🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

81. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَحَبَّةِ وَالْبِغْضَةِ، وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ وَغَيْرِهِ .
محبت، بغض، اچھی تعریف اور دیگر کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17960
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْمِقَةَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ شَرِيكٌ: هِيَ الْمَحَبَّةُ - وَالصِّيتُ مِنَ السَّمَاءِ، فَإِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ: إِنِّي أُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ [ فَيُنَادِي جِبْرِيلُ:" إِنَّ اللَّهَ يَمِقُ" يَعْنِي: يُحِبُّ" فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ"". قَالَ:" فَتَنْزِلُ لَهُ الْمَحَبَّةُ فِي الْأَرْضِ، وَإِذَا أَبْغَضَ عَبْدًا قَالَ لِجِبْرِيلَ: إِنِّي أُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ". قَالَ:" فَيُنَادِي جِبْرِيلُ: إِنْ رَبَّكُمْ يُبْغِضُ فُلَانًا فَأَبْغِضُوهُ". قَالَ: فَيَجْرِي لَهُ الْبُغْضُ فِي الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا. قُلْتُ: قَدْ عَزَاهُ صَاحِبُ الْأَطْرَافِ، قُلْتُ: لَمْ أَجِدْهُ فِي الْأَطْرَافِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مقۃ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ (شریک نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد محبت ہے) اور ذکر آسمان سے آتا ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں سے محبت کرتا ہوں، تو وہ اعلان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تو (اے فرشتو!) تم بھی اس سے محبت کرو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر وہ محبت زمین میں نازل ہو جاتی ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو ناپسند کرتا ہے تو وہ جبرائیل سے فرماتا ہے: میں فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہوں، تم بھی اسے ناپسند کرو: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو سیدنا جبرائیل اعلان کرتے ہیں: تمہارا پروردگار فلاں شخص کو ناپسند کرتا ہے، تو تم بھی اسے ناپسند کرو: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اس شخص کے لیے زمین میں ناپسندیدگی جاری کر دی جاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے
یہ روایت ”اطراف“ میں نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17960]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (259/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21767، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7551»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17961
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ صِيتٌ فِي السَّمَاءِ، فَإِنْ كَانَ صِيتُهُ حَسَنًا [ وُضِعَ فِي الْأَرْضِ ] ، وَإِنْ كَانَ صِيتُهُ فِي السَّمَاءِ سَيِّئًا وُضِعَ فِي الْأَرْضِ". قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہر بندے کا آسمان میں ذکر ہوتا ہے، اگر اس کا ذکر اچھا ہو تو اسے (یعنی اس کے اچھے ذکر کو) زمین میں رکھ دیا جاتا ہے اگر آسمان میں اس کا ذکر برا ہو تو اُسے بھی (یعنی اس کے برے ذکر کو) زمین میں رکھ دیا جاتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک روایت مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17961]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3603)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5244، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9202»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17962
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالنَّبَاوَةِ أَوْ بِالنَّبَاءَةِ يَقُولُ:" يُوشِكُ أَنْ يَعْرِفُوا أَهْلَ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ". قَالُوا: بِمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" بِالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، وَالثَّنَاءِ السَّيِّئِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ عَرَفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ”نباوہ“ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: ”نباۃ“ کے مقام پر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب اہل جہنم کے مقابلے میں اہل جنت کی شناخت ہو جائے گی، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اچھی تعریف یا بری تعریف کے ذریعے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حسن بن عرفہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17962]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1134»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17963
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ لِي أَنْ أَعْلَمَ إِذَا أَحْسَنْتُ وَإِذَا أَسَأْتُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سَمِعْتَ جِيرَانَكَ يَقُولُونَ: قَدْ أَحْسَنْتَ، فَقَدْ أَحْسَنْتَ. وَإِذَا سَمِعْتَهُمْ يَقُولُونَ: قَدْ أَسَأْتَ، فَقَدْ أَسَأْتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے کیسے پتہ چلے گا کہ میں نے جو کام کیا ہے وہ اچھا ہے یا برا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنے پڑوسیوں کو یہ کہتے ہوئے سنو کہ تم نے اچھا کام کیا ہے تو اس کا مطلب ہو گا تم نے اچھا کام کیا ہے، اور جب تم انہیں یہ کہتے ہوئے سنو: تم نے برا کام کیا ہے، تو اس کا مطلب ہو گا، تم نے برا کام کیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10433) اخرجه احمد فى المسند (3808)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4223، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3798، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19749، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10433، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3006، وأخرجه شرح السنة برقم: 3490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17964
وَعَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا أَتَى الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَقَالُوا: مَرْحَبًا. فَمَرْحَبًا بِهِ يَوْمَ يَلْقَى رَبَّهُ. وَإِذَا أَتَى الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَقَالُوا: قَحْطًا. فَقَحْطًا لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي عُمَرَ الضَّرِيرِ الْأَكْبَرِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ لوگ یہ کہیں: خوش آمدید! تو اس شخص کو اس وقت بھی خوش آمدید کہا: جائے گا جس دن وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، اور جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ لوگ کہیں: پرے رہو! تو قیامت کے دن بھی اسے پرے کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوعمر ضریر اکبر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17964]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8136)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8136، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17965
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَهْلُ الْجَنَّةِ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يَمُوتُ حَتَّى يَمْلَأَ اللَّهُ مَسَامِعَهُ مِمَّا يُحِبُّ". قِيلَ: فَمَنْ أَهْلُ النَّارِ؟ قَالَ:" مَنْ لَا يَمُوتُ حَتَّى يَمْلَأَ اللَّهُ مَسَامِعَهُ مِمَّا يَكْرَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْعَبَّاسِ بْنِ جَعْفَرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اہل جنت کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو اس وقت تک نہ مرے، جب تک اللہ تعالی اس کی سماعتوں کو اس چیز کے ذریعے نہ بھر دے جو وہ پسند کرتا ہے، عرض کی گئی: اہل جہنم کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ شخص، جو اُس وقت تک نہ مرے جب تک اللہ تعالٰی اس کی سماعتوں کو اس چیز کے ذریعے نہ بھر دے، جسے وہ شخص ناپسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عباس بن جعفر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17965]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3602)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں