🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

100. بَابُ الْمُتَحَابِّينَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17996
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّهُ جَمَعَ قَوْمَهُ - قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: - ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اسْمَعُوا وَاعْقِلُوا، وَاعْلَمُوا أَنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَنَازِلِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ". فَجَثَا رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ مِنْ قَاصِيَةِ النَّاسِ، وَأَلْوَى بِيَدِهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَاسٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ عَلَى مَجَالِسِهِمْ وَقُرْبِهِمْ [ مِنَ اللَّهِ ] ؟ انْعَتْهُمْ لَنَا حُلَّهُمْ لَنَا - يَعْنِي صِفْهُمْ لَنَا - شَكِّلْهُمْ لَنَا، فَسُرَّ وَجْهُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسُؤَالِ الْأَعْرَابِيِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُمْ نَاسٌ مِنْ أَفْنَاءِ النَّاسِ، وَنَوَازِعِ الْقَبَائِلِ، لَمْ تَصِلْ بَيْنَهُمْ أَرْحَامٌ مُتَقَارِبَةٌ، تَحَابُّوا فِي اللَّهِ وَتَصَافَوْا، يَضَعُ اللَّهُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، فَيُجْلِسُهُمْ عَلَيْهَا، فَيَجْعَلُ وُجُوهَهُمْ نُورًا، وَثِيَابَهُمْ نُورًا، يَفْزَعُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يَفْزَعُونَ، وَهُمْ أَوْلِيَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ".
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے اپنی قوم کو جمع کیا۔۔۔۔۔۔۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری روایت نقل کی ہے جس میں آگے چل کر وہ یہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! سن لو اور سمجھ لو! اور یہ بات جان لو کہ اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں جو نہ انبیاء ہوں گے نہ شہداء ہوں گے لیکن انبیاء اور شہداء اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اُن کی قدر و منزلت اور ان کے قرب کے حوالے سے ان پر رشک کریں گے، ایک دیہاتی شخص جو دور بیٹھا ہوا تھا وہ گھٹنوں کے بل اُٹھا اور اس نے اپنے ہاتھ کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کیا اور گزارش کی: یا رسول اللہ! کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بیٹھنے کے مقام اور ان کے قرب کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے، آپ ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کریں، ان کی شکل و صورت ہمارے سامنے بیان کریں، راوی بیان کرتے ہیں: اس دیہاتی کے سوال پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مسرور ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مختلف علاقوں اور مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے، ان کے درمیان رشتہ داری کا کوئی تعلق نہیں ہو گا، وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھیں گے اور ایک دوسرے سے تعلق رکھیں گے، قیامت کے دن اللہ تعالی ان کے لئے نور کے منبر رکھوائے گا اور انہیں ان پر بٹھائے گا، وہ ان کے چہروں کو نور بنا دے گا، ان کے کپڑوں کو نور بنا دے گا، قیامت کے دن (دوسرے) لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوں گے لیکن یہ لوگ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوں گے اور یہ اللہ کے وہ اولیاء ہوں گے، جن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور وہ غمگین نہیں ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17996]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22399، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3421، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 573، وأخرجه شرح السنة برقم: 3464، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5445/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17997
وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ:" يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِنْ تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ" قَالَ: فَنَحْنُ نَسْأَلُهُ إِذْ قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ بِمَقْعَدِهِمْ، وَقُرْبِهِمْ مِنَ اللَّهِ". قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:" عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ مِنْ لُؤْلُؤٍ قُدَّامَ الرَّحْمَنِ". وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (راوی بیان کرتے ہیں) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں دریافت نہ کرو کہ اگر وہ تمہارے سامنے ظاہر ہو جائیں تو تمہیں بری لگیں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کرنا شروع کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوں گے، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے بیٹھنے کے مقام اور ان کے قرب کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہیں اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ رحمن کے آگے موتیوں سے بنے ہوئے نور کے منبروں پر ہوں گے۔“ اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17997]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3433) اخرجه احمد فى المسند (341/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17998
وَعَنْ شَهْرِ بْنِ حَوَشْبٍ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ - مَعْشَرَ الْأَشْعَرِيِّينَ - قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَشَهِدَ مَعَهُ مَشَاهِدَهُ الْحَسَنَةَ الْجَمِيلَةَ، يُقَالُ لَهُ: مَالِكٌ، أَوِ ابْنُ مَالِكٍ - شَكَّ عَوْفٌ - فَأَتَانَا يَوْمًا فَقَالَ: أَتَيْتُكُمْ لِأُعَلِّمَكُمْ وَأُصَلِّيَ بِكُمْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي بِنَا، فَدَعَا بِحَفْنَةٍ عَظِيمَةٍ، فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ دَعَانَا بِإِنَاءٍ صَغِيرٍ فَجَعَلَ يُفْرِغُ مِنَ الْإِنَاءِ الصَّغِيرِ عَلَى أَيْدِينَا، ثُمَّ قَالَ: أَسْبِغُوا الْآنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى بِنَا صَلَاةً تَامَّةً وَجِيزَةً، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ أَقْوَامًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ بِمَكَانِهِمْ مِنَ اللَّهِ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ حُجْرَةِ الْقَوْمِ أَعْرَابِيٌّ قَالَ: وَكَانَ يُعْجِبُنَا إِذَا شَهِدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَكُونَ فِينَا الْأَعْرَابِيُّ ; لِأَنَّهُمْ يَجْتَرِئُونَ أَنْ يَسْأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا نَجْتَرِئُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا، قَالَ: فَرَأَيْنَا وَجْهَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَهَلَّلُ، ثُمَّ قَالَ:" هُمْ نَاسٌ مِنْ قَبَائِلَ شَتَّى، يَتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ، [ وَاللَّهِ ] إِنَّ وُجُوهَهُمْ لَنُورٌ، وَإِنَّهُمْ لَعَلَى نُورٍ، لَا يَخَافُونَ إِذَا خَافَ النَّاسُ، وَلَا يَحْزَنُونَ إِذَا حَزِنُوا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ حَوْشَبٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
شہر بن حوشب بیان کرتے ہیں: ہمارے درمیان، یعنی اشعر قبیلے کے لوگوں کے درمیان ایک صاحب تھے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے تھے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات میں عمدہ طور پر حصہ لیا تھا، ان صاحب کا نام سیدنا مالک رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا ابن مالک رضی اللہ عنہ تھا۔ یہ شک عوف نامی راوی کو ہے۔ ایک دن وہ ہمارے پاس تشریف لائے اور انہوں نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہارے پاس اس لیے آیا ہوں تاکہ تمہیں اس بات کی تعلیم دوں اور تمہیں نماز پڑھ کے دکھاؤں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے، پھر انہوں نے ایک بڑا برتن منگوایا اس میں پانی ڈلوایا، پھر انہوں نے ایک چھوٹا برتن منگوایا اور چھوٹے برتن کے ذریعے ہم پر پانی ڈالنا شروع کیا اور پھر یہ فرمایا: اب تم اچھی طرح وضو کرو، پھر وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے ہمیں مکمل، لیکن مختصر نماز پڑھائی، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”میں کچھ ایسے لوگوں کو جانتا ہوں، جو نہ انبیاء ہیں اور نہ شہداء ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان کے مرتبے کے حوالے سے انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔“ حاضرین میں سے ایک شخص، جو ایک دیہاتی تھا، اس نے کہا:۔ راوی کہتے ہیں: ہمیں یہ بات پسند تھی کہ جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود ہوں، تو ہمارے درمیان کوئی دیہاتی بھی موجود ہو، کیونکہ دیہاتی لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے کی جرأت کر لیتے تھے، ہم سے یہ جرأت نہیں ہوتی تھی، اس دیہاتی نے کہا: یا رسول اللہ! آپ ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کیجیے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو دیکھا کہ وہ جگمگانے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ مختلف قبائل سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہوں گے، ان کے چہرے نور ہوں گے، وہ نور پر ہوں گے، جب (دوسرے) لوگ خوف کا شکار ہوں گے تو وہ خوف کا شکار نہیں ہوں گے، جب (دوسرے) لوگ غمگین ہوں گے تو وہ غمگین نہیں ہوں گے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17998]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6842)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17999
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ جُلَسَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْ يَمِينِ الْعَرْشِ، وَكِلْتَا يَدَيِ اللَّهِ يَمِينٌ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، وُجُوهُهُمْ مِنْ نُورٍ، لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ، وَلَا شُهَدَاءَ، وَلَا صِدِّيقِينَ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو عرش کے دائیں طرف بٹھائے گا، ویسے اللہ تعالیٰ کے دونوں ہاتھ ہی ”دائیں“ ہیں، وہ انہیں نور کے بنے ہوئے منبروں پر بٹھائے گا، ان لوگوں کے چہرے نور ہوں گے، وہ انبیاء یا شہداء یا صدیقین نہیں ہوں گے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17999]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12686)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18000
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ، يَغْبِطُهُمُ الْأَنْبِيَاءُ وَالشُّهَدَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں، جو نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے، لیکن قیامت کے دن انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18000]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3593) أخرجه ابو يعلى فى المسند (6110)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18001
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي ظِلِّ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ، إِذَا أَرَادَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِأَهْلِ الْأَرْضِ عَذَابًا، ذَكَرَهُمْ فَصَرَفَ عَنْهُمُ الْعَذَابَ بِذِكْرِهِ إِيَّاهُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر، ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ قیامت کے دن اللہ تعالی کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا اور وہ لوگ نور کے بنے ہوئے منبروں پر ہوں گے، جب (دوسرے) لوگ گھبراہٹ کا شکار ہوں گے تو وہ گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوں گے، جب اللہ تعالٰی اہل زمین کو عذاب دینے کا ارادہ کرتا ہے اور پھر ان (اللہ تعالیٰ کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والوں) کا خیال کرتا ہے، تو اُن کی وجہ سے اہل زمین سے عذاب کو پھیر دیتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18001]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1350)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18002
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يُجْلِسُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، يَغْشَى وُجُوهَهُمُ النُّورُ حَتَّى يَفْرَغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہیں، جنہیں وہ قیامت کے دن نور کے منبروں پر بٹھائے گا اور ان کے چہروں کو نور کے ذریعے ڈھانپ دے گا ایسا اس وقت تک رہے گا، جب تک وہ مخلوق کے حساب سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18002]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7527)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7527»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18003
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ عَلَى كَرَاسِيَّ مِنْ يَاقُوتٍ حَوْلَ الْعَرْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِيُّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفٍ كَثِيرٍ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ عرش کے گرد یاقوت کی کرسیوں پر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالعزیز لیثی ہے، جس کے بہت زیادہ ضعیف ہونے کے باوجود اُس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18003]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3973)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18004
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا تَحَابَّ اثْنَانِ فِي اللَّهِ إِلَّا وُضِعَ لَهُمَا كُرْسِيَّانِ فَأُجْلِسَا عَلَيْهِ حَتَّى يَفْرَغَ اللَّهُ مِنَ الْحِسَابِ". فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ: صَدَقَ أَبُو عُبَيْدَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو دَاوُدَ الْأَعْمَى، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی دو آدمی اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کے لئے دو کرسیاں رکھوائے گا اور ان کرسیوں پر انہیں اس وقت تک بٹھا کے رکھا جائے گا، جب تک اللہ تعالیٰ حساب سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“ اس پر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے سچ فرمایا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوداؤد نابینا ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18004]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (36/20)»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18005
وَعَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ عَلَى عَمُودٍ مِنْ يَاقُوتٍ، لَهُ خَيْمَةٌ مِنْ يَاقُوتَةٍ مُجَوَّفَةٍ، سِتِّينَ مِيلًا فِي السَّمَاءِ، لَهُ فِي كُلِّ نَاحِيَةٍ مِنْهَا أَزْوَاجٌ، لَا يَعْلَمُ بِهِ الْآخَرُونَ، وَإِنَّ أَحَدَهُمْ لَيُشْرِفُ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَمْلَأُ أَهْلَ الْجَنَّةِ نُورًا حَتَّى يَقُولَ أَهْلُ الْجَنَّةِ: مَا هَذَا الَّذِي قَدْ حَدَثَ؟! فَيَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: مَا هَذَا الضَّوْءُ الَّذِي قَدْ حَدَثَ؟ فَيَقُولُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: أَشْرَفَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنَ الْمُتَحَابِّينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے لوگ یاقوت کے ستون پر ہوں گے ان کا خیمہ کھوکھلے یاقوت سے بنا ہوا ہو گا جو ساٹھ میل اونچا ہو گا، اس کے ہر ایک گوشے میں اس شخص کی بیویاں ہوں گی اور اس گوشے کے بارے میں دوسرے گوشے کے لوگ نہیں جانتے ہوں گے، ان لوگوں میں سے کوئی ایک اہل جنت کی طرف جھانک کر دیکھے گا تو اہل جنت کو نور سے بھر دے گا یہاں تک کہ اہل جنت کہیں گے: یہ کیا چیز ہے؟ جو سامنے آئی ہے، تو ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے دریافت کرے گا: یہ کیا روشنی ہے؟ جو سامنے آئی ہے، تو دوسرا جواب دے گا: ایک دوسرے سے (اللہ تعالیٰ کی خاطر) محبت رکھنے والوں میں سے ایک شخص نے تم کو جھانک کر دیکھا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18005]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5256»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں