الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ تَمَنِّي الْمَوْتِ لِمَنْ وَثِقَ بِعَمَلِهِ ، وَتَمَنِّيهِ عِنْدَ فَسَادِ الزَّمَانِ .
جس آدمی کو اپنے عمل پر بھروسہ ہو، اس کا موت کی آرزو کرنا نیز زمانے کی خرابی کے وقت، موت کی آرزو کرنا
حدیث نمبر: 17569
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَتَمَنَّ أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ إِلَّا أَنْ يَثِقَ بِعَمَلِهِ ; فَإِنْ رَأَيْتُمْ فِي الْإِسْلَامِ سِتَّ خِصَالٍ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ، وَإِنْ كَانَتْ نَفْسُكَ فِي يَدِكَ فَأَرْسِلْهَا: إِضَاعَةَ الدَّمِ، وَإِمَارَةَ الصِّبْيَانِ، وَكَثْرَةَ الشُّرَطِ، وَإِمَارَةَ السُّفَهَاءِ، وَبَيْعَ الْحُكْمِ، وَنَشْوٌ يَتَّخِذُونَ الْقُرْآنَ مَزَامِيرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کوئی بھی شخص موت کی آرزو نہ کرے، البتہ اگر اسے اپنے عمل پر بھروسہ ہو، تو حکم مختلف ہے، جب تم اسلام میں چھے قسم کی چیزیں دیکھو، تو تم موت کی آرزو کرنا اور تمہاری جان تمہارے ہاتھ میں ہوں، تو تم اسے چھوڑ دینا، خون کو ضائع کیا جانا، بچوں کی حکومت، پولیس (یعنی حکمرانوں کے سپاہیوں) کی کثرت، بیوقوفوں کی حکمرانی، عدالتی فیصلے کو فروخت کرنا، اور ایسے کم عمر لوگوں کا سامنے آنا، جو قرآن کو گا کر پڑھیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17569]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17569]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17569 in Urdu