الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 17704
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سُعِّرَتِ النَّارُ، وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ، يَا أَهْلَ الْحُجُرَاتِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ: قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہنم کو دہکا دیا گیا ہے اور جنت کو آراستہ کر دیا گیا ہے، اے حجروں میں رہنے والو! اگر تمہیں اس چیز کا پتہ چل جائے، جس کا مجھے علم ہے، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے، جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17704]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3220) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10393)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10393، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7409»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17705
وَعَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ فَقَالَ:" سُعِّرَتِ النَّارُ لِأَهْلِ النَّارِ، وَجَاءَتِ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہنم کو اہل جہنم کے لیے دہکا دیا گیا ہے، اور ایسے فتنے آ رہے ہیں، جو تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے، جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو، اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17705]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17705]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (891)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 891»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17706
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ، لَا تَدْرُونَ تَنْجُونَ أَوْ لَا تَنْجُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنَةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِيهَا، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو، اور تم ویرانوں کی طرف نکل جاؤ، تاکہ تم اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرو، تم نہیں جانتے کہ تم نجات پاؤ گے یا تم نجات نہیں پاؤ گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں اس صاحبزادی سے واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17706]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3221)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7975، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7092»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17707
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام طبرانی کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17707]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (322) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7005)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7005»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف