🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاسْتِغْفَارِ .
استغفار کے بارے میں، جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17573
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ لِرَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَعِزَّتِكَ وَجَلَالِكَ لَا أَبْرَحُ أُغْوِي بَنِي آدَمَ مَا دَامَتِ الْأَرْوَاحُ فِيهِمْ، فَقَالَ لَهُ رَبُّهُ: فَبِعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا أَبْرَحُ أَغْفِرُ لَهُمْ مَا اسْتَغْفَرُونِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَقَالَ:" لَا أَبْرَحُ أُغْوِي عِبَادَكَ". وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ابلیس نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں عرض کی: مجھے تیری عزت اور تیرے جلال کی قسم ہے، میں مسلسل اولاد آدم کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، جب تک اُن کی روحیں ان کے جسموں میں ہیں، تو پروردگار نے اس سے فرمایا: مجھے اپنی عزت اور اپنے جلال کی قسم ہے، وہ جب تک مجھ سے مغفرت مانگتے رہیں گے، میں مسلسل ان کی مغفرت کرتا رہوں گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں مسلسل تیرے بندوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال بھی اسی طرح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17573]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1399 و 1273) اخرجه احمد فى المسند (29/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10974، 10851، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7746»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17574
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَلَيْكُمْ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالِاسْتِغْفَارِ ; فَإِنَّ إِبْلِيسَ قَالَ: أَهْلَكْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوبِ فَأَهْلَكُونِي بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَالِاسْتِغْفَارِ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ أَهْلَكْتُهُمْ بِالْأَهْوَاءِ، وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم پر لازم ہے کہ «لا اله الا الله» پڑھتے رہو اور مغفرت طلب کرتے رہو، کیونکہ ابلیس نے یہ کہا: ہے: میں گناہوں کے ذریعے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کرتا ہوں، اور وہ «لا إله إلا الله» پڑھنے اور مغفرت طلب کرنے کے ذریعے مجھے ہلاکت کا شکار کر دیتے ہیں، جب میں انہیں اس صورتحال میں دیکھتا ہوں، تو میں انہیں نفسانی خواہشات کے ذریعے ہلاکت کا شکار کر دیتا ہوں، اور وہ لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17574]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (136)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6918، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3261، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17575
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلْقُلُوبِ صَدَأً كَصَدَأِ الْحَدِيدِ، وَجَلَاؤُهَا الِاسْتِغْفَارُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا جَلَاؤُهَا؟ قَالَ:" الِاسْتِغْفَارُ". وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس طرح لوہے کو زنگ لگتا ہے، اس طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے، اور دلوں کی جلا کا طریقہ مغفرت طلب کرنا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُن (دلوں) کی جلا کا طریقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مغفرت طلب کرنا۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی ولید بن سلمہ طبرانی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6890، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 482»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں