الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
148. بَابُ قُرْبِ السَّاعَةِ .
قیامت کا قریب ہونا
حدیث نمبر: 18224
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَلَا تَزْدَادُ مِنْهُمْ إِلَّا بُعْدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت قریب آ چکی ہے لیکن لوگ اس سے زیادہ دور ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18224]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9787)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7987، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9787»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18225
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ جَمِيعًا، إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ". وَضَمَّ إِصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے اور قیامت کو اکٹھے مبعوث کیا گیا ہے، قریب تھا کہ وہ مجھ سے سبقت لے جاتی (یعنی وہ مجھ سے پہلے آ جاتی)۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو ان دو کی طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18225]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (348/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22438، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2951، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2214، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2759، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4402»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18226
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِإِصْبُعَيْهِ، وَهُوَ يَقُولُ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو یوں مبعوث کیا گیا ہے جیسے یہ اور یہ ہے (یعنی جیسے یہ دو انگلیاں ہیں)۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18226]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (309/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18227
وَعَنْ وَهْبٍ السُّوَائِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَذِهِ مِنْ هَذِهِ إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُهَا". أَوْ:" إِنْ كَادَتْ لَتَسْبِقُنِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ:" لَتَسْبِقُنِي". فَقَطْ. وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا وھب سوائی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو یوں مبعوث کیا گیا ہے جیسے یہ اور یہ (یعنی یہ دو انگلیاں) ہیں، قریب ہے کہ وہ اس پر سبقت لے جاتی (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) قریب تھا کہ وہ (یعنی قیامت) مجھ پر سبقت لے جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”وہ مجھ پر سبقت لے جاتی۔“ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوخالد والبی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18227]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/22) اخرجه احمد فى المسند (309/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18295»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18228
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو نُعَيْمٍ: ضِرَارُ بْنُ صُرَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو ان دو (انگلیوں) کی طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18228]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابونعیم ضرار بن صرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18228]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18229
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو ان دو (انگلیوں) کی طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم سے روایت کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18229]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم سے روایت کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18229]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (743) أخرجه احمد فى المسند (123/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5797»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18230
وَعَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَكَذَا - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - فَسَبَقْتُهَا كَمَا سَبَقَتْ هَذِهِ هَذِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدنا ابوجبیره بن ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کو ملا کر یہ بات ارشاد فرمائی (اور پھر یہ فرمایا:) ”تو میں اس (یعنی قیامت) پر اتنی سبقت لے گیا، جس طرح اس (انگلی) نے اس (دوسری انگلی) پر (سبقت) لی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18230]
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18230]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18230M
عَنْ أَبِي جُبَيْرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ أَشْيَاخٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ. وَرِجَالُ هَذِهِ الطَّرِيقِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شِبْلٍ، أَوْ شُبَيْلِ بْنِ عَوْفٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوجبیرہ بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ انصار کے کچھ شیوخ (بزرگوں) کے واسطے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند (سابقہ حدیث) نقل کرتے ہیں۔
اور اس سند کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں سوائے شبل بن عوف یا شبیل بن عوف کے، اور وہ بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18230M]
اور اس سند کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں سوائے شبل بن عوف یا شبیل بن عوف کے، اور وہ بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18230M]
حدیث نمبر: 18231
وَرَوَى الْبَزَّارُ مِنْهُ:" بُعِثْتُ فِي نَسَمِ السَّاعَةِ" فَقَطْ.
امام بزار نے اس میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: ”مجھے قیامت کے آغاز میں (یعنی اُس کی ابتدائی نشانی کے طور پر) مبعوث کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18231]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3215)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18232
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا تَحْتَ شَجَرَةٍ، فَتَحَرَّكَتِ الشَّجَرَةُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعًا، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ:" ظَنَنْتُهَا الْقِيَامَةَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ كَمَا قِيلَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کے نیچے تشریف فرما تھے، درخت نے حرکت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے عالم میں اُٹھ کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا: تو آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے لگا کہ قیامت آ گئی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ اعمش نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے جیسا کہ یہ بات بیان کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18232]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3216)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع