الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّتُهُ، أَوْ أَرَادَ غَوْثًا، أَوْ أَضَلَّ شَيْئًا .
جب کسی شخص کی سواری چلی جائے، یا وہ کسی سے مدد حاصل کرنا چاہتا ہو یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 17103
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَضَلَّ أَحَدُكُمْ شَيْئًا، أَوْ أَرَادَ عَوْنًا، وَهُوَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا أَنِيسٌ فَلْيَقُلْ: يَا عِبَادَ اللَّهِ، أَغِيثُونِي ; فَإِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا لَا نَرَاهُمْ". وَقَدْ جَرَّبَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ عُتْبَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ عُتْبَةَ.
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کی کوئی چیز گم ہو جائے، یا وہ مدد حاصل کرنا چاہتا ہو، اور وہ ایسی جگہ پر موجود ہو، جہاں اس کا کوئی ساتھی نہ ہو، تو اسے یہ کہنا چاہیے: اے اللہ کے بندو! تم لوگ میری مدد کرو! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں، جنہیں ہم دیکھ نہیں پاتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آزمائی گئی ہے (یعنی ایسا کرنے کا فائدہ ہوتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اس کے بعض رجال میں ضعف پایا جاتا ہے، اور یہ بات بھی ہے کہ زید بن علی نامی راوی نے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ومنقطع
حدیث نمبر: 17104
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ مَلَائِكَةً فِي الْأَرْضِ سِوَى الْحَفَظَةِ، يَكْتُبُونَ مَا يَسْقُطُ مِنْ وَرَقِ الشَّجَرِ، فَإِذَا أَصَابَ أَحَدَكُمْ عَرْجَةٌ بِأَرْضِ فَلَاةٍ فَلْيُنَادِ: أَعِينُوا عِبَادَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”زمین میں اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے بھی ہوتے ہیں، جو محافظ فرشتوں کے علاوہ ہوتے ہیں، درخت سے جو پتے گرتے ہیں، وہ ان کو نوٹ کرتے ہیں، جب کسی بے آب و گیاہ جگہ پر تم میں سے کسی ایک شخص کو کوئی پریشانی لاحق ہو، تو اسے بلند آواز میں پکارنا چاہیے: اے اللہ کے بندو! تم لوگ میری مدد کرو!“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17104]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17104]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3128)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17105
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّةُ أَحَدِكُمْ بِأَرْضِ فَلَاةٍ فَلْيُنَادِ: يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا، يَا عِبَادَ اللَّهِ احْبِسُوا ; فَإِنَّ لِلَّهِ حَاضِرًا فِي الْأَرْضِ سَيَحْبِسُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ:" سَيَحْبِسُهُ عَلَيْكُمْ". وَفِيهِ مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ:" سَيَحْبِسُهُ عَلَيْكُمْ". وَفِيهِ مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی بے آب و گیاہ جگہ پر، تم میں سے کسی ایک کا جانور چھوڑ کر چلا جائے، تو اس شخص کو بلند آواز میں پکارنا چاہیے: اے اللہ کے بندو! روک لو! اے اللہ کے بندو! روک لو! کیونکہ زمین میں اللہ کی ایسی مخلوق موجود ہوتی ہے، جو اس کو روک سکتی ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تو عنقریب وہ اس کو تمہارے لئے روک لے گا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی معروف بن حسان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17105]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5269) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10518)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261، 3382، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237، 5470، 6157، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 615، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10518»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17106
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الضَّالَّةِ أَنَّهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ ; فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے گمشدہ چیز کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آدمی کو یہ کہنا چاہیے (یا شاید یہ مراد ہو گا کہ گمشدہ چیز کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:)
«اللَّهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّالَّةِ، تَهْدِي مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِقُدْرَتِكَ وَسُلْطَانِكَ ; فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ» ”اے اللہ! اے گم شدہ چیز کو واپس کرنے والے! بھٹکے ہوئے کو راہ دکھانے والے! گمراہی کے مقابلے میں تو ہدایت دیتا ہے، تو اپنی قدرت اور اپنے غلبے کے ذریعے میری گمشدہ چیز واپس کر دے، کیونکہ وہ تیری عطا اور تیرے فضل کا حصہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن یعقوب بن ابوعباد مکی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17106]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (660) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13289)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف