الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. بَابُ دُعَاءِ مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعا
حدیث نمبر: 17427
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَا أُعَلِّمُكَ الْكَلِمَاتِ الَّتِي تَكَلَّمَ بِهَا مُوسَى حِينَ جَاوَزَ الْبَحْرَ بِبَنِي إِسْرَائِيلَ؟"، فَقُلْنَا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، وَإِلَيْكَ الْمُشْتَكَى، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ"، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قَالَ شَقِيقٌ: فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ.
قَالَ الْأَعْمَشُ: مَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ شَقِيقٍ.
قَالَ الْأَعْمَشُ: فَأَتَانِي آتٍ فِي مَنَامِي فَقَالَ: يَا سُلَيْمَانُ، زِدْ فِي هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ: وَنَسْتَعِينُكَ عَلَى فَسَادٍ فِينَا، وَنَسْأَلُكَ صَلَاحَ أَمْرِنَا كُلِّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اُن کلمات کی تعلیم نہ دوں؟ جو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے اس وقت پڑھے تھے جب وہ بنی اسرائیل کے ساتھ دریا کو عبور کر رہے تھے، ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو:
«اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، وَإِلَيْكَ الْمُشْتَكَى، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ»
”اے اللہ! حمد تیرے ہی لیے مخصوص ہے اور تیری بارگاہ میں شکایت کی جا سکتی ہے، تجھ سے مدد مانگی جا سکتی ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔“
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ کلمات سنے ہیں، انھیں کبھی ترک نہیں کیا۔ شقیق بیان کرتے ہیں: جب سے میں نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی زبانی یہ کلمات سنے ہیں، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا۔ اعمش بیان کرتے ہیں: جب سے میں نے شقیق کی زبانی یہ کلمات سنے ہیں، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا۔
اعمش بیان کرتے ہیں: خواب میں کوئی شخص میرے پاس آیا اور بولا: اے سلیمان! ان کلمات میں ان الفاظ کا اضافہ کر لو:
«وَنَسْتَعِينُكَ عَلَى فَسَادٍ فِينَا، وَنَسْأَلُكَ صَلَاحَ أَمْرِنَا كُلِّهِ»
”اور ہم اپنے اندر موجود فساد کے بارے میں، تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور اپنے ہر معاملے کی بہتری کا تجھ سے سوال کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17427]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (339)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3418»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف