الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابٌ فِي مَغْفِرَةِ اللَّهِ تَعَالَى لِلذُّنُوبِ الْعِظَامِ وَسِعَةِ رَحْمَتِهِ .
اللہ تعالیٰٰ کا بڑے گناہوں کی مغفرت کر دینا، اور اس کی رحمت کی وسعت کا بیان
حدیث نمبر: 17607
وَعَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى بَنِي جُمَحٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا زَمْعَةَ الْبَلَوِيَّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ - بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَهَا، وَأَتَى يَوْمًا مَسْجِدَ الْفُسْطَاطِ، فَقَامَ فِي الرَّحْبَةِ، وَقَدْ كَانَ بَلَغَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بَعْضُ التَّشْدِيدِ، فَقَالَ: لَا تُشَدِّدُوا عَلَى النَّاسِ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَتَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ سَبْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا، فَذَهَبَ إِلَى رَاهِبٍ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ سَبْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. فَقَتَلَ الرَّاهِبَ. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى رَاهِبٍ آخَرَ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ ثَمَانِيًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ قَالَ: لَا. فَقَتَلَهُ. ثُمَّ ذَهَبَ إِلَى الثَّالِثِ فَقَالَ: إِنِّي قَتَلْتُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ نَفْسًا مِنْهُمْ رَاهِبَانِ، فَهَلْ تَجِدُ لِي مِنْ تَوْبَةٍ؟ فَقَالَ: لَقَدْ عَمِلْتَ شَرًّا، وَلَئِنْ قُلْتُ: إِنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِغَفُورٍ رَحِيمٍ لَقَدْ كَذَبْتُ، فَتُبْ إِلَى اللَّهِ. فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أُفَارِقُكَ بَعْدَ قَوْلِكَ، فَلَزِمَهُ عَلَى أَنْ لَا يَعْصِيَهُ، فَكَانَ يَخْدِمُهُ فِي ذَلِكَ، فَهَلَكَ رَجُلٌ وَالثَّنَاءُ عَلَيْهِ قَبِيحٌ، فَلَمَّا دُفِنَ قَعَدَ عَلَى قَبْرِهِ فَبَكَى بُكَاءً شَدِيدًا، ثُمَّ تُوُفِّيَ آخَرُ، وَالثَّنَاءُ عَلَيْهِ حَسَنٌ، فَلَمَّا دُفِنَ قَعَدَ عَلَى قَبْرِهِ فَضَحِكَ ضَحِكًا شَدِيدًا فَأَنْكَرَ أَصْحَابُهُ ذَلِكَ فَاجْتَمَعُوا إِلَى رَأْسِهِمْ فَقَالُوا: كَيْفَ يَأْوِي إِلَيْكَ هَذَا قَاتِلُ النُّفُوسِ وَقَدْ صَنَعَ مَا رَأَيْتَ؟! فَوَقَعَ فِي نَفْسِهِ وَأَنْفُسِهِمْ، فَأَتَى إِلَى صَاحِبِهِمْ مَرَّةً مِنْ ذَلِكَ وَمَعَهُ صَاحِبٌ لَهُ فَكَلَّمَهُ، فَقَالَ لَهُ: مَا تَأْمُرُنِي؟ فَقَالَ: اذْهَبْ فَأَوْقِدْ تَنُّورًا، فَفَعَلَ ثُمَّ أَتَاهُ، فَأَخْبَرَهُ: أَنْ قَدْ فَعَلَ. فَقَالَ: اذْهَبْ فَأَلْقِ نَفْسَكَ فِيهَا، فَلَهَا عَنْهُ الرَّاهِبُ، وَذَهَبَ الْآخَرُ فَأَلْقَى نَفْسَهُ فِي التَّنُّورِ، ثُمَّ اسْتَفَاقَ الرَّاهِبُ فَقَالَ: إِنِّي لَأَظُنُّ أَنَّ الرَّجُلَ قَدْ أَلْقَى نَفْسَهُ فِي التَّنُّورِ بِقَوْلِي، فَذَهَبَ فَوَجَدَهُ حَيًّا فِي التَّنُّورِ يَعْرَقُ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَأَخْرَجَهُ مِنَ التَّنُّورِ فَقَالَ: مَا يَنْبَغِي أَنْ تَخْدِمَنِي، وَلَكِنْ أَنَا أَخْدِمُكَ، أَخْبِرْنِي عَنْ بُكَائِكَ عَنِ الْمُتَوَفَّى الْأَوَّلِ، وَعَنْ ضَحِكِكَ عَنِ الْآخَرِ. قَالَ: أَمَّا الْأَوَّلُ فَلَمَّا دُفِنَ رَأَيْتُ مَا يَلْقَى بِهِ مِنَ الشَّرِّ، فَذَكَرْتُ ذُنُوبِي فَبَكَيْتُ. وَأَمَّا الْآخَرُ فَرَأَيْتُ مَا يَلْقَى بِهِ مِنَ الْخَيْرِ فَضَحِكْتُ. وَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ مِنْ عُظَمَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ابوقیس، جو بنو جمح کے غلام ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابوزمعہ بلوی رضی اللہ عنہ کو سنا ہے، یہ بیعت رضوان میں شرکت کا شرف رکھتے ہیں اور انہوں نے درخت کے نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، وہ ایک دن ”فسطاط“ کی مسجد میں تشریف لائے اور صحن میں کھڑے ہو گئے، انہیں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات پتہ چلی تھی کہ وہ بعض مسائل میں سختی کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: تم لوگوں کو سختی کا شکار نہ کرو، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 97 افراد کو قتل کر دیا، پھر وہ ایک راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 97 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: جی نہیں! اس شخص نے اس راہب کو بھی قتل کر دیا، پھر وہ ایک اور راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 98 افراد کو قتل کیا ہے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے بھی یہ جواب دیا: جی نہیں! اس شخص نے اسے بھی قتل کر دیا، پھر وہ تیسرے راہب کے پاس گیا اور بولا: میں نے 99 افراد کو قل کیا ہے، جن میں سے دو راہب بھی تھے، کیا تم میرے لئے توبہ کی گنجائش پاتے ہو؟ اس راہب نے کہا: تم نے برا کام کیا ہے، لیکن اگر میں یہ کہوں کہ اللہ تعالیٰ مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا نہیں ہے، تو میری یہ بات غلط ہو گی، تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو! اس شخص نے کہا: تمہاری اس بات کے بعد اب میں تم سے جدا نہیں ہوؤں گا، اس کے بعد وہ اس راہب کے ساتھ رہنے لگا، اس شرط پر کہ وہ اس کی نافرمانی نہیں کرے گا، وہ اس کی خدمت کرتا رہا، یہاں تک کہ ایک دن ایک شخص مر گیا، اس کی مذمت بیان کی گئی تھی، جب اس شخص کو دفن کر دیا گیا، تو وہ (تائب ہونے والا قاتل شخص) اس کی قبر پر بیٹھ کبر بہت رویا، پھر ایک اور شخص کا انتقال ہوا، اس کی تعریفیں کی گئی تھیں، جب اس شخص کو دفن کیا گیا، تو (تائب ہونے والا قاتل شخص) اس کی قبر پر بیٹھا اور بہت زیادہ ہنسا، اس کے ساتھیوں کو اس پر اعتراض ہوا، وہ لوگ اپنے سربراہ کے پاس اکٹھے ہوئے اور بولے: یہ (تائب ہونے والا قاتل شخص) آپ کے پاس کیسے رہ سکتا ہے؟ جبکہ اس نے کئی لوگوں کو قتل کیا ہوا ہے، اور اب اس نے جو کچھ کیا ہے، وہ آپ نے دیکھ لیا ہے، تو اس راہب کے اور اس کے ساتھیوں کے دل میں اس شخص کے حوالے سے الجھن پیدا ہوئی، ایک مرتبہ وہ شخص ان کے سربراہ کے پاس آیا، اس کے ساتھ اس کا ساتھی بھی تھا، اس نے اس کے ساتھ بات چیت کی، اس شخص نے راہب سے دریافت کیا: آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ راہب نے کہا: تم جاؤ اور تنور دہکاؤ! اس شخص نے ایسا ہی کیا، پھر اس نے آ کر راہب کو اس بارے میں بتایا کہ وہ ایسا کر چکا ہے، اس راہب نے کہا: تم جاؤ اور خود کو اس تنور میں ڈال دو! راہب اس شخص کے حوالے سے غافل ہوا، وہ شخص گیا اور اس نے خود کو تنور میں ڈال دیا، پھر جب راہب کو یاد آیا، تو اس نے کہا: میرا خیال ہے، اس شخص نے میرے کہنے پر، اپنے آپ کو تنور میں ڈال دیا ہو گا، پھر وہ راہب گیا، تو اس نے اس شخص کو پایا کہ وہ تنور میں زندہ موجود ہے، اور اسے پسینہ آ رہا ہے، راہب نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اُسے تنور سے باہر نکالا اور بولا: اب یہ مناسب نہیں ہے کہ تم میری خدمت کرو، بلکہ اب میں تمہاری خدمت کروں گا، لیکن تم مجھے یہ بتاؤ! کہ تم پہلے فوت ہونے والے شخص پر روئے کیوں تھے؟ اور دوسرے والے پر ہنسے کیوں تھے؟ اس شخص نے بتایا: جہاں تک پہلے فرد کا تعلق ہے، تو جب اسے دفن کیا گیا تو میں نے دیکھا کہ جو بری صورتحال اس پر ڈالی جا رہی ہے، تو مجھے اپنے گناہوں کا خیال آ گیا اور میں رونے لگا، جہاں تک دوسرے فرد کا تعلق ہے، تو میں نے دیکھا کہ اس پر بھلائی ڈالی جا رہی ہے، تو میں ہنسنے لگا، وہ شخص بعد میں بنی اسرائیل کے اکابرین (یعنی بڑے عبادت گزاروں) میں ایک شمار ہوا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17607]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17607]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (311/22)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17607 in Urdu