الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابُ مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ .
کس چیز سے پناہ مانگی جائے؟
حدیث نمبر: 17171
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ (اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ (اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ)»
”اے اللہ! میں ایسے علم سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو نفع نہ دے، اور ایسے دل سے جو ڈرے نہیں، اور ایسے نفس سے، جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے (یعنی مستجاب نہ ہو، ان سب سے تیری پناہ مانگتا ہوں) اے اللہ! میں ان چار چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یونس بن خباب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17171]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17172
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْقَسْوَةِ، وَالْغَفْلَةِ، وَالْعَيْلَةِ، وَالذِّلَّةِ، وَالْمَسْكَنَةِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفُسُوقِ، وَالشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَالسُّمْعَةِ، وَالرِّيَاءِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الصَّمَمِ، وَالْبَكَمِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْقَسْوَةِ، وَالْغَفْلَةِ، وَالْعَيْلَةِ، وَالذِّلَّةِ، وَالْمَسْكَنَةِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفُسُوقِ، وَالشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَالسُّمْعَةِ، وَالرِّيَاءِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الصَّمَمِ، وَالْبَكَمِ، وَالْجُنُونِ، وَالْجُذَامِ، وَسَيِّئِ الْأَسْقَامِ»
”اے اللہ! میں عاجز ہونے اور سست ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں دل کی سختی، غفلت، تنگدستی، ذلت، غریبی سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں فسق، اختلاف، منافقت، شہرت اور ریاکاری سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں گونگے، بہرے ہو جانے، پاگل پن، جذام اور بری بیماریوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں، اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17172]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (316)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6006، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2706، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5459، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1540، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11703، 12821، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1987، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 1023، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17173
وَعَنْ جَرِيرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَدْعُو:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ، وَقَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ، وَقَلْبٍ لَا يَخْشَعُ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ»
”اے اللہ! میں ایسی دعا سے تیری پناہ مانگتا ہوں، جو سنی نہ جائے، اور ایسے دل سے، جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو (تیری پناہ مانگتا ہوں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17173]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2270)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2270»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17174
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الْعَدُوِّ، وَمِنْ بَوَارِ الْأَيِّمِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ زَكَرِيَّا الصَّرِيمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الْعَدُوِّ، وَمِنْ بَوَارِ الْأَيِّمِ، وَمِنْ فِتْنَةِ الدَّجَّالِ»
”اے اللہ! میں قرض کے غلبے اور دشمن کے غلبے اور بیوہ یا مطلقہ عورتوں) کی شادی نہ ہونے، اور دجال کی آزمائش سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر، معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن زکریا صریمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17174]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1052) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11882)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11882، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2163، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1008»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17175
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ خِلَافٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: (یعنی یہ دعا کیا کرتے تھے:)
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ، وَالْهَرَمِ، وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ»
”اے اللہ! میں کسلمندی اور بڑھاپے اور سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اُس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17175]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3206 و 3205)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2774، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 543»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17176
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَعُوذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيمِ، وَبِاسْمِكَ الْكَرِيمِ، مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا ہے: «أَعُوذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيمِ، وَبِاسْمِكَ الْكَرِيمِ، مِنَ الْكُفْرِ وَالْفَقْرِ»
”میں تیری کریم ذات اور تیرے کریم اسم کی پناہ مانگتا ہوں، کفر اور فقر سے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17176]
”میں تیری کریم ذات اور تیرے کریم اسم کی پناہ مانگتا ہوں، کفر اور فقر سے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17176]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17177
وَعَنْ عُبَادَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنَ الْفَقْرِ وَالْعَيْلَةِ، وَمِنْ أَنْ تَظْلِمُوا أَوْ تُظْلَمُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَيَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُبَادَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم غربت اور تنگدستی سے اللہ کی پناہ مانگو! اور اس بات سے بھی (اللہ کی پناہ مانگو) کہ تم ظلم کرو یا تم پر ظلم کیا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یحیی بن اسحاق بن یحیی بن عبادہ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17177]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یحیی بن اسحاق بن یحیی بن عبادہ نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17177]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17178
وَعَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَسْتَعِيذُ مِنْ أَرْبَعٍ يَقُولُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غِنًى يُطْغِينِي، وَمِنْ فَقْرٍ يُنْسِينِي، وَمِنْ هَوًى يُرْدِينِي، وَمِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَعَوْنٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، وَإِنْ كَانَ ثِقَةً، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الدُّعَاءِ بَعْدَ الصَّلَوَاتِ حَدِيثُ أَنَسٍ مَرْفُوعًا أَتَمَّ مِنْ هَذَا، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عون بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ چار چیزوں سے پناہ مانگتے ہوئے یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ غِنًى يُطْغِينِي، وَمِنْ فَقْرٍ يُنْسِينِي، وَمِنْ هَوًى يُرْدِينِي، وَمِنْ عَمَلٍ يُخْزِينِي»
”اے اللہ! میں ایسی خوشحالی سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو مجھے سرکش بنا دے اور ایسی غربت سے جو مجھے بھلا دے، اور ایسی خواہش نفس سے جو مجھے پلٹا دے اور ایسے عمل سے جو مجھے رُسوا کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور عون نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے اور عبدالرحمن مسعودی اگرچہ ثقہ ہیں، لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گئے تھے۔
اس سے پہلے نمازوں کے بعد دعا کے بارے میں، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ ”مرفوع“ روایت گزر چکی ہے جو اس سے زیادہ مکمل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17178]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8977)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17179
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ يَوْمِ السُّوءِ، وَمِنْ لَيْلَةِ السُّوءِ، وَمِنْ سَاعَةِ السُّوءِ، وَمِنْ صَاحِبِ السُّوءِ، وَمِنْ جَارِ السُّوءِ فِي دَارِ الْمُقَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِشْرِ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّارِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ يَوْمِ السُّوءِ، وَمِنْ لَيْلَةِ السُّوءِ، وَمِنْ سَاعَةِ السُّوءِ، وَمِنْ صَاحِبِ السُّوءِ، وَمِنْ جَارِ السُّوءِ فِي دَارِ الْمُقَامَةِ»
”اے اللہ! میں برے دن سے اور بری رات سے اور بری گھڑی سے اور برے ساتھی سے اور قیام کی جگہ میں برے ہمسائے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف بشر بن ثابت بزار کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17179]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (294/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17180
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ: أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَكُمْ أَنْ تَتَعَوَّذُوا مِنْ ثَلَاثٍ: مِنْ طَمَعٍ حَيْثُ لَا مَطْمَعَ، وَمِنْ طَمَعٍ يُرَدُّ إِلَى طَبْعٍ، وَمِنْ طَمَعٍ إِلَى غَيْرِ مَطْمَعٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم تین چیزوں سے پناہ مانگو! ایسی طمع سے، جہاں طمع نہ ہو سکتی ہو، ایسی طمع سے، جو طبع کی طرف لوٹا دے، اور ایسی طمع سے جو غیر مطمع ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ان میں سے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَذْكَارِ/حدیث: 17180]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (52/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن