الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِيمَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو
حدیث نمبر: 17491
قَالَ فِي آخِرِهِ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَوَقَعَ فِي يَدِ اللَّهِ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى الَّذِي صَنَعْتَ؟ قَالَ: مَخَافَتُكَ، قَالَ: قَدْ غَفَرْتُ لَكَ". وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرَوَى بَعْضَهُ مَرْفُوعًا أَيْضًا بِإِسْنَادٍ مُتَّصِلٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آخر میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تو وہ شخص اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوا، اللہ تعالیٰ نے دریافت کیا: تم نے جو کیا، ایسا کیوں کیا؟ اس نے جواب دیا: تیرے خوف کی وجہ سے، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے تمہاری مغفرت کر دی۔“ اس روایت کی سند منقطع ہے۔ انہوں نے اس روایت کا کچھ حصہ متصل سند کے ساتھ مرفوع روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17491]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10467)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
Majma al-Zawa'id Hadith 17491 in Urdu