🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

40. بَابُ الْأَدْعِيَةِ الْمَأْثُورَةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّتِي دَعَا بِهَا، وَعَلَّمَهَا .
نبی اکرم ﷺ سے منقول دعاؤں کا بیان، جو آپ مانگا کرتے تھے، یا جن کی آپ نے تعلیم دی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17363
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَقَالَ:" فَحَسِّنْ خُلُقِي". وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَوْسَجَةَ بْنِ الرَّمَّاحِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي»
”اے اللہ! تو نے میری ظاہری تخلیق اچھی بنائی ہے، تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:
”تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا“۔ (یعنی عربی کا لفظ مختلف ہے لیکن مفہوم یہی ہے)۔ ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عوسجہ بن رماح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17363]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5181 و 5075) اخرجه احمد فى المسند (3823)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3813، 24695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17364
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ أَحْسَنْتَ خَلْقِي فَأَحْسِنْ خُلُقِي» ”اے اللہ! تو نے میری ظاہری تخلیق خوبصورت بنائی ہے، تو میرے اخلاق کو بھی اچھا رکھنا۔“

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17364]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3813، 24695»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17365
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ انْصَرَفَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی تم لوگوں کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی، تو ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز سے فارغ ہونے کے بعد، یہ دعا کرتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَعَمْدِي، اللَّهُمَّ اهْدِنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; إِنَّهُ لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میری خطا کی، میرے جان بوجھ کر کیے گئے کی، مغفرت کر دے، اے اللہ! تو نیک اعمال اور اچھے اخلاق کی طرف میری رہنمائی فرما! کیونکہ اُن (یعنی اخلاق اور اعمال کے) اچھے کی طرف رہنمائی، صرف تو ہی کر سکتا ہے اور اُن (یعنی اخلاق اور اعمال) کے برے سے، صرف تو ہی پھیر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17365]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3192)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3875، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5997»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17366
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: مَا صَلَّيْتُ وَرَاءَ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا سَمِعْتُهُ يَقُولُ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْ صَلَاتِهِ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے جب بھی تمہارے نبی کے پیچھے نماز ادا کی تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پڑھتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي خَطَئِي وَذُنُوبِي كُلَّهَا، اللَّهُمَّ أَنْعِشْنِي، وَارْزُقْنِي، وَاجْبُرْنِي لِصَالِحِ الْأَعْمَالِ وَالْأَخْلَاقِ ; لَا يَهْدِي لِصَالِحِهَا وَلَا يَصْرِفُ سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ»
”اے اللہ! تو میری خطاؤں اور میرے تمام ذنوب کی مغفرت کر دے! اے اللہ! تو مجھے عزم و ہمت دے، مجھے رزق دے اور صالح اعمال اور صالح اخلاق کے بارے میں میری رہنمائی فرما، کیونکہ ان (اخلاق و اعمال) کے صالح کی طرف رہنمائی کرنا، اور ان (اخلاق و اعمال) میں سے برے سے پھیر دینا، صرف تو ہی کر سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17366]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3875)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3875»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17367
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الصِّحَّةَ، وَالْعِفَّةَ، وَالْأَمَانَةَ، وَحُسْنَ الْخُلُقِ، وَالرِّضَا بِالْقَدَرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ:" أَسْأَلُكَ الْعِصْمَةَ" بَدَلَ:" الصِّحَّةِ"، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے: ”اے اللہ! میں تجھ سے تندرستی، پاکدامنی، امانت، اچھے اخلاق اور تقدیر پر راضی رہنے کا سوال کرتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”تندرستی“ کی جگہ یہ لفظ نقل کیا ہے: ”عصمت۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف الحدیث ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کی دو اسناد میں سے ایک کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17367]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3187)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17368
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ قَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكُ ; فَإِنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي إِلَى الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُوَفِّينِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ، إِلَّا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِمَلَائِكَتِهِ: إِنَّ عَبْدِي عَهِدَ عِنْدِي عَهْدًا فَأَوْفُوهُ إِيَّاهُ ; فَيُدْخِلُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - الْجَنَّةَ".
قَالَ سُهَيْلٌ: فَأَخْبَرْتُ الْقَاسِمَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّ عَوْنًا أَخْبَرَنِي بِكَذَا وَكَذَا، فَقَالَ: مَا فِي أَهْلِنَا جَارِيَةٌ إِلَّا وَهِيَ تَقُولُ هَذَا فِي خِدْرِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جو شخص یہ پڑھتا ہے:
«اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ، إِنِّي أَعْهَدُ إِلَيْكَ فِي هَذِهِ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا أَنِّي أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكُ ; فَإِنَّكَ إِنْ تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي تُقَرِّبْنِي إِلَى الشَّرِّ، وَتُبَاعِدْنِي مِنَ الْخَيْرِ، وَإِنِّي لَا أَثِقُ إِلَّا بِرَحْمَتِكَ ; فَاجْعَلْ لِي عِنْدَكَ عَهْدًا تُوَفِّينِيهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ»
”اے اللہ! اے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور شہادت کا علم رکھنے والے! میں اس دنیاوی زندگی میں، تیرے سامنے یہ عہد کرتا ہوں اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف تو ہی معبود ہے، تیرا کوئی شریک نہیں ہے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرے بندے اور تیرے رسول ہیں، اگر تو مجھے میرے نفس کے سپرد کر دے تو، تُو مجھے برائی کے قریب کر دے گا اور بھلائی سے دور کر دے گا، میں صرف تیری رحمت پر بھروسہ رکھتا ہوں، تو اپنی بارگاہ میں میرے لئے ایک عہد مقرر کر دے، جو تو قیامت کے دن مجھے عطا کرنا، بے شک تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرشتوں سے یہ فرمائے گا: میرے بندے نے میرے ساتھ عہد کیا تھا، تو تم اسے پورا بدلہ دو! تو اللہ تعالیٰ اس بندے کو جنت میں داخل کر دے گا۔“
سہیل نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے قاسم بن عبدالرحمن کو یہ بات بتائی کہ عون نامی راوی نے مجھے اس اس طرح کی روایت بیان کی ہے، تو قاسم نے کہا: ہمارے گھر کی پردہ نشین لڑکیاں بھی پردے میں رہتے ہوئے یہ دعا پڑھتی ہیں (یعنی انہوں نے پردے میں رہتے ہوئے بھی یہ دعا سیکھی ہوئی ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ عون بن عبداللہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17368]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3916)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3906»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17369
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْصَى سَلْمَانَ الْخَيْرَ فَقَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ يُرِيدُ أَنْ يَمْنَحَكَ كَلِمَاتٍ تَسْأَلُهُنَّ الرَّحْمَنَ، تَرْغَبُ إِلَيْهِ فِيهِنَّ، وَتَدْعُو بِهِنَّ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قُلِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةَ إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ" يَعْنِي" وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَقَالَ:" وَهُنَّ مَرْفُوعَةٌ فِي الْكِتَابِ، يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةٌ مِنْكَ وَعَافِيَةٌ، وَمَغْفِرَةٌ مِنْكَ، وَرِضْوَانٌ". وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان الخیر رضی اللہ عنہ کو وصیت کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ چاہتے ہیں کہ وہ تمہیں کچھ کلمات کا تحفہ دیں، جن کے ہمراہ تم رحمان سے دعا مانگو اور اُن کے ذریعے تم پروردگار کی بارگاہ میں رغبت کا اظہار کرو، تم رات اور دن میں ان کلمات کے ہمراہ دعا کرو اور یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ صِحَّةَ إِيمَانٍ، وَإِيمَانًا فِي حُسْنِ خُلُقٍ، وَنَجَاحًا يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ يَعْنِي وَرَحْمَةً مِنْكَ وَعَافِيَةً وَمَغْفِرَةً مِنْكَ وَرِضْوَانًا»
”اے اللہ! میں تجھ سے ایمان کی درستگی اور اچھے اخلاق کے ہمراہ ایمان اور کامیابی کے ہمراہ کامرانی کا سوال کرتا ہوں اور تیری طرف سے رحمت ملنے اور عافیت اور مغفرت نصیب ہونے اور رضامندی کا سوال کرتا ہوں۔“

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں:
«وَهُنَّ مَرْفُوعَةٌ فِي الْكِتَابِ، يَتْبَعُهُ فَلَاحٌ، وَرَحْمَةٌ مِنْكَ وَعَافِيَةٌ، وَمَغْفِرَةٌ مِنْكَ، وَرِضْوَانٌ»
”یہ کلمات کتاب میں ”مرفوع“ ہوں۔ اس کے بعد کامرانی ہو اور تیری طرف سے رحمت اور تیری طرف سے عافیت اور مغفرت اور رضامندی (کا سوال کرتا ہوں)۔“
اس روایت کے رجال ”ثقہ“ ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17369]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (321/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8073، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1962، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9329»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17370
وَعَنْ وَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ". قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِبَادُ اللَّهِ الْمُنْتَخَبُونَ؟ قَالَ:" عِبَادُ اللَّهِ الصَّالِحُونَ"، قَالُوا: فَمَا الْغُرُّ الْمُحَجَّلُونَ؟ قَالَ:" الَّذِينَ تَبْيَضُّ مِنْهُمْ مَوَاضِعُ الطَّهُورِ"، قَالُوا: فَمَا الْوَفْدُ الْمُتَقَبَّلُونَ؟ قَالَ:" وَفَدٌ يَفِدُونَ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ مَعَ نَبِيِّهِمْ إِلَى رَبِّهِمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
عبدالقیس قبیلے کے وفد کے ارکان کے حوالے سے یہ بات مذکور ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا:
«اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِكَ الْمُنْتَخَبِينَ، الْغُرِّ الْمُحَجَّلِينَ، الْوَفْدِ الْمُتَقَبَّلِينَ»
”اے اللہ! تو ہمیں اپنے منتجب بندوں جو روشن پیشانی والے ہوں اور ایسا وفد ہوں، جنہیں قبول کیا جائے اُن میں شامل کر دے!“۔
راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ کے منتجب بندوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نیک بندے، لوگوں نے دریافت کیا: روشن پیشانی والے لوگوں سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن کے طہارت کے مقامات چمک رہے ہوں گے، لوگوں نے دریافت کیا: مقبول وفد سے مراد کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ وفد جس کا تعلق اس امت سے ہو گا اور وہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں وفد کی شکل میں حاضر ہوں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17370]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (431/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15126»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17371
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ، وَاهْدِنِي السَّبِيلَ الْأَقْوَمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادَيْنِ حَسَنَيْنِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھا کرتے تھے:
«رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ، وَاهْدِنِي السَّبِيلَ الْأَقْوَمَ»
”اے میرے پروردگار! تو مغفرت کر دے، تو رحم فرما اور درست راستے کی طرف میری رہنمائی فرما!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے دو حسن اسناد کے ہمراہ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17371]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (303/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17372
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَهُ عَلَى نِصْفِ الْيَمَنِ وَمُعَاذًا عَلَى نِصْفِ الْيَمَنِ، فَأَتَاهُ أَبُو مُوسَى يُسَلِّمُ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا مُوسَى، قُلِ: اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي، وَاذْكُرْ بِهِدَايَتِكَ الْهِدَايَةَ، وَبِتَسْدِيدِكَ تَسْدِيدَ سَهْمِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ نَافِعٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کے نصف حصے کا گورنر بنا کر اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کے دوسرے نصف حصے کا گورنر بنا کر بھیجا، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سلام کرنے کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے ابوموسیٰ! تم یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي»
”اے اللہ! تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ! مجھے سیدھا رکھنا۔“
(پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہدایت (کی دعا) کے ساتھ (راستے کی) ہدایت کو، اور سیدھا رکھنے (کی دعا) کے ساتھ اپنے تیر کے سیدھا کرنے کو ذہن میں رکھنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خالد بن نافع اشعری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17372]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں