الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
26. بَابٌ فِيمَنْ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ بَعْدَ السَّيِّئَاتِ .
اس شخص کا بیان، جو برائیوں کے بعد نیکیاں کر لیتا ہے
حدیث نمبر: 17536
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعْمَلُ السَّيِّئَاتِ ثُمَّ يَعْمَلُ الْحَسَنَاتِ، كَمَثَلِ رَجُلٍ كَانَتْ عَلَيْهِ دِرْعٌ ضَيِّقَةٌ قَدْ خَنَقَتْهُ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً فَانْفَكَّتْ حَلْقَةٌ، ثُمَّ عَمِلَ حَسَنَةً أُخْرَى فَانْفَكَّتْ أُخْرَى حَتَّى يَخْرُجَ إِلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص پہلے برائی کرتا ہے اور پھر نیکی کر لیتا ہے، اس کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جس کے جسم پر ایسی زرہ موجود ہو جو تنگ ہو جس نے اس کا گلا گھونٹا ہوا ہو، پھر جب وہ نیکی کرتا ہے تو اس کا ایک حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے، پھر وہ دوسری نیکی کرتا ہے، تو دوسرا حلقہ ڈھیلا ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ زرہ زمین کی طرف گر جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17536]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17536]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (284/17) اخرجه احمد فى المسند (145/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16856»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17537
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَحْسَنَ فِيمَا بَقِيَ غُفِرَ لَهُ مَا مَضَى، وَمَنْ أَسَاءَ فِيمَا بَقِيَ أُخِذَ بِمَا مَضَى وَبِمَا بَقِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص باقی کی (زندگی) میں بھلائی کر لے، اس کی گزشتہ (زندگی) کے حوالے سے اس کی مغفرت ہو جائے گی، اور جو شخص باقی کی زندگی میں برائی کرے گا، اُس کے گزشتہ (زندگی کے اعمال) اور باقی کی (زندگی کے اعمال) کے حوالے سے، اُس کی گرفت کی جائے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17537]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17537]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6802»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17538
وَعَنْ أَبِي طَوِيلٍ شَطْبٍ الْمَمْدُودِ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: أَرَأَيْتَ مَنْ عَمِلَ الذُّنُوبَ كُلَّهَا فَلَمْ يَتْرُكْ مِنْهَا شَيْئًا، وَهُوَ فِي ذَلِكَ لَمْ يَتْرُكْ حَاجَّةً وَلَا دَاجَّةً إِلَّا أَتَاهَا، فَهَلْ لِذَلِكَ مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ:" فَهَلْ أَسْلَمْتَ؟". قَالَ: فَأَمَّا أَنَا فَأَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ، قَالَ:" تَفْعَلُ الْخَيْرَاتِ، وَتَتْرُكُ السَّيِّئَاتِ، فَيَجْعَلُهُنَّ اللَّهُ لَكَ خَيْرَاتٍ كُلَّهُنَّ". قَالَ: وَغَدَرَاتِي وَفَجَرَاتِي؟! قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، فَمَا زَالَ يُكَبِّرُ حَتَّى تَوَارَى. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" تَعْمَلُ الْخَيْرَاتِ، وَتَسْبُرُ السَّبَرَاتِ". وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ هَارُونَ أَبِي نَشِيطٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوطویل شطب ممدود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ جو شخص سارے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے، اور وہ ان میں سے کوئی گناہ نہیں چھوڑتا، اس حوالے سے وہ ہر چھوٹے بڑے گناہ کا ارتکاب کر لیتا ہے، تو کیا اس کے لئے توبہ کی گنجائش ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسلام قبول کر لیا ہے؟ انہوں نے کہا: جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، تو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور آپ، اللہ کے رسول ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھلائی کے کام کرو، برائی کے کام ترک کر دو، اللہ تعالیٰ ان سب برائیوں کو تمہارے لئے نیکیاں بنا دے گا، ان صاحب نے دریافت کیا: میری عہد شکنیوں اور میری زیادتیوں کو بھی (اللہ تعالیٰ نیکیوں میں تبدیل کر دے گا؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ان صاحب نے کہا: اللہ اکبر! اور پھر وہ مسلسل تکبیر کہتے رہے، یہاں تک کہ نگاہوں سے اوجھل ہو گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم بھلائی کے کام کرو اور غور و فکر کرتے رہو۔“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن ہارون ابونشیط کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17538]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم بھلائی کے کام کرو اور غور و فکر کرتے رہو۔“ امام بزار کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن ہارون ابونشیط کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17538]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3244) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7235)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7235»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح