الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى .
جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، اور جو چیز زیادہ ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 17865
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا طَلَعَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ يُسْمِعَانِ أَهْلَ الْأَرْضِ إِلَّا الثَّقَلَيْنِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ:" وَلَا آبَتْ شَمْسٌ قَطُّ إِلَّا بُعِثَ بِجَنْبِهَا مَلَكَانِ يُنَادِيَانِ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقًا خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكًا تَلَفًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" اللَّهُمَّ مَنْ أَنْفَقَ فَأَعْطِهِ خَلَفًا، وَمَنْ أَمْسَكَ فَأَعْطِهِ تَلَفًا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ، وَبَعْضُ رِجَالِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے، تو اُس کے ساتھ دو فرشتے ہوتے ہیں، جو اعلان کرتے ہیں: اور دو گروہوں (یعنی جنات اور انسانوں) کے علاوہ تمام اہل زمین کو اُن (فرشتوں) کی آواز آتی ہے (وہ یہ کہتے ہیں:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے زیادہ بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زاند نقل کیے ہیں: ”جب سورج غروب ہوتا ہے تو اس کے ہمراہ دو فرشتوں کو بھیجا جاتا ہے، جو بلند آواز میں یہ کہتے ہیں: اے اللہ! (اپنی راہ میں) خرچ کرنے والے کو اُس کی جگہ مزید عطا فرما! اور (اپنی راہ میں) خرچ نہ کرنے والے (کے مال کو) ضائع کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اے اللہ! جو خرچ کرے، تو اُس کی جگہ اسے عطا فرما، اور جو خرچ نہ کرے، اُس (کے مال) کو ضائع کر دے۔“ امام أحمد کے رجال اور طبرانی کی معجم کبیر میں اسانید کے بعض رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17865]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21214»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17866
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ - أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ، شَكَّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْوَادِ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى". رَوَاهُ أَبُو يُعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَدَقَةَ بْنِ الرَّبِيعِ، وَهُوَ ثِقَةٌ..
عبدالرحمن بن ابوسعید بیان کرتے ہیں: (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے انہوں نے
یہ روایت اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے، یہ شک ابوعبداللہ نامی راوی کو ہے) وہ (یعنی سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے بہتر ہے، جو زیادہ ہو اور غافل کر دے۔“
یہ روایت ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صدقہ بن ربیع کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17866]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1053)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17867
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلُمُّوا إِلَى رَبِّكُمْ، مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى. يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا هِيَ نَجْدَانِ: نَجْدُ خَيْرٍ، وَنَجْدُ شَرٍّ، فَمَا جُعِلَ نَجْدُ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ فَضَالٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، وَفَضَالٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! اپنے پروردگار کی طرف آ جاؤ! جو چیز تھوڑی ہو اور کفایت کر جائے، وہ اُس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو اور غافل کر دے، اے لوگو! یہ دو ہی راستے ہیں، بھلائی کا راستہ اور شر کا راستہ، تو شر کے راستے کو تمہارے نزدیک، بھلائی کے راستے سے زیادہ محبوب نہیں بنایا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے فضال کی، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور فضال نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17867]
یہ روایت امام طبرانی نے فضال کی، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور فضال نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8020»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف