🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

82. بَابُ أَحَبُّ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ أَحَبُّهُمْ إِلَى النَّاسِ .
اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے، جو لوگوں کے نزدیک زیادہ محبوب ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17966
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَحَبِّكُمْ إِلَى اللَّهِ؟". قَالُوا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَظَنَنَّا أَنَّهُ يُسَمِّي رَجُلًا، قَالَ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَى اللَّهِ أَحَبُّكُمْ إِلَى النَّاسِ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَبْغَضِكُمْ إِلَى اللَّهِ؟". قُلْنَا: بَلَى. يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَظَنَنَّا أَنَّهُ يُسَمِّي أَحَدًا، فَقَالَ:" إِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَى اللَّهِ أَبْغَضُكُمْ إِلَى النَّاسِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَيْدَةَ الْأَنْبَارِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ محبوب ہے؟ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ! جی ہاں! راوی کہتے ہیں: ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ کسی شخص کا نام لیں گے، آپ نے ارشاد فرمایا: تم میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہے جو لوگوں کے نزدیک زیادہ محبوب ہو، کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سے سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! راوی کہتے ہیں: ہم نے یہ گمان کیا کہ شاید آپ کسی ایک شخص کا نام لیں گے، آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ وہ ہے جو لوگوں کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن حیدہ انباری ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17966]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3601)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں