الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا انْفَلَتَتْ دَابَّتُهُ ، أَوْ أَرَادَ غَوْثًا ، أَوْ أَضَلَّ شَيْئًا .
جب کسی شخص کی سواری چلی جائے، یا وہ کسی سے مدد حاصل کرنا چاہتا ہو یا اس کی کوئی چیز گم ہو جائے، تو اسے کیا پڑھنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 17103
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَضَلَّ أَحَدُكُمْ شَيْئًا، أَوْ أَرَادَ عَوْنًا، وَهُوَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا أَنِيسٌ فَلْيَقُلْ: يَا عِبَادَ اللَّهِ، أَغِيثُونِي ; فَإِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا لَا نَرَاهُمْ". وَقَدْ جَرَّبَ ذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ عُتْبَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ، إِلَّا أَنَّ زَيْدَ بْنَ عَلِيٍّ لَمْ يُدْرِكْ عُتْبَةَ.
سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کی کوئی چیز گم ہو جائے، یا وہ مدد حاصل کرنا چاہتا ہو، اور وہ ایسی جگہ پر موجود ہو، جہاں اس کا کوئی ساتھی نہ ہو، تو اسے یہ کہنا چاہیے: اے اللہ کے بندو! تم لوگ میری مدد کرو! (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں، جنہیں ہم دیکھ نہیں پاتے ہیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آزمائی گئی ہے (یعنی ایسا کرنے کا فائدہ ہوتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ اس کے بعض رجال میں ضعف پایا جاتا ہے، اور یہ بات بھی ہے کہ زید بن علی نامی راوی نے سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17103]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (117/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ومنقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 17103 in Urdu