الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17708
عَنْ كُلَيْبِ بْنِ حَزْنٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا قَوْمِ، اطْلُبُوا الْجَنَّةَ، وَاهْرَبُوا مِنَ النَّارِ جُهْدَكُمْ ; فَإِنَّ الْجَنَّةَ لَا يَنَامُ طَالِبُهَا، وَالنَّارَ لَا يَنَامُ هَارِبُهَا. أَلَا وَإِنَّ الْآخِرَةَ مُحَفَّفَةً الْيَوْمَ بِالْمَكَارِهِ، وَإِنَّ الدُّنْيَا مُحَفَّفَةٌ بِالشَّهَوَاتِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ الْأَشْدَقِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا کلیب بن حزن رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اے لوگو! اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جنت طلب کرو اور اپنی بھرپور کوشش کے ساتھ جہنم سے بچو، کیونکہ جنت ایسی چیز ہے جس کا طلبگار سوتا نہیں ہے، اور جہنمی ایسی چیز ہے، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سوتا نہیں ہے، خبردار! آج (یعنی دنیا میں) ناپسندیدہ چیزوں کے ذریعے آخرت کو ڈھانپا گیا ہے، اور دنیا کو نفسانی خواہشات کے ذریعے ڈھانپا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17708]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے معجم اوسط میں اس کو اس صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعلیٰ بن اشدق ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17708]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (200/19)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3656»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17709
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا رَأَيْتُ مِثْلَ الْجَنَّةِ، نَامَ طَالِبُهَا. وَلَا مِثْلَ النَّارِ نَامَ هَارِبُهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی کہ جس کا طلبگار سو جاتا ہو، اور جہنم جیسی چیز نہیں دیکھی، جس سے بچنے کی کوشش کرنے والا سو جاتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17709]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17709]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔