🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى ثُمَّ اسْتَغْفَرْ .
اس شخص کا بیان، جو نماز ادا کرنے کے بعد دعائے مغفرت کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17572
عَنْ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فِي مَرَضِهِ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ فَقَالَ لِي: يَا ابْنَ أَخِي، مَا أَعْمَلَكَ إِلَى هَذَا الْبَلَدِ؟ وَمَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: لَا إِلَّا صِلَةٌ بَيْنَكَ وَبَيْنَ وَالِدِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: بِئْسَ سَاعَةُ الْكَذِبِ هَذِهِ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ أَوْ أَرْبَعًا - شَكَّ سَهْلٌ - يُحْسِنُ فِيهَا الرُّكُوعَ وَالْخُشُوعَ، ثُمَّ اسْتَغْفَرَ اللَّهَ غَفَرَ لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا انتقال، جس بیماری کے دوران ہوا، اس کے دوران میں ان سے ملنے کے لیے گیا، انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: اے میرے بھتیجے! تمہیں اس شہر میں کیا کام ہے، اور تم یہاں کیوں آئے ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے جواب دیا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں صرف اس تعلق کی وجہ سے یہاں آیا ہوں، جو آپ کے اور میرے والد سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے درمیان تھا، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ گھڑی (یعنی وہ گھڑی، جب میں دنیا سے رخصت ہونے والا ہوں) جھوٹ بولنے کے لیے بری گھڑی ہے (یعنی ایسے وقت میں جھوٹ نہیں بولا: جا سکتا اور میں تمہیں، جو بات بیان کرنے لگا ہوں، وہ بالکل سچ ہے) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص وضو کرتے ہوئے اچھی طرح وضو کرے، پھر وہ کھڑا ہو کر دو، یا چار رکعات ادا کرے (یہ شک سہیل نامی راوی کو ہے) اور اس دوران اچھے طریقے سے رکوع اور خشوع کرے، پھر وہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17572]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (450/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26998، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں