الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّبَقُّرِ .
کثرت کے حصول کی ممانعت
حدیث نمبر: 17842
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ التَّبَقُّرِ فِي الْأَهْلِ وَالْمَالِ. فَقَالَ أَبُو حَمْزَةَ - وَهُوَ جَلِيسٌ عِنْدَهُ -: نَعَمْ. حَدَّثَنِي أَخْرَمُ الطَّائِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَكَيْفَ بِأَهْلِ بَرَاذَانَ وَأَهْلِ بِالْمَدِينَةِ، وَأَهْلِ كَذَا؟ قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِأَبِي التَّيَّاحِ: مَا التَّبَقُّرُ؟ قَالَ: الْكَثْرَةُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَفِيهَا رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے کہ ہم اپنے اہل خانہ اور مال کے بارے میں کثرت کے حصول کے خواہشمند ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابوحمزہ، جو اس وقت ان (محدث) کے پاس موجود تھے، انہوں نے کہا: جی ہاں! اخرم طائی نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول یہ حدیث مجھے بیان کی ہے، اور انہوں نے یہ بھی بیان کیا ہے: تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو براذان والوں کا کیا بنے گا؟ مدینہ والوں کا کیا بنے گا؟ اور فلاں والوں کا کیا بنے گا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ابوتیاح سے دریافت کیا: لفظ ”تبقر“ کا مطلب کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کثرت (کا طلبگار ہونا)۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ان میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17842]
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ان میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17842]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10413)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4170»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17843
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي أَخْشَى أَنْ أَكُونَ قَدْ هَلَكْتُ، إِنِّي مِنْ أَكْثَرِ قُرَيْشٍ مَالًا بِعْتُ أَرْضًا لِي بِأَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ. فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَنْفِقْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَهُ طُرُقٌ تَقَدَّمَتْ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور بولے: اے ام المؤمنین! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں ہلاکت کا شکار ہو جاؤں گا، کیونکہ میں قریش میں سے سب سے زیادہ مالدار ہوں، میں نے اپنی زمین چالیس ہزار دینار کے عوض میں فروخت کی ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اے میرے بیٹے! (اللہ کی راہ میں) خرچ کرو!۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17843]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، اس روایت کے مختلف طرق ہیں، جو پہلے گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17843]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (317/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح