الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِمَنْ وَثِقَ بِعَمَلِهِ، وَتَمَنِّيهِ عِنْدَ فَسَادِ الزَّمَانِ .
جس آدمی کو اپنے عمل پر بھروسہ ہو، اس کا موت کی آرزو کرنا نیز زمانے کی خرابی کے وقت، موت کی آرزو کرنا
حدیث نمبر: 17569
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَتَمَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ إِلَّا أَنْ يَثِقَ بِعَمَلِهِ ; فَإِنْ رَأَيْتُمْ فِي الْإِسْلَامِ سِتَّ خِصَالٍ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ، وَإِنْ كَانَتْ نَفْسُكَ فِي يَدِكَ فَأَرْسِلْهَا: إِضَاعَةَ الدَّمِ، وَإِمَارَةَ الصِّبْيَانِ، وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ، وَإِمَارَةَ السُّفَهَاءِ، وَبَيْعَ الْحُكْمِ، وَنَشْوٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی بھی شخص موت کی آرزو نہ کرے، البتہ اگر اسے اپنے عمل پر بھروسہ ہو، تو حکم مختلف ہے، جب تم اسلام میں چھے قسم کی چیزیں دیکھو، تو تم موت کی آرزو کرنا اور تمہاری جان تمہارے ہاتھ میں ہوں، تو تم اسے چھوڑ دینا، خون کو ضائع کیا جانا، بچوں کی حکومت، پولیس (یعنی حکمرانوں کے سپاہیوں) کی کثرت، بیوقوفوں کی حکمرانی، عدالتی فیصلے کو فروخت کرنا، اور ایسے کم عمر لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو گا کر پڑھیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17569]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17570
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ، وَلَا يَدْعُو بِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ قَدْ وَثِقَ بِعَمَلِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک موت کی آرزو ہرگز نہ کرے، اور نہ ہی اس کے آنے سے پہلے، اس کے بارے میں دعا کرے، البتہ اگر اسے اپنے عمل پر بھروسہ ہو، تو حکم مختلف ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ مدلس ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17570]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ مدلس ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17570]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند 316/2، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2758»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17571
وَعَنْ أَبِي الْمُعَلَّى قَالَ: قَالَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ: يَا طَاعُونُ، خُذْنِي إِلَيْكَ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: بِمَ تَقُولُ هَذَا؟ وَقَدْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَلَا لَا يَتَمَنَّيَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ"؟. قَالَ: قَدْ سَمِعْتُ مَا سَمِعْتُمْ، وَلَكِنِّي أُبَادِرُ سِتًّا: بَيْعَ الْحُكْمِ، وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ، وَإِمَارَةَ الصِّبْيَانِ، وَسَفْكَ الدِّمَاءِ، وَقَطِيعَةَ الرَّحِمِ، وَنَشْوٌ يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ، يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمُعَلَّى لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابومعلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے طاعون! تو مجھے اپنی گرفت میں لے، حاضرین میں سے ایک صاحب نے ان سے کہا: آپ یہ بات کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا آپ نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”خبردار! تم میں سے کوئی ایک موت کی آرزو ہرگز نہ کرے۔“ تو سیدنا حکم غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی اسی طرح سنا ہے، جس طرح تم لوگوں نے سنا ہے، لیکن میں چھ قسم کی چیزوں کے سامنے آنے سے پہلے، دنیا سے رخصت ہو جانا چاہتا ہوں، عدالتی فیصلے کو فروخت کیا جانا، پولیس (یعنی حکمرانوں کے سپاہیوں) کی کثرت، بچوں کی حکومت، خون بہایا جانا، رشتہ داری کے حقوق کو پامال کیا جانا، اور آخری زمانے میں ایسے لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو گائیکی بنا لیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومعلیٰ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17571]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابومعلیٰ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17571]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3162)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3162»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف