الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ كَيْفِيَّةِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ ، وَمَا يُضَمُّ إِلَيْهَا .
نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنے کا طریقہ، اور اس کے ساتھ کیا شامل کیا جائے؟
حدیث نمبر: 17305
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ: جَزَى اللَّهُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَا هُوَ أَهْلُهُ، أَتْعَبَ سَبْعِينَ كَاتِبًا أَلْفَ صَبَاحٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَانِئُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ پڑھے: ”اللہ تعالیٰ ہماری طرف سے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ جزا عطا کرے جس کے وہ اہل ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو ایسا شخص ”ستر“ لکھنے والوں کو ”ایک ہزار دن“ کے لیے مصروف کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17305]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہانی بن متوکل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17305]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11509)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11509، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 237»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17305 in Urdu