الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
حدیث نمبر: 17487
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ رَجُلًا لَمْ يَعْمَلْ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِأَهْلِهِ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَخُذُونِي فَأَحْرِقُونِي حَتَّى تَدَعُونِي حُمَمَةً، ثُمَّ اطْحَنُونِي، ثُمَّ ذُرُّونِي فِي الْبَحْرِ فِي يَوْمٍ رَاحٍ، قَالَ: فَفَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ، فَإِذَا هُوَ فِي قَبْضَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ لَهُ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَغَفَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایک شخص تھا، جس نے کبھی کوئی بھلائی نہیں کی تھی، البتہ وہ توحید کا قائل تھا، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو اس نے اپنے اہل خانہ سے کہا: جب میں مر جاؤں، تو تم میری لاش لے کر مجھے جلا دینا اور مجھے کوئلہ بنا دینا، پھر مجھے پیس دینا اور پھر جس دن تیز ہوا چل رہی ہو اس دن مجھے دریا میں بہا دینا، اس کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا، پھر وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوا، تو اللہ تعالیٰ نے اس سے دریافت کیا: تم نے جو کیا تھا، ایسا کیوں کیا؟ اس نے جواب دیا: تیرے خوف کی وجہ سے، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت کر دی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17487]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 3785، أخرجه مسند أحمد برقم: 3776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17488
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ بِمِثْلِهِ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالُ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَسَنٌ.
رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالُ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ ابْنِ مَسْعُودٍ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی روایت کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17488]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8027 و 3786)»
الحكم على الحديث:
رواهما أحمد، ورجال حديث أبي هريرة رجال الصحيح، وإسناد ابن مسعود حسن.
حدیث نمبر: 17489
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كَانَ رَجُلٌ كَثِيرُ الْمَالِ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ قَالَ لِأَهْلِهِ: إِنْ فَعَلْتُمْ مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ، أَوْرَثْتُكُمْ مَالًا كَثِيرًا، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: إِذَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي، ثُمَّ اطْحَنُونِي، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ فَارْتَقُوا فَوْقَ قُلَّةِ جَبَلٍ فَذَرُونِي ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ قَدَرَ عَلِيَّ لَمْ يَغْفِرْ لِي، فَفُعِلَ ذَلِكَ بِهِ، فَاجْتَمَعَ فِي يَدَيِ اللَّهِ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: يَا رَبِّ، مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَاذْهَبْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص تھا، جس کے پاس بہت سا مال تھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا، تو اس نے اپنے اہل خانہ سے کہا: میں تمہیں، جو حکم دوں گا، اگر تم ویسا کرو گے تو میں تمہیں بہت سا مال دوں گا، اہل خانہ نے کہا: ٹھیک ہے، اس نے کہا: جب میں مر جاؤں، تو تم مجھے جلا دینا پھر تم مجھے پیس دینا، پھر جب ہوا چل رہی ہو، تو تم پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ جانا اور مجھے اُڑا دینا، کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے تنگی کا شکار کیا، تو وہ میری مغفرت نہیں کرے گا، اس کی لاش کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، پھر اس کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ اس شخص نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، تو پروردگار نے فرمایا: تم جاؤ! میں نے تمہاری مغفرت کر دی ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17489]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5105)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17490
وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ الرَّجُلُ نَبَّاشًا فَغُفِرَ لَهُ لِخَوْفِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدَيْنِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک شخص کفن چور تھا، تو اس کے خوف کی وجہ سے اس کی مغفرت ہو گئی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17490]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17490]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1002)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17491
قَالَ فِي آخِرِهِ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَوَقَعَ فِي يَدِ اللَّهِ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ، قَالَ: قَدْ غَفَرْتُ لَكَ". وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرَوَى بَعْضَهُ مَرْفُوعًا أَيْضًا بِإِسْنَادٍ مُتَّصِلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوا، اللہ تعالیٰ نے دریافت کیا: تم نے جو کیا، ایسا کیوں کیا؟ اس نے جواب دیا: تیرے خوف کی وجہ سے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے تمہاری مغفرت کر دی۔“ اس روایت کی سند منقطع ہے۔ انہوں نے اس روایت کا کچھ حصہ متصل سند کے ساتھ مرفوع روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10467)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 17492
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَانَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ لَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ قَالَ لِأَهْلِهِ: انْظُرُوا إِذَا أَنَا مُتُّ أَنْ يَحْرِقُوهُ حَتَّى يَدْعُوَهُ حُمَمًا، ثُمَّ اطْحَنُوهُ، ثُمَّ اذْرُوهُ فِي يَوْمٍ رَاحَ، فَلَمَّا مَاتَ فَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ، فَإِذَا هُوَ فِي قَبْضَةِ اللَّهِ، فَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا ابْنَ آدَمَ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: أَيْ رَبِّ، مَخَافَتُكَ، قَالَ: فَغَفَرَ لَهُ بِهَا، وَلَمْ يَعْمَلْ خَيْرًا قَطُّ إِلَّا التَّوْحِيدَ". قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ:" إِلَّا التَّوْحِيدَ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ سَنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ سِيرِينَ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ سَنَدِ أَبِي هُرَيْرَةَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي سَنَدِ ابْنِ سِيرِينَ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، ابن سیرین نے بھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے زمانے میں ایک شخص تھا، جس نے کبھی کوئی بھلائی کا کام نہیں کیا تھا، البتہ وہ توحید کا قائل تھا، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: ہم اس بات کا خیال رکھنا کہ جب میں مر جاؤں، تو تم لوگ مجھے جلا دینا، یہاں تک کہ کوئلہ بنا دینا، پھر مجھے پیسں دینا اور پھر ہوا والے دن میں مجھے اُڑا دیا، جب وہ شخص مر گیا تو گھر والوں نے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا، پھر اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تم نے جو کیا، ایسا کیوں کیا؟ اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو پروردگار نے فرمایا: میں نے اس کی مغفرت کر دی۔“ حالانکہ اس شخص نے توحید کے علاوہ کبھی کوئی بھلائی نہیں کی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”توحید کے علاوہ۔۔۔۔۔۔“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، جبکہ ابن سیرین کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17492]
تخریج الحدیث: «اخرجه 8027 و 8635 و 3785، أخرجه مسند أحمد برقم: 7980»
الحكم على الحديث:
رواه كله أحمد، ورجال سند أبي هريرة رجال الصحيح، وفي سند ابن سيرين من لم يسم.
حدیث نمبر: 17493
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ كَانَ عَبْدٌ مِنْ عِبَادِ اللَّهِ، أَعْطَاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - مَالًا وَوَلَدًا، وَكَانَ لَا يَدِينُ اللَّهَ دِينًا، فَبَقِيَ حَتَّى ذَهَبَ عُمْرٌ، وَبَقِيَ عُمْرٌ يُذْكَرُ، فَعَلِمَ أَنَّهُ لَمْ يَبْتَئِرْ عِنْدَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - خَيْرًا، دَعَا بَنِيهِ فَقَالَ: يَا بَنِيَّ، أَيَّ أَبٍ تَعْلَمُونِي؟ قَالُوا: خَيْرَهُ يَا أَبَانَا، قَالَ: وَاللَّهِ، لَا أَدَعُ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْكُمْ مَالًا هُوَ مِنِّي إِلَّا أَنَا آخِذُهُ مِنْهُ، أَوْ لَتَفْعَلُنَّ مَا آمُرُكُمْ بِهِ، قَالَ: فَأَخَذَ مِنْهُمْ مِيثَاقًا قَالَ: أَمَا لَا فَإِذَا مُتُّ فَخُذُونِي فَأَلْقُونِي فِي النَّارِ، حَتَّى إِذَا كُنْتُ حُمَمًا فَذُرُّونِي"، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ عَلَى فَخِذِهِ كَأَنَّهُ يَقُولُ:" اسْحَقُونِي، ثُمَّ أَذْرُونِي فِي الرِّيحِ لَعَلِّي أَضِلُّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ"، قَالَ:" فَفُعِلَ بِهِ ذَلِكَ وَرَبِّ مُحَمَّدٍ حِينَ مَاتَ، قَالَ: فَجِيءَ بِهِ أَحْسَنَ مَا كَانَ، فَعُرِضَ عَلَى رَبِّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى النَّارِ؟ قَالَ: خَشْيَتُكَ يَا رَبَّاهُ، قَالَ: إِنِّي لَأَسْمَعُكَ كَرَاهِيَةً"، قَالَ يَزِيدُ:" أَسْمَعُكَ رَاهِبًا، فَتِيبَ عَلَيْهِ".
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کے بندوں میں سے ایک بندہ تھا، جسے اللہ تعالیٰ نے مال اور اولاد عطا کئے ہوئے تھے، لیکن وہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے کوئی کام نہیں کرتا تھا، وہ اسی طرح کرتا رہا، یہاں تک کہ اس کی عمر رخصت ہو گئی، جب اس کا آخری وقت قریب آیا، تو اسے یہ خیال آیا کہ اس نے تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کوئی بھلائی پیش ہی نہیں کی ہے، اس نے اپنے بیٹوں کو بلایا اور بولا: اے میرے بیٹو! تم مجھے کیسا باپ جانتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: آپ ہمارے بہترین باپ ہیں، اس نے کہا: اللہ کی قسم! تم میں سے جس کے پاس بھی میرا جو مال ہے، وہ میں تم سے واپس لے لوں گا، یا پھر یہ ہے کہ تم نے وہ کرنا ہے جو میں تمہیں حکم دوں گا، پھر اس نے ان بچوں سے پختہ عہد لیا اور یہ کہا: میں مر جاؤں، تو تم میری لاش لے کر مجھے آگ میں ڈال دینا، یہاں تک کہ جب میں کوئلہ بن جاؤں تو تم مجھے اُڑا دینا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اپنے زانوں پر رکھ کر یہ فرمایا: تم مجھے پیس دینا اور اُڑا دینا، تاکہ میں اللہ تعالیٰ سے بچ سکوں، اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا، رب محمد کی قسم ہے! جب وہ مر گیا، تو اسے پہلے سے زیادہ اچھی شکل و صورت (شاید اچھی جسمانی حالت مراد ہے) میں لایا گیا، اور اس کے پروردگار کے سامنے پیش کیا گیا، تو پروردگار نے دریافت کیا: تم آگ میں کیوں گئے؟ اس نے جواب دیا: اے میرے پروردگار! تیرے خوف کی وجہ سے، پروردگار نے فرمایا: میں نے سنا کہ تم اس بات کو ناپسند کرتے ہو۔ (یہاں یزید نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں:) میں نے تمہیں سنا کہ تم بچنا چاہتے تھے، تو اس کی توبہ قبول کر لی گئی۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17493]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 651»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ولکن الحدیث صحیح
حدیث نمبر: 17494
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ:" يَا ابْنَ آدَمَ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا فَعَلْتَ؟ قَالَ: مِنْ مَخَافَتِكَ، قَالَ: فَتَلَقَّاهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”پروردگار نے فرمایا: اے ابن آدم! تم نے جو کیا ایسا کیوں کیا؟ اس نے جواب دیا: تیرے خوف کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو پروردگار نے اُس (یعنی مغفرت) کے ہمراہ اُس سے ملاقات کی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17494]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17494]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (423/19) اخرجه احمد فى المسند (4/5)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17495
وَعَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَحْوُ حَدِيثٍ قَبْلَهُ وَمَتْنِهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ رَجُلًا مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ رَغَسَهُ اللَّهُ مَالًا وَوَلَدًا، فَقَالَ لِأَهْلِهِ: إِذَا أَنَا مُتُّ فَأَحْرِقُونِي، حَتَّى إِذَا صِرْتُ فَحْمًا فَاسْحَقُونِي فَذَرُونِي ; فَإِنَّ رَبِّي إِنْ قَدِرَ عَلِيَّ يُعَذِّبْنِي عَذَابًا لَا يُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، فَفَعَلُوا بِهِ ذَلِكَ، فَأَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِهِ، فَجُمِعَ فَإِذَا هُوَ قَائِمٌ بَيْنَ يَدَيِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَقَالَ: مَا حَمْلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟ قَالَ: خَشْيَتُكَ أَيْ رَبِّ، فَغُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ نَافِعٍ الْأُرْسُوقِيِّ، وَالسَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، فَأَحَالَهُ عَلَى حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ الَّذِي فِي الصَّحِيحِ، قَالَ مَثَلَهُ وَلَمْ يَسُقْ مَتْنَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَكَرِيَّا بْنِ نَافِعٍ الْأُرْسُوقِيِّ، وَالسَّرِيِّ بْنِ يَحْيَى، وَكِلَاهُمَا ثِقَةٌ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، فَأَحَالَهُ عَلَى حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ الَّذِي فِي الصَّحِيحِ، قَالَ مَثَلَهُ وَلَمْ يَسُقْ مَتْنَهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے، اس کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، جو اس سے پہلے گزری ہے، تاہم ان کے متن کے الفاظ یہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے زمانے میں ایک شخص تھا، اسے اللہ تعالیٰ نے مال اور اولاد میں کشادگی عطا کی تھی اس نے اپنے گھر والوں سے یہ کہا: کہ جب میں مر جاؤں، تو تم مجھے جلا دینا اور جب میں کوئلہ بن جاؤں، تو تم مجھے پیس کر مجھے اُڑا دینا، کیونکہ اگر میرے پروردگار نے مجھ پر ق ابوپا لیا، تو وہ مجھے ایسا عذاب دے گا کہ ویسا عذاب وہ تمام جہانوں میں سے کسی کو نہیں دے گا، اس کے گھر والوں نے ایسا ہی کیا، اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تو اس کے وجود کو اکٹھا کر کے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا کر دیا گیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تم نے جو کیا، ایسا کیوں کیا؟ اس شخص نے جواب دیا: تیرے خوف کی وجہ سے، اے میرے پروردگار! تو اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی مغفرت کر دی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زکریا بن نافع ارسوقی اور سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے اس کی نسبت سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ اس حدیث کی طرف کر دی ہے، جو صحیح میں مذکور ہے اور یہ کہا: ہے: یہ اس کی مانند ہے، انہوں نے اس کا متن نقل نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17495]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف زکریا بن نافع ارسوقی اور سری بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور انہوں نے اس کی نسبت سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ اس حدیث کی طرف کر دی ہے، جو صحیح میں مذکور ہے اور یہ کہا: ہے: یہ اس کی مانند ہے، انہوں نے اس کا متن نقل نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6123)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح