یا جب بیدار ہو، تو کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17026
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ. قَالَ:" وَلِمَ؟". قَالَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ:" إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے بتایا: اُسے بچھو نے ڈنک مار لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اپنے بستر پر جا کر یہ پڑھ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جو اُس نے پیدا کی ہے۔“ تو اُس (یعنی بچھو نے) اس (یعنی شخص) کو نقصان نہیں پہنچانا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد رقی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17026]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7089»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17027
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ رَجُلٍ يَأْوِي إِلَى فِرَاشِهِ فَيَقْرَأُ سُورَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَيْهِ مَلَكًا يَحْفَظُهُ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيهِ، حَتَّى يَهُبَّ مُتَى هِّبَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بستر پر جا کر اللہ کی کتاب کی کوئی سورت تلاوت کر لے، تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف ایک فرشتے کو بھیج دیتا ہے، جو نقصان پہنچانے والی چیز سے، اس شخص کی حفاظت کرتا ہے، اس وقت تک جب تک وہ بیدار نہیں ہوتا، خواہ وہ جب بھی بیدار ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7175) اخرجه احمد فى المسند (125/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16683»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17028
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا آوَى الرَّجُلُ إِلَى فِرَاشِهِ ابْتَدَرَهُ مَلَكٌ وَشَيْطَانٌ، فَيَقُولُ الْمَلَكُ: اخْتِمْ بِخَيْرٍ، وَيَقُولُ الشَّيْطَانُ: اخْتِمْ بِشَرٍّ، فَإِنْ ذَكَرَ اللَّهَ ثُمَّ نَامَ، بَاتَ الْمَلَكُ يَكْلَؤُهُ، وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْمَلَكُ: افْتَحْ بِخَيْرٍ، وَقَالَ الشَّيْطَانُ: افْتَحْ بَشَرٍّ، فَإِنْ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيَّ نَفْسِي وَلَمْ يُمِتْهَا فِي مَنَامِهَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ، فَإِنْ وَقَعَ عَنْ سَرِيرِهِ فَمَاتَ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ الشَّامِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب آدمی اپنے بستر پر جاتا ہے تو ایک فرشتہ اور ایک شیطان لپک کر اس کی طرف جاتے ہیں، فرشتہ کہتا ہے: تم بھلائی کے ذریعے اختتام کرو! شیطان کہتا ہے: تم شر کے ذریعے اختتام کرو! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اگر وہ شخص اللہ کا ذکر کر کے سوئے، تو فرشتہ رات بھر اس کی حفاظت کرتا رہتا ہے، اور جب وہ شخص بیدار ہوتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے: تم بھلائی کے ذریعے آغاز کرو! اور شیطان کہتا ہے: تم برائی کے ذریعے آغاز کرو! اگر وہ شخص یہ پڑھ لے:
«الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَدَّ عَلَيَّ نَفْسِي وَلَمْ يُمِتْهَا فِي مَنَامِهَا، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ أَنْ تَزُولَا إِلَى آخِرِ الْآيَةِ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُمْسِكُ السَّمَاءَ أَنْ تَقَعَ عَلَى الْأَرْضِ إِلَّا بِإِذْنِهِ»
”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میری جان مجھے لوٹا دی اور نیند کے دوران اُسے موت نہیں دی، ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اس حوالے سے تھاما ہوا ہے کہ وہ زائل ہو جائیں (راوی کہتے ہیں: اس آیت کو آخر تک پڑھنا ہے، اور پھر یہ پڑھنا ہے:) ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے آسمان کو تھام رکھا ہے کہ وہ زمین پر گر جائے، البتہ اس کے اذن کا معاملہ مختلف ہے۔“
(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) اگر وہ شخص اپنے پلنگ سے گر کر مر جائے تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابراہیم بن حجاج شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17028]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1791)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2055، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5533، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10914، 10915، 10916، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6099/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17029
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ بِفِرَاشِهِ فَيُفْرَشُ لَهُ، فَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، فَإِذَا آوَى إِلَيْهِ تَوَسَّدَ كَفَّهُ الْيُمْنَى، ثُمَّ هَمَسَ لَا نَدْرِي مَا يَقُولُ، فَإِذَا كَانَ فِي آخِرِ ذَلِكَ رَفَعَ صَوْتَهُ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ.
اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر کے بارے میں حکم دیتے تھے، اُسے آپ کے لیے بچھا دیا جاتا تھا، پھر آپ قبلہ کی طرف رخ کرتے تھے، جب آپ اس پر لیٹتے تھے تو آپ اپنی دائیں ہتھیلی کو تکیہ بنا لیتے تھے، پھر آپ پست آواز میں کچھ پڑھتے تھے، ہمیں پتہ نہیں چلتا تھا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟ لیکن اس کے آخر میں، آپ اپنی آواز بلند کر لیتے تھے اور یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، إِلَهَ - أَوْ رَبَّ - كُلِّ شَيْءٍ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ۔ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ لَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ، وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ»
”اے اللہ! اے سات آسمانوں کے پروردگار! اے عظیم عرش کے پروردگار! اے ہر شئے کے پروردگار! (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر شے کے معبود! اے تورات، انجیل اور فرقان کو نازل کرنے والے! دانے اور گٹھلی کو چیر دینے والے! میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جس کی پیشانی کو تو نے پکڑا ہوا ہے، اے اللہ! بے شک تو اول ہے، تجھ سے پہلے کچھ نہیں تھا، اور تو آخر ہے، تیرے بعد کچھ نہیں ہو گا، تو ظاہر ہے، تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ہے، تو باطن ہے، تجھ سے نیچے کچھ نہیں ہے، تو ہمارا قرض ادا کروا دے، اور ہمیں غربت سے بے نیاز کر دے۔“

یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17029]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7447)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17030
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَضَعْتَ جَنْبَكَ عَلَى الْفِرَاشِ، وَقَرَأْتَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، فَقَدْ أَمِنْتَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ إِلَّا الْمَوْتَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنا پہلو بستر پر رکھو، تو سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھو، تو تم موت کے علاوہ ہر چیز سے محفوظ ہو جاؤ گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی غسان بن عبید ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17030]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3109)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17031
وَعَنْ خَبَّابٍ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ قَطُّ إِلَّا قَرَأَ: قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ حَتَّى يَخْتِمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی بستر پر جاتے تھے تو سورہ کافرون پوری پڑھتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3808)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17032
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ أَخْضَرَ - أَوْ أَحْمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَرَأَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ حَتَّى يَخْتِمَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عباد بن اخضر رضی اللہ عنہ (یا شاید احمر) بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر جاتے تھے تو سورہ کافرون تلاوت کرتے تھے اور یہ مکمل سورت تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی اور ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17032]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17033
وَعَنْ جَبَلَةَ بْنِ حَارِثَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ: قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ حَتَّى تَمُرَّ بِآخِرِهَا ; فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنَ الشِّرْكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا جبلہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو سورہ کافرون پڑھو، یہاں تک کے اس کے آخر تک پہنچ جاؤ (یعنی یہ مکمل سورت پڑھو) کیونکہ یہ شرک سے برأت کا اظہار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1989) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2195)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2195، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1989»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17034
وَعَنْ خَبَّابٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَاقْرَأْ: (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ)
وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ قَرَأَ: (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) حَتَّى يَخْتِمَهَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو سورہ کافرون کی تلاوت کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بستر پر جاتے تھے تو آپ سورہ کافرون کی تلاوت کرتے تھے، یہاں تک کہ آپ اسے ختم کرتے تھے (یعنی آپ پوری سورت کی تلاوت کرتے تھے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17034]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3114)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17035
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى كَلِمَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنَ الشِّرْكِ بِاللَّهِ؟ (قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ) عِنْدَ مَنَامِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہاری رہنمائی ایسے کلمے کی طرف نہ کروں؟ جو تمہیں اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک سے نجات دیدے، وہ سوتے وقت سورہ کافرون پڑھنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جبارہ بن مغلس ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17035]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12993)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12993، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں