🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْإِشَارَةِ فِي الدُّعَاءِ، وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ .
دعا میں اشارہ کرنا اور دونوں ہاتھ بلند کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17343
وَعَنْ خَلَّادِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَعَا رَفَعَ رَاحَتَيْهِ إِلَى وَجْهِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
خلاد بن سائب اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو دونوں ہتھیلیاں چہرے کی طرف بلند کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن ہاشم بن عتبہ ہے اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6625)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16128، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6625»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17344
وَعَنْ جَرِيرٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاقِفًا بِعَرَفَةَ، مُتَأَبِّطًا رِدَاءَهُ، رَافِعًا يَدَيْهِ، لَا يُجَاوِزَانِ رَأْسَهُ، وَعَضَلَتَاهُ تُرْعِدَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ عرفہ میں وقوف کیے ہوئے تھے اور آپ نے اپنی چادر بغل میں سے گزاری ہوئی تھی، آپ نے دونوں ہاتھ بلند کئے ہوئے تھے، لیکن وہ آپ کے سر سے اوپر نہیں جا رہے تھے اور آپ کے عضلات کانپ رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبیداللہ عرزمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2386)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2386»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17345
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ [ أَبِي ] يَحْيَى قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، وَرَأَى رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ يَدْعُو قَبْلَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَكُنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى يَفْرُغَ مِنْ صَلَاتِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَتَرْجَمَ لَهُ فَقَالَ: مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن ابویحیی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے ایک شخص کو دونوں ہاتھ بلند کر کے دعا کرتے ہوئے دیکھا، وہ نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ایسا کر رہا تھا، جب وہ نماز سے فارغ ہوا، تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ہاتھوں کو اُس وقت تک بلند نہیں کرتے تھے، جب تک آپ نماز سے فارغ نہیں ہو جاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے ان کے حالات نقل کرتے ہوئے یہ کہا: ہے: محمد بن ابویحیی اسلمی نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17345]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17346
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَلُوا اللَّهَ بِبُطُونِ أَكُفِّكُمْ، وَلَا تَسَلُوهُ بِظُهُورِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَمَّارِ بْنِ خَالِدٍ الْوَاسِطِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوبکره رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اپنی ہتھیلیوں کے ذریعے، اللہ تعالیٰ سے دعا مانگو! اُن کی پشت کے ذریعے اُس سے نہ مانگو (یعنی دعا کرتے ہوئے ہتھیلی اوپر کی طرف رکھو، ہتھیلی کی پشت اوپر کی طرف نہ رکھو)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عمار بن خالد واسطی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17346]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں