🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17706
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، وَلَخَرَجْتُمْ إِلَى الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ إِلَى اللَّهِ، لَا تَدْرُونَ تَنْجُونَ أَوْ لَا تَنْجُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ مِنْ طَرِيقِ ابْنَةِ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِيهَا، وَلَمْ أَعْرِفْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو میں جانتا ہوں، اگر وہ تم جان لو، تو تم تھوڑا ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو، اور تم ویرانوں کی طرف نکل جاؤ، تاکہ تم اللہ کی بارگاہ میں گریہ و زاری کرو، تم نہیں جانتے کہ تم نجات پاؤ گے یا تم نجات نہیں پاؤ گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند روایت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے حوالے سے، ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں اس صاحبزادی سے واقف نہیں ہوں، طبرانی کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17706]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3221)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7975، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7092»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17706 in Urdu