🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

45. بَابٌ فِي مَغْفِرَةِ اللَّهِ تَعَالَى لِلذُّنُوبِ الْعِظَامِ وَسِعَةِ رَحْمَتِهِ .
اللہ تعالیٰٰ کا بڑے گناہوں کی مغفرت کر دینا، اور اس کی رحمت کی وسعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17605
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ ذِكْرُهُ - لَا يَتَعَاظَمُهُ ذَنْبٌ غَفَرَهُ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ فِيمَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ قَتَلَ ثَمَانِيًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا، فَأَتَى رَاهِبًا فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ ثَمَانِيًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ فَقَالَ لَهُ: قَدْ أَسْرَفْتَ، فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَتَلَهُ. ثُمَّ أَتَى رَاهِبًا آخَرَ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. قَدْ أَسْرَفْتَ، فَقَامَ إِلَيْهِ فَقَتَلَهُ. ثُمَّ أَتَى رَاهِبًا آخَرَ قَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ مِائَةَ نَفْسٍ هَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ فَقَالَ: قَدْ أَسْرَفْتَ، وَمَا أَدْرِي وَلَكِنْ هَهُنَا قَرْيَتَانِ: قَرْيَةٌ يُقَالُ لَهَا: نَصْرَةُ، وَالْأُخْرَى يُقَالُ لَهَا: كَفْرَةُ، فَأَمَّا نَصْرَةُ فَيَعْمَلُونَ عَمَلَ الْجَنَّةِ، لَا يَثْبُتُ فِيهَا غَيْرُهُمْ، وَأَمَّا كَفْرَةُ فَيَعْمَلُونَ عَمَلَ أَهْلِ النَّارِ، لَا يَثْبُتُ فِيهَا غَيْرُهُمْ، فَانْطَلِقْ إِلَى أَهْلِ نَصْرَةَ، فَإِنْ ثَبَتَّ فِيهَا، وَعَمِلْتَ مِثْلَ أَهْلِهَا، فَلَا تَشُكُّ فِي تَوْبَتِكَ. فَانْطَلَقَ يُرِيدُهَا حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ الْقَرْيَتَيْنِ أَدْرَكَهُ الْمَوْتُ، فَسَأَلَتِ الْمَلَائِكَةُ رَبَّهَا عَنْهُ، فَقَالَ: انْظُرُوا أَيُّ الْقَرْيَتَيْنِ كَانَ أَقْرَبَ فَاكْتُبُوهُ مِنْ أَهْلِهَا. فَوَجَدُوهُ أَقْرَبَ إِلَى نَصْرَةَ بِقِيدِ أُنْمُلَةٍ، فَكُتِبَ مِنْ أَهْلِهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے لیے کسی بھی گناہ کی مغفرت کر دینا بڑی بات نہیں ہے، تم سے پہلے زمانے میں ایک شخص تھا جس نے 98 افراد کو قتل کیا تھا، وہ ایک راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 98 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے اس سے کہا: تم نے بڑی زیادتی کی (یعنی تمہارے لئے توبہ کی گنجائش نہیں ہے) وہ شخص اُٹھ کر راہب کے پاس گیا اور اسے بھی قتل کر دیا، پھر وہ ایک اور راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 99 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: جی نہیں! تم نے بڑی زیادتی کی ہے، وہ شخص اُٹھ کر اس کی طرف بڑھا اور اسے بھی قتل کر دیا، پھر وہ ایک اور راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 100 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: تم نے بڑی زیادتی کی ہے، مجھے نہیں معلوم (کہ اس کا حکم کیا ہو گا؟) البتہ یہ ہے کہ یہاں دو بستیاں ہیں، ایک بستی کا نام ”نصرہ“ ہے اور دوسری بستی کا نام ”کفرہ“ ہے، جہاں تک ”نصرہ“ نامی بستی کا تعلق ہے، تو وہاں کے رہنے والے لوگ اہل جنت کا سا عمل کرتے ہیں اور اس بستی میں ان کے علاوہ اور کوئی نہیں رہ سکتا جہاں تک ”کفرہ“ نامی بستی کا تعلق ہے، تو وہاں کے لوگ اہل جہنم کے سے عمل کرتے ہیں، اور وہاں ان کے علاوہ کوئی اور نہیں رہ سکتا، تو تم ”نصرہ“ کے رہنے والوں کی طرف چلے جاؤ، اگر تم وہاں ٹھہر گئے، اور وہاں کے لوگوں کی مانند عمل کرنے لگے، تو تمہیں اپنی توبہ کے بارے میں کوئی شک نہیں ہو گا، وہ شخص اس بستی کی طرف جانے کے لئے روانہ ہوا، جب وہ دونوں بستیوں کے درمیان پہنچا، تو اُسے موت نے آ لیا، فرشتوں نے اپنے پروردگار سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا: تو پروردگار نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو کہ وہ دونوں بستیوں میں سے کون سی بستی کے زیادہ قریب ہے؟ اور پھر اسے اس بستی والوں میں نوٹ کر لینا، تو فرشتوں نے اس شخص کو پایا کہ وہ چند پوروں کے فاصلے جتنا ”نصرہ“ نامی بستی کے زیادہ قریب تھا، تو اس کا شمار اُس بستی والوں میں کیا گیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن زیاد بن انعم کا معاملہ مختلف ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17605]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3257، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7212»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17606
وَعَنْ أَبِي عَبْدِ رَبٍّ: أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ يُحَدِّثُ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسُلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ رَجُلًا أَسْرَفَ عَلَى نَفْسِهِ فَلَقِيَ رَجُلًا فَقَالَ: إِنَّ الْآخَرَ قَتَلَ تِسْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا كُلُّهُمْ ظُلْمًا فَهَلْ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. فَقَتَلَهُ. وَأَتَى آخَرَ فَقَالَ: إِنَّ الْآخَرَ قَتَلَ مِائَةَ نَفْسٍ كُلَّهَا ظُلْمًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ فَقَالَ: إِنْ حَدَّثْتُكَ عَلَى أَنَّ اللَّهَ لَا يَتُوبُ عَلَى مَنْ تَابَ كَذَبْتُكَ، هَهُنَا قَوْمٌ يَتَعَبَّدُونَ فَائْتِهِمْ تَعَبَّدِ اللَّهَ مَعَهُمْ. فَتَوَجَّهَ إِلَيْهِمْ، فَمَاتَ عَلَى ذَلِكَ، فَاجْتَمَعَتْ مَلَائِكَةُ الرَّحْمَةِ وَمَلَائِكَةُ الْعَذَابِ، فَبَعَثَ اللَّهُ إِلَيْهِمْ مَلَكًا فَقَالَ: قِيسُوا مَا بَيْنَ الْمَكَانَيْنِ فَأَيُّهُمْ أَقْرَبُ فَهُوَ مِنْهُمْ، فَوَجَدُوهُ أَقْرَبَ إِلَى دَيْرِ التَّوَّابِينَ بِأُنْمُلَةٍ فَغُفِرَ لَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عَبْدِ رَبٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ.
ابوعبد رب بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک شخص نے اپنے اوپر ظلم کیا (یعنی گناہ کا ارتکاب کیا) اس کی ملاقات دوسرے شخص سے ہوئی، تو پہلے شخص نے بتایا کہ اس نے 99 قتل کیے ہیں، اور وہ سب ظلم کے طور پر کیے ہیں، تو کیا میرے لئے توبہ کی گنجائش ہے؟ دوسرے شخص نے جواب دیا: جی نہیں! پہلے شخص نے اسے بھی قتل کر دیا، پھر وہ پہلا شخص ایک اور فرد کے پاس آیا، اس نے بتایا کہ میں نے 100 قتل کیے ہیں اور وہ سب ظلم کے طور پر کیے ہیں، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس فرد نے کہا: اگر میں تمہیں یہ کہوں کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کی توبہ قبول نہیں کرتا ہے، تو میں تمہیں یہ غلط کہوں گا، یہاں کچھ لوگ ہیں، جو عبادت کرتے ہیں، تو ان کے پاس جاؤ اور ان کے ہمراہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو، وہ شخص ان لوگوں کی طرف جانے کے لئے روانہ ہوا، راستے میں وہ مر گیا، رحمت کے فرشتے اور عذاب کے فرشتے اکٹھے ہوئے (کہ اس کو اپنے قبضے میں لیں) تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف ایک فرشتہ بھیجا، اس فرشتے نے یہ کہا: تم دونوں جگہوں کے درمیان والے حصے کو ناپ لو، یہ دونوں میں سے، جس کے زیادہ قریب ہو گا، ان میں سے ایک شمار ہو گا، تو انہوں نے یہ بات پائی کہ وہ شخص توبہ کرنے والوں کے عبادت خانے کے چند پوروں جتنا زیادہ قریب تھا، تو اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت کر دی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوعبد رب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17606]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7361) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (369/19)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3256، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7210»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17607
وَعَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى بَنِي جُمَحٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زَمْعَةَ الْبَلَوِيَّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ - بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَهَا، وَأَتَى يَوْمًا مَسْجِدَ الْفُسْطَاطِ، فَقَامَ فِي الرَّحْبَةِ، وَقَدْ كَانَ بَلَغَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بَعْضُ التَّشْدِيدِ، فَقَالَ: لَا تُشَدِّدُوا عَلَى النَّاسِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَبْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا، فَذَهَبَ إِلَى رَاهِبٍ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ سَبْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. فَقَتَلَ الرَّاهِبَ. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى رَاهِبٍ آخَرَ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ ثَمَانِيًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. فَقَتَلَهُ. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى الثَّالِثِ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا مِنْهُمْ رَاهِبَانِ، فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ فَقَالَ: لَقَدْ عَمِلْتَ شَرًّا، وَلَئِنْ قُلْتُ: إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِغَفُورٍ رَحِيمٍ لَقَدْ كَذَبْتُ، فَتُبْ إِلَى اللَّهِ. فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أُفَارِقُكَ بَعْدَ قَوْلِكَ، فَلَزِمَهُ عَلَى أَنْ لَا يَعْصِيَهُ، فَكَانَ يَخْدِمُهُ فِي ذَلِكَ، فَهَلَكَ رَجُلٌ وَالثَّنَاءُ عَلَيْهِ قَبِيحٌ، فَلَمَّا دُفِنَ قَعَدَ عَلَى قَبْرِهِ فَبَكَى بُكَاءً شَدِيدًا، ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ، وَالثَّنَاءُ عَلَيْهِ حَسَنٌ، فَلَمَّا دُفِنَ قَعَدَ عَلَى قَبْرِهِ فَضَحِكَ ضَحِكًا شَدِيدًا فَأَنْكَرَ أَصْحَابُهُ ذَلِكَ فَاجْتَمَعُوا إِلَى رَأْسِهِمْ فَقَالُوا: كَيْفَ يَأْوِي إِلَيْكَ هَذَا قَاتِلُ النُّفُوسِ وَقَدْ صَنَعَ مَا رَأَيْتَ؟! فَوَقَعَ فِي نَفْسِهِ وَأَنْفُسِهِمْ، فَأَتَى إِلَى صَاحِبِهِمْ مَرَّةً مِنْ ذَلِكَ وَمَعَهُ صَاحِبٌ لَهُ فَكَلَّمَهُ، فَقَالَ لَهُ: مَا تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: اذْهَبْ فَأَوْقِدْ تَنُّورًا، فَفَعَلَ ثُمَّ أَتَاهُ، فَأَخْبَرَهُ: أَنْ قَدْ فَعَلَ. فَقَالَ: اذْهَبْ فَأَلْقِ نَفْسَكَ فِيهَا، فَلَهَا عَنْهُ الرَّاهِبُ، وَذَهَبَ الْآخَرُ فَأَلْقَى نَفْسَهُ فِي التَّنُّورِ، ثُمَّ اسْتَفَاقَ الرَّاهِبُ فَقَالَ: إِنِّي لَأَظُنُّ أَنَّ الرَّجُلَ قَدْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي التَّنُّورِ بِقَوْلِي، فَذَهَبَ فَوَجَدَهُ حَيًّا فِي التَّنُّورِ يَعْرَقُ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَخْرَجَهُ مِنَ التَّنُّورِ فَقَالَ: مَا يَنْبَغِي أَنْ تَخْدِمَنِي، وَلَكِنْ أَنَا أَخْدِمُكَ، أَخْبِرْنِي عَنْ بُكَائِكَ عَنِ الْمُتَوَفَّى الْأَوَّلِ، وَعَنْ ضَحِكِكَ عَنِ الْآخَرِ. قَالَ: أَمَّا الْأَوَّلُ فَلَمَّا دُفِنَ رَأَيْتُ مَا يَلْقَى بِهِ مِنَ الشَّرِّ، فَذَكَرْتُ ذُنُوبِي فَبَكَيْتُ. وَأَمَّا الْآخَرُ فَرَأَيْتُ مَا يَلْقَى بِهِ مِنَ الْخَيْرِ فَضَحِكْتُ. وَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْ عُظَمَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوقیس، جو بنو جمح کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوزمعہ بلوی رضی اللہ عنہ کو سنا ہے، یہ بیعت رضوان میں شرکت کا شرف رکھتے ہیں اور انہوں نے درخت کے نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، وہ ایک دن ”فسطاط“ کی مسجد میں تشریف لائے اور صحن میں کھڑے ہو گئے، انہیں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات پتہ چلی تھی کہ وہ بعض مسائل میں سختی کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگوں کو سختی کا شکار نہ کرو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 97 افراد کو قتل کر دیا، پھر وہ ایک راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 97 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: جی نہیں! اس شخص نے اس راہب کو بھی قتل کر دیا، پھر وہ ایک اور راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 98 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے بھی یہ جواب دیا: جی نہیں! اس شخص نے اسے بھی قتل کر دیا، پھر وہ تیسرے راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 99 افراد کو قل کیا ہے، جن میں سے دو راہب بھی تھے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: تم نے برا کام کیا ہے، لیکن اگر میں یہ کہوں کہ اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا نہیں ہے، تو میری یہ بات غلط ہو گی، تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو! اس شخص نے کہا: تمہاری اس بات کے بعد اب میں تم سے جدا نہیں ہوؤں گا، اس کے بعد وہ اس راہب کے ساتھ رہنے لگا، اس شرط پر کہ وہ اس کی نافرمانی نہیں کرے گا، وہ اس کی خدمت کرتا رہا، یہاں تک کہ ایک دن ایک شخص مر گیا، اس کی مذمت بیان کی گئی تھی، جب اس شخص کو دفن کر دیا گیا، تو وہ (تائب ہونے والا قاتل شخص) اس کی قبر پر بیٹھ کبر بہت رویا، پھر ایک اور شخص کا انتقال ہوا، اس کی تعریفیں کی گئی تھیں، جب اس شخص کو دفن کیا گیا، تو (تائب ہونے والا قاتل شخص) اس کی قبر پر بیٹھا اور بہت زیادہ ہنسا، اس کے ساتھیوں کو اس پر اعتراض ہوا، وہ لوگ اپنے سربراہ کے پاس اکٹھے ہوئے اور بولے: یہ (تائب ہونے والا قاتل شخص) آپ کے پاس کیسے رہ سکتا ہے؟ جبکہ اس نے کئی لوگوں کو قتل کیا ہوا ہے، اور اب اس نے جو کچھ کیا ہے، وہ آپ نے دیکھ لیا ہے، تو اس راہب کے اور اس کے ساتھیوں کے دل میں اس شخص کے حوالے سے الجھن پیدا ہوئی، ایک مرتبہ وہ شخص ان کے سربراہ کے پاس آیا، اس کے ساتھ اس کا ساتھی بھی تھا، اس نے اس کے ساتھ بات چیت کی، اس شخص نے راہب سے دریافت کیا: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ راہب نے کہا: تم جاؤ اور تنور دہکاؤ! اس شخص نے ایسا ہی کیا، پھر اس نے آ کر راہب کو اس بارے میں بتایا کہ وہ ایسا کر چکا ہے، اس راہب نے کہا: تم جاؤ اور خود کو اس تنور میں ڈال دو! راہب اس شخص کے حوالے سے غافل ہوا، وہ شخص گیا اور اس نے خود کو تنور میں ڈال دیا، پھر جب راہب کو یاد آیا، تو اس نے کہا: میرا خیال ہے، اس شخص نے میرے کہنے پر، اپنے آپ کو تنور میں ڈال دیا ہو گا، پھر وہ راہب گیا، تو اس نے اس شخص کو پایا کہ وہ تنور میں زندہ موجود ہے، اور اسے پسینہ آ رہا ہے، راہب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اُسے تنور سے باہر نکالا اور بولا: اب یہ مناسب نہیں ہے کہ تم میری خدمت کرو، بلکہ اب میں تمہاری خدمت کروں گا، لیکن تم مجھے یہ بتاؤ! کہ تم پہلے فوت ہونے والے شخص پر روئے کیوں تھے؟ اور دوسرے والے پر ہنسے کیوں تھے؟ اس شخص نے بتایا: جہاں تک پہلے فرد کا تعلق ہے، تو جب اسے دفن کیا گیا تو میں نے دیکھا کہ جو بری صورتحال اس پر ڈالی جا رہی ہے، تو مجھے اپنے گناہوں کا خیال آ گیا اور میں رونے لگا، جہاں تک دوسرے فرد کا تعلق ہے، تو میں نے دیکھا کہ اس پر بھلائی ڈالی جا رہی ہے، تو میں ہنسنے لگا، وہ شخص بعد میں بنی اسرائیل کے اکابرین (یعنی بڑے عبادت گزاروں) میں ایک شمار ہوا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17607]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (311/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17608
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَتْ قَرْيَتَانِ: إِحْدَاهُمَا صَالِحَةٌ، وَالْأُخْرَى ظَالِمَةٌ، فَخَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْقَرْيَةِ الظَّالِمَةِ يُرِيدُ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ، فَأَتَاهُ الْمَوْتُ حَيْثُ شَاءَ اللَّهُ، فَاخْتَصَمَ فِيهِ الْمَلَكُ وَالشَّيْطَانُ، فَقَالَ الشَّيْطَانُ: وَاللَّهِ، مَا عَصَانِي قَطُّ، فَقَالَ الْمَلَكُ: إِنَّهُ خَرَجَ يُرِيدُ التَّوْبَةَ، فَقُضِيَ بَيْنَهُمَا أَنْ يُنْظَرَ إِلَى أَيِّهِمَا أَقْرَبُ، فَوَجَدُوهُ أَقْرَبَ إِلَى الْقَرْيَةِ الصَّالِحَةِ بِشِبْرٍ، فَغُفِرَ لَهُ.
قَالَ مَعْمَرٌ: وَسَمِعْتُ مَنْ يَقُولُ: قَرَّبَ اللَّهُ إِلَيْهِ الْقَرْيَةَ الصَّالِحَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الَّذِي أَمَرَ وَلَدَهُ: أَنْ يُحْرِقُوهُ إِذَا مَاتَ، فِي بَابِ مَنْ خَافَ مِنْ ذُنُوبِهِ، فِي أَوَائِلِ كِتَابِ التَّوْبَةِ، وَتَأْتِي لَهُ طَرِيقٌ عَجِيبَةٌ فِي أَبْوَابِ الشَّفَاعَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”دو بستیاں تھیں، ان میں سے ایک نیک تھی اور دوسری ظالم تھی، ایک شخص نیک بستی کی طرف جانے کے ارادے کے ساتھ ظالم بستی سے نکلا، جہاں اللہ کو منظور تھا، وہاں اُسے موت نے آ لیا، اس کے بارے میں فرشتے اور شیطان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، شیطان نے کہا: اللہ کی قسم! اس نے کبھی میری نافرمانی نہیں کی، فرشتے نے کہا: لیکن یہ توبہ کے ارادے سے نکلا تھا، تو ان دونوں کے درمیان یہ فیصلہ دیا گیا کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ وہ دونوں بستیوں میں سے کون سی بستی کے زیادہ قریب تھا؟ تو فرشتوں نے یہ بات پائی کے وہ نیک بستی کے ایک بالشت زیادہ قریب تھا، تو اس شخص کی مغفرت ہو گئی۔“ معمر بیان کرتے ہیں: میں نے کسی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ نے اسے نیک بستی کے قریب کر دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے وہ حدیث گزر چکی ہے، جس میں یہ مذکور ہے: ”ایک شخص نے اپنی اولاد کو یہ تلقین کی تھی کہ جب وہ مر جائے تو وہ اولاد اسے جلا دے۔“ یہ کتاب التوبہ کے آغاز میں، اس باب میں ذکر ہوئی ہے، باب: جو شخص اپنے گناہوں سے خوفزدہ ہو۔ اس روایت کا ایک اور عجیب طریق شفاعت سے متعلق ابواب میں آئے گا، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17608]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8851)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں