🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابُ كَيْفِيَّةِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ، وَمَا يُضَمُّ إِلَيْهَا .
نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کا طریقہ، اور اس کے ساتھ کیا شامل کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17303
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ، وَرَحْمَتَكَ، وَبَرَكَاتِكَ، عَلَى مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں اس بات کا علم حاصل ہو چکا ہے کہ ہم آپ پر سلام کیسے بھیجیں؟ تو (اب آپ ہمیں یہ بتا دیں کہ) ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے اللہ! تو اپنا درود، اپنی رحمت اور اپنی برکتیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر نازل فرما، جس طرح تو نے انہیں سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی آل پر نازل کیا، بیشک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17303]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (353/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22479»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17304
وَعَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَأَسَانِيدُهُمْ حَسَنَةٌ.
سیدنا رویفع بن ثابت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور یہ پڑھے: ”اے اللہ! تو انہیں قیامت کے دن اپنی بارگاہ میں قرب کے مقام پر ٹھہرانا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اُس شخص کے لیے میری شفاعت واجب ہو جائے گی۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان کی اسانید حسن ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17304]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3157) اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (4480)، أخرجه مسند البزار برقم: 2315»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17305
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ: جَزَى اللَّهُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَا هُوَ أَهْلُهُ، أَتْعَبَ سَبْعِينَ كَاتِبًا أَلْفَ صَبَاحٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھے: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ جزا عطا کرے جس کے وہ اہل ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ایسا شخص ”ستر“ لکھنے والوں کو ”ایک ہزار دن“ کے لیے مصروف کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11509)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11509، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں