🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابٌ فِيمَنْ يُرْضِي النَّاسَ بِسُخْطِ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ہمراہ، لوگوں کو راضی کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17674
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَسْخَطَ اللَّهَ فِي رِضَا النَّاسِ سَخِطَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَأَسْخَطَ عَلَيْهِ مَنْ أَرْضَاهُ فِي سُخْطِهِ، وَمَنْ أَرْضَى اللَّهَ فِي سُخْطِ النَّاسِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَأَرْضَى عَنْهُ مَنْ أَسْخَطَهُ فِي رِضَاهُ، حَتَّى يُزَيِّنَهُ وَيُزَيِّنَ قَوْلَهُ، وَعَمَلَهُ فِي عَيْنِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيِّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ فِي آخِرِ تَرْجَمَةِ يَحْيَى بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص لوگوں کی رضامندی میں، اللہ تعالیٰ کو ناراض کرے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا اور جس کو اُس نے اللہ کی ناراضگی میں راضی کرنے کی کوش کی تھی، اس کو بھی اس شخص پر ناراض کر دے گا، اور جو شخص لوگوں کی ناراضگی میں، اللہ تعالیٰ کو راضی کرے گا، اللہ تعالی اس سے راضی ہو جائے گا اور جو شخص اللہ کی رضامندی میں، اس سے ناراض ہوا تھا، اللہ تعالیٰ اُسے بھی اس شخص سے راضی کر دے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ دوسرے شخص کی نظر میں، اس کو اور اس کے قول اور عمل کو آراستہ کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن سلیمان جعفری کا معاملہ مختلف ہے، امام ذہبی نے یحیی بن سلیمان جعفی کے حالات کے آخر میں اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17674]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11696)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11696، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 277»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17674 in Urdu