الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. 39 - 26 - 3 - بَابُ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ الصَّبَاحِ وَالْمَسَاءِ . تَقَدَّمَ فِي الْأَذْكَارِ فِيمَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى .
نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کا طریقہ، اور اس کے ساتھ کیا شامل کیا جائے؟
حدیث نمبر: 17306
وَعَنْ سَلَامَةَ الْكِنْدِيِّ قَالَ: كَانَ عَلَيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُعَلِّمُ النَّاسَ الصَّلَاةَ عَلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: اللَّهُمَّ دَاحِيَ الْمَدْحُوَّاتِ، وَبَارِئَ الْمَسْمُوكَاتِ، وَجَبَّارَ الْقُلُوبِ عَلَى فِطْرَتِهَا، شِقِيِّهَا وَسَعِيدِهَا، اجْعَلْ شَرَائِفَ صَلَوَاتِكَ، وَنَوَامِيَ بَرَكَاتِكَ، وَرَأْفَةَ تَحِيَّتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، الْخَاتِمِ لِمَا سَبَقَ، وَالْفَاتِحِ لِمَا أُغْلِقَ، وَالْمُعِينِ عَلَى الْحَقِّ (بِالْحَقِّ) ، وَالدَّامِغِ جَيْشَاتِ الْأَبَاطِيلِ، كَمَا حَمَلَ فَاضْطَلَعَ بِأَمْرِكَ لِطَاعَتِكَ، مُسْتَوْفِزًا فِي مَرْضَاتِكَ بِغَيْرِ نَكَلٍ عَنْ قَدَمٍ، وَلَا وَهَنٍ فِي عَزْمٍ، دَاعِيًا لِوَحْيِكَ، حَافِظًا لِعَهْدِكَ، مَاضِيًا عَلَى نَفَاذِ أَمْرِكَ، حَتَّى أَوْرَى قَبَسًا لِقَابِسٍ، بِهِ هُدِيَتِ الْقُلُوبُ بَعْدَ خَوَضَانِ الْفِتَنِ وَالْإِثْمِ، بِمُوَضِّحَاتِ الْأَعْلَامِ، وَمُنِيرَاتِ الْإِسْلَامِ، وَنَائِرَاتِ الْأَحْكَامِ، فَهُوَ أَمِينُكَ الْمَأْمُونُ، وَخَازِنُ عِلْمِكَ الْمَخْزُونِ، وَشَهِيدُكَ يَوْمَ الدِّينِ، وَبَعْثَتُكَ لَهُ نِعْمَةٌ، وَرَسُولُكَ بِالْحَقِّ رَحْمَةٌ. اللَّهُمَّ افْسَحْ لَهُ مَفْسَحًا فِي عَدْلِكَ، وَاجْزِهِ مُضَاعَفَةَ الْخَيْرِ مِنْ فَضْلِكَ، مُهَنَّئَاتٍ غَيْرَ مُكَدَّرَاتٍ، مِنْ فَوْزِ ثَوَابِكَ الْمَعْلُولِ، وَجَزِيلِ عَطَائِكَ الْمَحْلُولِ. اللَّهُمَّ عَلِّ عَلَى بِنَاءِ النَّاسِ بِنَاهُ، وَأَكْرِمْ مَثْوَاهُ لَدَيْكَ وَنُزُلَهُ، وَأَتْمِمْ لَهُ نُورَهُ، وَاجْزِهِ مِنِ ابْتِعَاثِكَ لَهُ، مَقْبُولَ الشَّهَادَةِ مَرْضِيَّ الْمَقَالَةِ، ذَا مَنْطِقٍ وَعَدْلٍ، وَكَلَامٍ فَصْلٍ، وَحُجَّةٍ، وَبُرْهَانٍ عَظِيمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَسَلَامَةُ الْكِنْدِيُّ، رِوَايَتُهُ عَنْ عَلِيٍّ مُرْسَلَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سلامہ کندی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے کلمات تعلیم دیا کرتے تھے اور یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! اے زمینوں کو بچھانے والے! اے آسمانوں کو پیدا کرنے والے، اے دلوں۔ وہ بدنصیب ہوں یا خوش نصیب ہوں۔ اُن کی فطرتوں پر غلبہ رکھنے والے! تو اپنا معزز درود اور اپنی بڑھنے والی برکتیں اور اپنا مہربانی والا فضل، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرما، جو تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، جو پہلے گزر گئے وہ اُن کے لیے مہر ہیں (یا وہ پہلے گزرے ہوئے انبیاء کی بعثت کے سلسلے کو ختم کرنے والے ہیں) اور جو ”مغلق“ (یعنی بند) ہے اُس کو کھولنے والے ہیں، وہ حق کے ذریعے حق کی مدد کرنے والے ہیں، باطل کی بلندی پر غلبہ پانے والے ہیں، اُنہوں نے تیرے حکم کے تحت تیری فرمانبرداری کو اختیار کیا، تاکہ تیری رضامندی حاصل کر سکیں، اور اس بارے میں اُن کے قدم لڑکھڑائے نہیں اور نہ اُن کے عزم میں کوئی کمزوری آئی، وہ تیری وحی کی طرف دعوت دینے والے ہیں، تیرے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں اور تیرے حکم کے نفاذ کے بارے میں کوشش کرنے والے ہیں، یہاں تک کہ انہوں نے (ہدایت کے) نور کو حاصل کرنے کے لیے روشنی کا بندوبست کر دیا، فتنوں اور گناہوں کی کثرت کے بعد انہی کے ذریعے دلوں کو ہدایت نصیب ہوئی، جو (ہدایت) واضح نشانات، اسلام کی روشنی اور احکام کی عمدگی کے ہمراہ تھی، تو وہ تیرے (مقرر کردہ) امین ہیں (جو غلطی سے) مامون (یعنی محفوظ) ہیں، اور وہ تیرے پوشیدہ علم کے خزانچی (یعنی نگران) ہیں، اور قیامت کے دن تیرے گواہ ہوں گے، تیرا انہیں مبعوث کرنا نعمت ہے، وہ حق کے ہمراہ تیرے رسول ہیں، جو رحمت ہیں۔ اے اللہ! تو اپنے عدل میں انہیں کشادہ جگہ نصیب کرنا اور اپنے فضل کے ذریعے انہیں بھلائی کا کئی گنا بدلہ عطا کرنا، جس میں تہنیت ہو، کدورت نہ ہو، جس کا تعلق تیرے مقرر کردہ ثواب کی کامیابی سے ہو، اور تیری زبردست عطا ہو۔ اے اللہ! اُن کی عمارت کو لوگوں کی عمارت سے بلند رکھنا، اور اپنی بارگاہ میں اُن کی عزت افزائی اور مہمان نوازی کرنا، ان کے نور کو مکمل کرنا، اور تو نے جو انہیں مبعوث کیا ہے، اس کا انہیں یہ بدلہ دینا کہ ان کی گواہی مقبول ہو، ان کی بات پسندیدہ ہو، وہ عدل والی بات والے، فصل والے کلام والے (یعنی قول فیصل والے) حجت اور عظیم برہان والے ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، سلامہ کندی کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت ”مرسل“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17306]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، سلامہ کندی کی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت ”مرسل“ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17306]
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل