الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَنْ يُرْضِي النَّاسَ بِسُخْطِ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ہمراہ، لوگوں کو راضی کرے
حدیث نمبر: 17672
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ بْنِ فَاتِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَحَبَّبَ إِلَى النَّاسِ بِمَا يُحِبُّونَ وَبَارَزَ اللَّهَ تَعَالَى ; لَقِيَ اللَّهَ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عصمہ بن فاتک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی پسند کے حوالے سے ان کے نزدیک پسندیدہ ہونا چاہے گا، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے برخلاف کرے گا، تو قیامت کے دن، جب وہ شخص اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17672]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17672]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17673
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَحَبَّبَ إِلَى النَّاسِ بِمَا يُحِبُّونَ، وَبَارَزَ اللَّهَ بِمَا يَكْرَهُ، لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی پسند کے حوالے سے، ان کے نزدیک پسندیدہ ہونا چاہے گا، اور اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف کرے گا، تو جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو اللہ تعالیٰ اس پر غضب ناک ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17673]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17673]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17674
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْخَطَ اللَّهَ فِي رِضَا النَّاسِ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ مَنْ أَرْضَاهُ فِي سُخْطِهِ، وَمَنْ أَرْضَى اللَّهَ فِي سُخْطِ النَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَرْضَى عَنْهُ مَنْ أَسْخَطَهُ فِي رِضَاهُ، حَتَّى يُزَيِّنَهُ وَيُزَيِّنَ قَوْلَهُ، وَعَمَلَهُ فِي عَيْنِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی رضامندی میں، اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا اور جس کو اُس نے اللہ کی ناراضگی میں راضی کرنے کی کوش کی تھی، اس کو بھی اس شخص پر ناراض کر دے گا، اور جو شخص لوگوں کی ناراضگی میں، اللہ تعالیٰ کو راضی کرے گا، اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گا اور جو شخص اللہ کی رضامندی میں، اس سے ناراض ہوا تھا، اللہ تعالیٰ اُسے بھی اس شخص سے راضی کر دے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ دوسرے شخص کی نظر میں، اس کو اور اس کے قول اور عمل کو آراستہ کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن سلیمان جعفری کا معاملہ مختلف ہے، امام ذہبی نے یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17674]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11696، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 277»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17675
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ طَلَبَ مَحَامِدَ النَّاسِ بِمَعَاصِي اللَّهِ، عَادَ حَامِدُهُ ذَامًّا". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ التِّرْمِذِيَّ:" مَنِ الْتَمَسَ رِضَا النَّاسِ بِسُخْطِ اللَّهِ ; سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ النَّاسَ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ قُطْبَةَ بْنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے ذریعے لوگوں کی تعریف حاصل کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس کی تعریف کرنے والے کو، اس کی مذمت کرنے والا بنا دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے لوگوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا، اور لوگوں کو بھی اس سے ناراض کر دے گا۔“ یہ روایت امام بزار نے قطبہ بن علاء کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17675]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3568)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2414»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف