الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابٌ فِيمَنْ يَلْتَمِسُ رِضَا اللَّهِ تَعَالَى .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرتا ہے
حدیث نمبر: 17539
عَنْ ثَوْبَانَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَلْتَمِسُ مَرْضَاةَ اللَّهِ تَعَالَى، فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِجِبْرِيلَ: إِنَّ فُلَانًا عَبْدِي يَلْتَمِسُ أَنْ يُرْضِيَنِي، أَلَا وَإِنَّ رَحْمَتِي عَلَيْهِ. فَيَقُولُ جِبْرِيلُ: رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى فُلَانٍ، وَيَقُولُهَا حَمَلَةُ الْعَرْشِ، وَيَقُولُهَا مَنْ حَوْلَهُمْ حَتَّى يَقُولَهَا أَهْلُ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ، ثُمَّ يَهْبِطُ إِلَى الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مَيْمُونِ بْنِ عَجْلَانَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بیشک بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا تلاش کرتا ہے اور وہ مسلسل اس کام میں مصروف رہتا ہے، اللہ تعالیٰ سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے: میرا فلاں بندہ مجھے راضی کرنا چاہتا ہے، خبردار! اس پر میری رحمت ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ کی رحمت فلاں شخص پر نازل ہو، پھر عرش کو اُٹھانے والے فرشتے یہی بات کہتے ہیں، اور ان کے آس پاس موجود فرشتے یہی بات کہتے ہیں، یہاں تک کہ ساتوں آسمانوں کے رہنے والے یہی بات کہتے ہیں، پھر وہ بات زمین کی طرف اتار دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17539]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف میمون بن عجلان کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17539]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1262) اخرجه احمد فى المسند (279/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21895، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1262»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17540
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ الرُّؤَاسِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَضَ عَنِّي ; فَقُلْتُ: إِنَّ الرَّبَّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيَتَرَضَّى فَيَرْضَى، فَارْضَ عَنِّي، فَرَضِيَ عَنِّي. رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ طَارِقٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَالِكٍ، وَطَارِقٌ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَلَمْ يُجَرِّحْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن مالک رؤاسبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا، تو میں نے عرض کی: اگر پروردگار کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ راضی ہو جاتا ہے، تو آپ بھی مجھ سے راضی ہو جائیں، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام بزار نے طارق کے حوالے سے، عمرو بن مالک سے نقل کی ہے، طارق نامی شخص کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے نہ تو اس کی توثیق کی ہے اور نہ ہی اس پر جرح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17540]
یہ روایت امام بزار نے طارق کے حوالے سے، عمرو بن مالک سے نقل کی ہے، طارق نامی شخص کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، انہوں نے نہ تو اس کی توثیق کی ہے اور نہ ہی اس پر جرح کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17540]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3238) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6843)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف