🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

41. بَابُ دُعَاءِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت آدم علیہ السلام کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17426
عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَمَّا أَهْبَطَ اللَّهُ آدَمَ إِلَى الْأَرْضِ قَامَ وَجَاءَ الْكَعْبَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَأَلْهَمَهُ اللَّهُ هَذَا الدُّعَاءَ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ سَرِيرَتِي وَعَلَانِيَتِي، فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِي، وَتَعْلَمُ حَاجَتِي فَأَعْطِنِي سُؤْلِي، وَتَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي، وَيَقِينًا صَادِقًا حَتَّى أَعْلَمَ أَنَّهُ لَا يُصِيبُنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا بِمَا قَسَمْتَ لِي".
قَالَ:" فَأَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ: يَا آدَمُ، قَدْ قَبِلْتُ تَوْبَتَكَ، وَغَفَرْتُ ذَنْبَكَ، وَلَنْ يَدْعُوَنِي أَحَدٌ بِهَذَا الدُّعَاءِ إِلَّا غَفَرْتُ لَهُ ذَنْبَهُ، وَكَفَيْتُهُ الْمُهِمَّ مِنْ أَمْرِهِ، وَزَجَرْتُ عَنْهُ الشَّيْطَانَ، وَاتَّجَرْتُ لَهُ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تَاجِرٍ، وَأَقْبَلَتْ إِلَيْهِ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ وَإِنْ لَمْ يُرِدْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ طَاهِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو زمین پر نازل کیا تو وہ کھڑے ہوئے اور کعبہ کے پاس آئے اور انہوں نے دو رکعت ادا کیں، اس وقت اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ دعا الہام کی:
«اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَعْلَمُ سَرِيرَتِي وَعَلَانِيَتِي، فَاقْبَلْ مَعْذِرَتِي، وَتَعْلَمُ حَاجَتِي فَأَعْطِنِي سُؤْلِي، وَتَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي ذَنْبِي، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ إِيمَانًا يُبَاشِرُ قَلْبِي، وَيَقِينًا صَادِقًا حَتَّى أَعْلَمَ أَنَّهُ لَا يُصِيبُنِي إِلَّا مَا كَتَبْتَ لِي، وَرِضًا بِمَا قَسَمْتَ لِي» ”اے اللہ! تو میرے پوشیدہ اور علانیہ معاملے کے بارے میں علم رکھتا ہے، تو میری معذرت قبول کر لے، تو میری حاجت کے بارے میں علم رکھتا ہے، تو مجھے وہ عطا کر دے جو میں مانگتا ہوں اور تو وہ جانتا ہے جو میرے من میں ہے، تو میرے گناہ کی مغفرت کر دے، اے اللہ! میں تجھ سے ایسے ایمان کا سوال کرتا ہوں جو میرے دل میں رچ بس جائے، اور سچے یقین کا سوال کرتا ہوں، یہاں تک کہ میں یہ بات جان لوں کہ مجھے صرف وہی صورتحال لاحق ہو گی، جو تو نے میرے بارے میں طے کر دی ہے، اور تو نے (تقدیر میں) جو میرے حصے میں مقرر کیا ہے، اس لئے رضامندی (کا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں)۔“
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف وحی کی اور فرمایا: اے آدم! میں نے تمہاری توبہ قبول کر لی ہے، اور تمہارے گناہ کی مغفرت کر دی ہے، اور جو بھی شخص مجھ سے یہ دعا کرے گا، میں اس کے گناہوں کی مغفرت کر دوں گا اور اس کی تمام پریشانیوں میں، اس کے لئے کفایت کر دوں گا، اور شیطان کو اس سے پرے کر دوں گا، اور ہر تجارت کرنے والے سے ماور ا ہو کر اس کے لیے تجارت کروں گا، اور دنیا سرنگوں ہو کر اس کی طرف آئے گی، اگرچہ اس شخص کا دنیا کا ارادہ نہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن طاہر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17426]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5971»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں