🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

107. بَابُ الْحَيَاءِ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18041
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْمِنْبَرِ وَالنَّاسُ حَوْلَهُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَنَسْتَحْيِي مِنَ اللَّهِ تَعَالَى! فَقَالَ: مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُسْتَحْيِيًا فَلَا يَبِيتَنَّ لَيْلَةً إِلَّا وَأَجَلُهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَالرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى. وَلْيَتْرُكْ زِينَةَ الدُّنْيَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر ارشاد فرمایا، اس وقت آپ کے اردگرد لوگ موجود تھے: ”اے لوگو! اللہ تعالیٰ سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے۔“ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اللہ تعالیٰ سے حیاء کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص حیاء کرنے والا ہو، وہ رات نہ گزارے، مگر یہ کہ اس کی اجل اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان ہو اور وہ پیٹ اور جو پیٹ کے اندر ہے اور سر اور جو سر میں ہے، اس کی حفاظت کرے اور وہ موت اور (اپنے جسم کے) بوسیدہ ہو جانے کو یاد کرے، اور دنیا کی زینت ترک کر دے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18041]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7338»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18042
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اسْتَحْيُوا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ، احْفَظُوا الرَّأْسَ وَمَا حَوَى، وَالْبَطْنَ وَمَا وَعَى، وَاذْكُرُوا الْمَوْتَ وَالْبِلَى، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ ثَوَابُهُ جَنَّةُ الْمَأْوَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُرَشِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حکم بن عمیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالی سے یوں حیاء کرو، جو حیاء کرنے کا حق ہے، سر اور جو اس میں ہے، پیٹ اور جو اس میں ہے، ان کی حفاظت کرو، موت اور بوسیدہ ہو جانے کو یاد رکھو، جو شخص ایسا کرے گا، اس کا ثواب جنت الماویٰ ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن ابراہیم قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3192)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18043
وَعَنْ أُمِّ الْوَلِيدِ بِنْتِ عُمَرَ قَالَتْ: اطَّلَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ عَشِيَّةٍ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا تَسْتَحْيُونَ؟". قَالُوا: مِمَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" تَجْمَعُونَ مَا لَا تَأْكُلُونَ، وَتَبْنُونَ مَا لَا تُعَمِّرُونَ، وَتَأْمُلُونَ مَا لَا تُدْرِكُونَ. أَلَا تَسْتَحْيُونَ مِنْ ذَلِكَ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده ام ولید بنت عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! کیا تم حیاء نہیں کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس سے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کو جمع کرتے ہو جو تم نے کھانا نہیں ہو گا، ایسی تعمیر کرتے ہو، جسے تم نے (ہمیشہ) آباد نہیں رکھنا، اس چیز کے بارے میں خواہش رکھتے ہو، جس تک تم نہیں پہنچ پاؤ گے، کیا تم اس سے حیاء نہیں کرتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18044
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَزِيدَ الْأَزْدِيِّ: أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَوْصِنِي. قَالَ:" أُوصِيكَ أَنْ تَسْتَحْيِيَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَمَا تَسْتَحْيِي مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ مِنْ قَوْمِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا سعید بن یزید ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی، آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں یہ تلقین کرتا ہوں کہ تم اللہ تعالی سے یوں حیاء کرنا، جس طرح تم اپنی قوم کے کسی نیک شخص سے حیاء کرتے ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی ہے، اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5539)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5539، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1099»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18045
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: [ لَقَدْ ] كَانَ أَحَدُنَا يَكُفُّ عَنِ الشَّيْءِ، وَهُوَ وَهِيَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ تَخَوُّفًا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم میں سے کوئی ایک شخص (اپنی بیوی کے ساتھ) کسی چیز سے رک جاتا تھا حالانکہ وہ شخص اور اس کی بیوی ایک ہی کپڑے میں ہوتے تھے، وہ اس خوف کی وجہ سے رک جاتا تھا کہ کہیں اس کے بارے میں قرآن کا کوئی حکم نازل نہ ہو جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5985)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں