🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18233
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: قَالَ إِنَّ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - نَاوَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِسْرَةً مِنْ خُبْزِ شَعَيرٍ، فَقَالَ:" هَذَا أَوَّلُ طَعَامٍ أَكَلَهُ أَبُوكِ مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ: فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". فَقَالَتْ: قُرْصٌ خَبَزْتُهُ فَلَمْ تَطِبْ نَفْسِي حَتَّى أَتَيْتُكَ بِهَذِهِ الْكِسْرَةِ. وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جو کی روٹی کا ٹکڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ پہلا کھانا ہے جو پچھلے تین دنوں میں تمہارا باپ کھانے لگا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ایک روٹی ہے جو میں نے پکائی تھی، مجھے اطمینان نہیں ہوا، جب تک میں یہ ٹکڑا آپ کے پاس نہیں لے آئی۔ ان دونوں روایات کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18233]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (750) أخرجه احمد فى المسند (213/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12811، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 750»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18234
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: وَالَّذِي بَعَثَ مُحَمَّدًا بِالْحَقِّ، مَا رَأَى مُنْخُلًا، وَلَا أَكَلَ خُبْزًا مَنْخُولًا مُنْذُ بَعَثَهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى أَنْ قُبِضَ. قُلْتُ: كَيْفَ كُنْتُمْ تَأْكُلُونَ الشَّعِيرَ؟ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ: أُفٍّ، أُفٍّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ رُومَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم! جس نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، نہ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھنا ہوا آٹا دیکھا، اور آپ نے کبھی چھنے ہوئے آنے کی روٹی نہیں کھائی، جب سے اللہ تعالی نے آپ کو مبعوث کیا تھا اُس وقت سے لے کر آپ کے وصال تک (ایسا کبھی نہیں ہوا)۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ لوگ جو کیسے کھاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: ہم یہ کہتے تھے: اف اف (یعنی ان میں پھونک مار لیتے تھے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن رومان ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18234]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (71/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18235
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: لَمْ يَكُنْ يُنْخَلُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الدَّقِيقُ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ إِلَّا قَمِيصٌ وَاحِدٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِمَا سَعِيدُ بْنُ مَيْسَرَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آٹے کو چھانا نہیں جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال میں صرف ایک قمیص ہوتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں میں ایک راوی سعید بن میسرہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18235]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5700»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18236
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: لَمْ يُنْخَلْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَقِيقٌ قَطُّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نُفَيْعٌ: أَبُو دَاوُدَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کبھی آٹے کو چھانا نہیں گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نفیع ابوداؤد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18236]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (329/23)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3155، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7337»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18237
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعْ هُوَ وَلَا أَهْلُهُ مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے اور آپ نے اور آپ کے اہل خانہ نے کبھی بھی سیر ہو کر جو کی روٹی نہیں کھائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18237]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3684)، أخرجه مسند البزار برقم: 1061»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18238
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَمِيصُ الْبَطْنِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ طَلْحَةُ الْبَصْرِيُّ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور آپ کا پیٹ خوراک سے خالی تھا (یعنی آپ شکم سیر نہیں ہوتے تھے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بصری ہے جو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا غلام ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18238]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4775)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18239
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: مَا شَبِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي يَوْمٍ شَبْعَتَيْنِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی ایک دن میں دو مرتبہ سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالحمید بن سلیمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18239]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5848)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5848»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18240
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا كَانَ يَبْقَى عَلَى مَائِدَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ قَلِيلٌ وَلَا كَثِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر جو کی روٹی باقی نہیں رہتی تھی، خواہ تھوڑی ہو یا زیادہ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18240]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (895)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1590»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18241
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: مَا رُفِعَتْ مَائِدَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَيْنِ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهَا فَضْلَةٌ مِنْ طَعَامٍ قَطُّ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سے جب بھی دسترخوان اٹھایا جاتا تھا تو اس پر کبھی بچا ہوا کھانا نہیں ہوتا تھا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1590)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18242
وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ.
امام بزار نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18242]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3668)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں