الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُتَنَعِّمِينَ وَالْمُتَنَطِّعِينَ .
نعمت والے (یعنی آسائشوں والے) افراد
حدیث نمبر: 17835
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَ بِهِ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ لَهُ:" إِيَّاكَ وَالتَّنَعُّمَ ; فَإِنَّ عِبَادَ اللَّهِ لَيْسُوا بِالْمُتَنَعِّمِينَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یمن بھیجنے لگے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم آسائشوں میں رہنے سے بچنا! کیونکہ اللہ کے بندے آسائشوں میں نہیں رہتے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17835]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17835]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (243/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21600»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17836
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيَكُونُ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَأْكُلُونَ أَلْوَانَ الطَّعَامِ، وَيَشْرَبُونَ أَلْوَانَ الشَّرَابِ، وَيَلْبَسُونَ أَلْوَانَ الثِّيَابِ، وَيَتَشَدَّقُونَ فِي الْكَلَامِ، فَأُولَئِكَ شِرَارُ أُمَّتِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا جُمَيْعُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَفِي الْأُخْرَى أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ مُخْتَلِطٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب میری امت میں ایسے لوگ ہوں گے، جو مختلف اقسام کے کھانے کھائیں گے، مختلف اقسام کے مشروبات پیئں گے مختلف اقسام کے کپڑے پہنیں گے، اور گفتگو کرتے ہوئے چبا، چبا کر بات کریں گے، وہ میری اُمت کے بدترین لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں دو حوالوں سے نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک میں، ایک راوی جمیع بن ایوب ہے اور وہ متروک ہے، اور دوسری سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17836]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7513 و 7512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7512، 7513، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 17837
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ مِنْ شِرَارِ أُمَّتِي الَّذِينَ غُذُّوا بِالنَّعِيمِ، وَنَبَتَ عَلَيْهِ أَجْسَامُهُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بدترین لوگوں میں وہ لوگ ہوں گے، جنہیں نعمتیں دی گئی ہونگی اور ان (نعمتوں) پر ان کے جسموں کی نشوونما ہوئی ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے جس کی توثیق کی گئی ہے، لیکن جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17837]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3616)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17838
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَهْلَ الشِّبَعِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْجُوعِ غَدًا فِي الْآخِرَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجَفْرِيُّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْوَرَقَةِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا میں سیر ہونے والے لوگ، کل آخرت میں بھوکے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سلیمان جفری ہے اس کے بارے میں کلام اس سے پہلے گزر چکا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17838]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11693)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11693»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17839
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ عَلَى الْمُتَنَطِّعِينَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشُدَّ عَلَيْهِمْ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ، وَإِنِّي لَأَظُنُّ عُمَرَ كَانَ أَشَدَّ أَهْلِ الْأَرْضِ خَوْفًا عَلَيْهِمْ أَوْ لَهُمْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اُس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو بنا سنوار کر بات کرنے والوں سے زیادہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگوار گزرتا ہو، اور نہ ہی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا شخص دیکھا ہے، جو ایسے لوگوں کے لئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ سخت ہو، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں میرا یہ گمان ہے کہ وہ اہل زمین میں سب سے زیادہ سخت تھے، کیونکہ انہیں ایسے لوگوں کے بارے میں خوف تھا۔ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17839]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17839]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5022)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 138، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17840
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَلَا هَلَكَ الْمُتَنَطِّعُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”خبردار! بنا سنوار کر (یعنی مصنوعی تکلف والی) گفتگو کرنے والے لوگ ہلاکت کا شکار ہو گئے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17840]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17840]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10368) اخرجه احمد فى المسند (3655)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2670، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4608، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3647، وأخرجه مسند البزار برقم: 1877، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10368»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح