🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18263
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ لَمْ يُخْرِجْهُ إِلَّا الْجُوعُ، وَأَنَّ عُمَرَ خَرَجَ لَمْ يُخْرِجْهُ إِلَّا الْجُوعُ، وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمَا وَأَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ: أَنَّهُ لَمْ يُخْرِجْهُمَا إِلَّا الْجُوعُ. فَقَالَ:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيِّهَانِ". - رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ - فَإِذَا هُوَ لَيْسَ فِي الْمَنْزِلِ ; ذَهَبَ يَسْتَسْقِي، فَرَحَّبَتِ الْمَرْأَةُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِصَاحِبَيْهِ، وَبَسَطَتْ لَهُمْ شَيْئًا فَجَلَسُوا عَلَيْهِ، فَسَأَلَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ انْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ؟". قَالَتْ: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا مِنَ الْمَاءِ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ بِقِرْبَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَانْطَلَقَ فَعَلَّقَهَا، وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَ لَهُمْ شَاةً، فَكَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ ذَلِكَ، فَذَبَحَ لَهُمْ عَنَاقًا، ثُمَّ انْطَلَقَ فَجَاءَ بِكَبَائِسَ مِنَ النَّخْلِ ; فَأَكَلُوا مِنْ ذَلِكَ اللَّحْمِ، وَالْبُسْرِ، وَالرُّطَبِ، وَشَرِبُوا مِنَ الْمَاءِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا - إِمَّا أَبُو بَكْرٍ، وَإِمَّا عُمَرُ -: هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي نُسْأَلُ عَنْهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ لَا يُثَرَّبُ عَلَى شَيْءٍ أَصَابَهُ فِي الدُّنْيَا، إِنَّمَا يُثَرَّبُ عَلَى الْكَافِرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گھر سے باہر تشریف لائے، وہ صرف بھوک کی وجہ سے باہر آئے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی باہر آ گئے وہ بھی صرف بھوک کی وجہ سے باہر آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس تشریف لائے، ان دونوں نے آپ کو صورتحال کے بارے میں بتایا کہ وہ دونوں بھوک کی وجہ سے باہر آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ہمارے ساتھ ابوالہیثم بن تیہان کے گھر چلو! راوی بیان کرتے ہیں: وہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، جن کا نام سیدنا ابوالہیثم بن تیہان تھا، وہ گھر میں نہیں تھے، وہ پانی لینے کے لیے گئے ہوئے تھے، اُن کی اہلیہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا: اور ان کے لئے کوئی چیز بچھا دی، یہ حضرات اس پر تشریف فرما ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: ابوالہیثم کہاں گیا ہے؟ اس خاتون نے بتایا: وہ ہمارے لئے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، تھوڑی دیر بعد وہ صاحب مشکیزہ لے کر آ گئے، جس میں پانی موجود تھا، وہ گئے، انہوں نے مشکیزے کو لٹکایا، انہوں نے ان حضرات کے لئے بکری ذبح کرنے کا ارادہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو انہوں نے بکری کا بچہ ذبح کر لیا، پھر وہ کھجوروں کے خوشے لے آئے، اُن حضرات نے گوشت کھایا مختلف قسم کی کھجوریں کھائیں، پانی پیا، پھر ان دونوں صاحبان (یعنی سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما) میں سے کسی ایک نے دریافت کیا: کیا یہ ان نعمتوں میں سے ہیں؟ جن کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن دنیا کی جو بھی چیز استعمال کرے گا اُس کی وجہ سے اس پر ملامت نہیں ہو گی، کافر پر ملامت ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18264
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - قَالَ: لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْعَثُنَا فِي السَّرِيَّةِ، يَا بُنَيَّ، مَا لَنَا زَادٌ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ، فَنُقَسِّمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً حَتَّى يَصِيرَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ، وَمَا عَسَى أَنْ تُغْنِيَ التَّمْرَةُ عَنْكُمْ؟ قَالَ: لَا تَقُلْ ذَاكَ يَا بُنَيَّ، فَبَعْدَ أَنْ فَقَدْنَاهَا فَاخْتَلَلْنَا إِلَيْهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ،وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَكَانَ ثِقَةً.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم پر روانہ کیا (سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے راوی کو بتایا:) اے میرے بیٹے! اس وقت ہمارے پاس زاد سفر کے طور پر صرف کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا تھا ہم اسے ایک ایک مٹھی تقسیم کر لیتے تھے، یہاں تک کہ وہ وقت بھی آ گیا کہ ہمارے حصے میں ایک ایک کھجور آتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے ابا جان! ایک کھجور کے ساتھ آپ کا گزارا کیسے ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم یہ بات نہ کرو، بعد میں جب ہمیں وہ بھی نہیں ملتی تھی، تو ہمیں اس کی قدر و قیمت کا احساس ہوا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18264]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3679) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7199) اخرجه احمد فى المسند (446/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15265»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18265
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَخْرُجُ فِيهَا، ثُمَّ خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" مَا أَخْرَجَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ؟" فَقَالَ: أَخْرَجَنِي الْجُوعُ، قَالَ:" وَأَنَا أَخْرَجَنِي الَّذِي أَخْرَجَكَ". ثُمَّ خَرَجَ عُمَرُ فَقَالَ:" مَا أَخْرَجَكَ يَا عُمَرُ؟" قَالَ: أَخْرَجَنِي وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ الْجُوعُ. ثُمَّ سَارَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيِّهَانِ" فَانْطَلَقُوا، فَلَمَّا انْتَهَوْا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ قَالَتْ لَهُمُ امْرَأَتُهُ: إِنَّهُ انْطَلَقَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا الْمَاءَ، فَدُورُوا إِلَى الْحَائِطِ، فَدَارُوا إِلَى الْحَائِطِ، فَفَتَحَتْ لَهُمْ بَابَ الْحَائِطِ. فَجاَءَ أَبُو الْهَيْثَمِ، فَقَالَتْ لَهُ امْرَأَتُهُ: تَدْرِي مَنْ عِنْدَكَ؟ فَقَالَ: لَا، فَقَالَتْ عِنْدَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ، فَدَخَلَ عَلَيْهِمْ فَعَلَّقَ قِرْبَتَهُ عَلَى نَخْلَةٍ، ثُمَّ أَتَاهُمْ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، ثُمَّ حَيَّا وَرَحَّبَ، ثُمَّ أَتَى مِخْرَفًا فَاخْتَرَفَ لَهُمْ رُطَبًا، فَأَتاَهُمْ بِهِ فَصَبَّهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ. ثُمَّ إِنَّ أَبَا الْهَيْثَمِ أَهْوَى إِلَى غُنَيْمَةٍ لَهُ فِي نَاحِيَةِ الْحَائِطِ لِيَذْبَحَ لَهُمْ مِنْهَا شَاةً، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَّا ذَاتُ دَرٍّ فَلَا" فَأَخَذَ شَاةً فَذَبَحَهَا وَسَلَخَهَا وَقَطَّعَهَا أَعْضَاءً ثُمَّ طَبَخَهَا بِالْمَاءَ وَالْمِلْحِ، ثُمَّ أَتَى امْرَأَتَهُ فَسَأَلَهَا، هَلْ عِنْدَكِ مِنْ شَيْءٍ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، عِنْدَنَا شَيْءٌ مِنْ شَعِيرٍ، كُنْتُ أُؤَخِّرُهُ، فَطَحَنَاهُ بَيْنَهُمَا فَعَجَنَتْهُ وَخَبَزَتْهُ، فَكَسَرَهُ أَبُو الْهَيْثَمِ وَأَكْفَأَ عَلَيْهِ ذَلَكَ اللَّحْمَ الَّذِي طَبَخَهُ، ثُمَّ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ فَأَكَلُوا ثُمَّ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمِ:" يَا أَبَا الْهَيْثَمِ، أَمَا لَكَ مِنْ خَادِمٍ؟" قَالَ لَا، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا لَنَا خَادِمٌ، قَالَ:" إِذَا بَلَغَكَ أَنَّهُ قَدْ جَاءَنَا سَبْيٌ فَأْتِنَا نُخْدِمْكَ". فَأَتَى رَسُولَ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْيٌ، فَأَتَاهُ أَبُو الْهَيْثَمِ وَبَيْنَ يَدَيْهِ غُلَامَانِ - أَوْ قَالَ وَصِيفَانِ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا الْهَيْثَمِ اخْتَرْ مِنْهُمَا" أَوْ قَالَ:" تَخَايَرْ مِنْهُمَا" قَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خِرْ لِي. فَاحْتَاطَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى حَسَرَ عَنْ ذِرَاعَيْهِ وَقَالَ:" الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ يَا أَبَا الْهَيْثَمِ خُذْ هَذَا" فَلَمَّا وَلَّى بِهِ أَبُو الْهَيْثَمِ قَالَ:" يَا أَبَا الْهَيْثَمِ أَحْسِنْ إِلَيْهِ فَإِنِّي رَأَيْتُهُ يُصَلِّي" قَالَ: نَعَمْ، نُطْعِمُهُ مِمَّا نَأْكُلُ وَنُلْبِسُهُ مِمَّا نَلْبَسُ وَلَا نُكَلِّفُهُ مَا لَا يُطِيقُ. فَانْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ إِلَى أَهْلِهِ، فَفَرِحُوا بِهِ فَرَحًا شَدِيدًا، وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي رَزَقَنَا خَادِمًا يَخْدُمُنَا وَيُعِينُنَا عَلَى ضَيْعَتِنَا، فَقَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَوْصَانِي بِهِ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: نَعَمْ، نُطْعِمُهُ مِمَّا نَأْكُلُ وَنُلْبِسُهُ مِمَّا نَلْبَسُ وَلَا نُكَلِّفُهُ مَا لَا يُطِيقُ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَوْصَانِي بِهِ فَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللَّهِ، خَادِمٌ أَخْدَمَنَا اللَّهُ وَرَسُولُهُ، تُرِيدُ أَنْ تُحْرِمَنَاهُ، فَقَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ لِلْغُلَامِ: أَنْتَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ فَإِنْ شِئْتَ تُقِيمُ مَعَنَا نُطْعِمُكَ مِمَّا نَأْكُلُ وَنُلْبِسُكَ مِمَّا نَلْبَسُ، وَلَا نُكَلِّفُكَ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا تُطِيقُ، وَإِنْ شِئْتَ فَاذْهَبْ حَيْثُ شِئْتَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّيرِينِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسی گھڑی میں باہر تشریف لے آئے جس میں آپ عام طور پر باہر نہیں آتے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی باہر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: اے ابوبکر! تم کیوں باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں بھوک کی وجہ سے باہر آیا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی اسی کی وجہ سے باہر آیا ہوں، جس کی وجہ سے تم باہر آئے ہو، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ باہر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! تم کیوں باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں بھوک کی وجہ سے باہر آیا ہوں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کی طرف روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ہمارے ساتھ ابوالہیثم بن تیہان کے گھر طرف چلو! یہ حضرات گئے، جب یہ حضرات، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کے گھر پہنچے تو ان کی اہلیہ نے ان حضرات کو بتایا: وہ ہمارے لیے میٹھا پانی لینے گئے ہوئے ہیں، آپ لوگ باغ کی طرف چلے جائیں، یہ حضرات باغ کی طرف چلے گئے، اس خاتون نے ان کے لیے باغ کا دروازہ کھول دیا، پھر سیدنا ابوالہیثم بھی آ گئے، اُن کی اہلیہ نے ان سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں آپ کے ہاں کون آیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! اس خاتون نے بتایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب تشریف لائے ہیں، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ ان حضرات کے پاس آئے انہوں نے مشکیزہ کجھور کے درخت کے ساتھ لٹکایا، پھر ان حضرات کے پاس آ کر انہیں سلام کیا اور انہیں خوش آمدید کہا:، پھر وہ گئے اور ان کے لیے تازہ کھجوریں چن کر لائے اور وہ لا کر ان کے آگے رکھ دیں، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ باغ کے کونے میں موجود اپنی بکریوں کی طرف بڑھے تاکہ ان میں سے کوئی بکری ذبح کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: دودھ دینے والی بکری کو (ذبح) نہ کرنا، انہوں نے ایک بکری لی، اُسے ذبح کیا اس کی کھال اتاری، اس کے اعضاء کاٹے، پھر اسے پانی اور نمک کے ہمراہ پکایا، پھر وہ اپنی بیوی کے پاس گئے اور اس سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! ہمارے پاس تھوڑے سے جو ہیں، جو میں نے سنبھال کے رکھے ہوئے تھے، ان دونوں نے ان جو کو پیس لیا، پھر اس خاتون نے آٹا گوندھا اور اس کی روٹی پکائی، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے ان روٹیوں کے ٹکڑے کیے، ان پر وہ گوشت ڈالا جو انہوں نے پکایا تھا، پھر وہ اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے پاس لے آئے، اُن حضرات نے اسے کھا لیا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: اے ابوالہیثم! کیا تمہارے پاس کوئی خادم نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، ہمارے پاس خادم نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہیں یہ اطلاع ملے کہ ہمارے پاس قیدی آئے ہیں، تو تم ہمارے پاس آ جانا، ہم تمہیں کوئی خدمتگار دے دیں گے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو غلام موجود تھے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوالہیثم! ان دونوں میں سے کسی ایک کو اختیار کر لو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے اختیار کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احتیاط کی، یہاں تک کہ آپ نے اپنی آستینیں چڑھا لیں، آپ نے ارشاد فرمایا: اے ابوالہیثم! جس سے مشورہ لیا جاتا ہے وہ مؤتمن ہوتا ہے، تم اس کو لے لو، جب سیدنا ابوالہیثم اس غلام کو ساتھ لے کر واپس جانے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوالہیثم! اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا کیونکہ میں نے اسے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ٹھیک ہے، ہم اسے وہی کھلائیں گے جو ہم خود کھائیں گے اور وہی پہنائیں گے جو ہم خود پہنیں گے اور اسے ایسے کام کا پابند نہیں کریں گے جس کی اس میں طاقت نہ ہو۔ پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اپنے گھر چلے گئے، ان کے گھر والے اس غلام کی وجہ سے بہت خوش ہوئے انہوں نے کہا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہمیں ایسا خدمتگار عطا کیا ہے جو ہماری خدمت کرے گا اور ہمارے کاموں میں ہماری مدد کرے گا، تو سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں مجھے تلقین کی ہے، اُن کی اہلیہ نے کہا: ٹھیک ہے، ہم اسے وہی کھلائیں گے جو ہم خود کھاتے ہیں اور اس کو وہی پہننے کے لئے دیں گے جو ہم خود پہنتے ہیں اور اسے کسی ایسے کام کا پابند نہیں کریں گے جس کی یہ طاقت نہ رکھتا ہو، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کے بارے میں تلقین کی ہے، اُن کی اہلیہ نے کہا: سبحان اللہ! اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خدمتگار دیا ہے اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں اس سے محروم کر دیں؟ سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ نے اس غلام سے کہا: تم اللہ کی رضا کے حصول کے لیے آزاد ہو، اگر تم چاہو تو ہمارے ساتھ رہو، ہم جو خود کھائیں گے اس میں سے تمہیں کھلائیں گے، جو خود پہنیں گے اس میں سے تمہیں پہننے کے لئے دیں گے، اور تمہیں کسی ایسے کام کا پابند نہیں کریں گے جس کی تم میں طاقت نہ ہو اور اگر تم چاہو تو جہاں چاہو چلے جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بکار بن محمد سیرینی ہے، جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18265]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254/19)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 467»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18266
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَفِيقٍ قَالَ: أَقَمْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ بِالْمَدِينَةِ سَنَةً، فَقَالَ لِي ذَاتَ يَوْمٍ وَنَحْنُ عِنْدُ حُجْرَةِ عَائِشَةَ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا لَنَا ثِيَابٌ إِلَّا الْبُرُدُ الْمَتَعَتِّقَةُ، وَإِنَّهُ لَتَأْتِي عَلَى أَحَدِنَا الْأَيَّامُ مَا يَجِدُ طَعَامًا يُقِيمُ بِهِ صُلْبَهُ، حَتَّى إِنْ كَانَ أَحَدُنَا لِيَأْخُذُ الْحَجَرَ فَيَشُدُّ بِهِ عَلَى أَخْمَصِ بَطْنِهِ، ثُمَّ يَشُدُّهُ بِثَوْبِهِ لِيُقِيمَ بِهِ صُلْبَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن شفیق بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک سال مقیم رہا، ایک دن انہوں نے مجھ سے ارشاد فرمایا ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس موجود تھے، انہوں نے فرمایا: مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے ہمارے پاس مناسب کپڑے نہیں ہوتے تھے، صرف پھٹی ہوئی چادر ہوتی تھی اور ہم پر کئی دن ایسے گزر جاتے تھے کہ کھانے کے لیے اتنا نہیں ملتا تھا جو پشت کو سیدھا رکھ سکے، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص پتھر لے کر اسے اپنے پیٹ پر کپڑے کے ذریعے باندھ لیتا تھا تاکہ اس کے ذریعے اپنی پشت کو قائم رکھ سکے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18266]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (324/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18267
وَعَنْهُ قَالَ: إِنَّمَا كَانَ طَعَامُنَا مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّمْرَ وَالْمَاءَ، وَاللَّهِ، مَا كُنَّا نَرَى سَمْرَاءَكُمْ هَذِهِ، وَلَا نَدْرِي مَا هِيَ؟ وَإِنَّمَا كَانَ لِبَاسُنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّمَارَ، يَعْنِي: بُرُدَ الْأَعْرَابِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا کھانا کھجور اور پانی ہوتا تھا، اللہ کی قسم! ہم نے تمہاری یہ گندم دیکھی ہی نہیں تھی، ہمیں پتا ہی نہیں تھا یہ کیا ہوتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہمارا لباس چادریں ہوتی تھیں، راوی کہتے ہیں: یعنی جو دیہاتیوں کا لباس ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18267]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3677) اخرجه احمد فى المسند (298/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8439»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18268
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: قَالَ أَبِي: لَقَدْ عَمَّرْنَا مَعَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا لَنَا طَعَامٌ إِلَّا الْأَسْوَدَانِ، ثُمَّ قَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا الْأَسْوَدَانِ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: الْأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ بِسْطَامِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
معاویہ بن قرہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے فرمایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایسا وقت گزارا ہے کہ ہماری خوراک صرف دو سیاہ چیزیں ہوتی تھیں، پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو، دو سیاہ چیزوں سے مراد کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی نہیں! انہوں نے فرمایا: کھجور اور پانی۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار، امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف بسطام بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18268]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3680) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/19) أخرجه احمد فى المسند (19/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15811»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18269
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ حَاجَتُهُمَا وَاحِدَةٌ، فَتَكَلَّمَ أَحَدُهُمَا فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ فِيهِ أَخْلَافًا ; فَقَالَ لَهُ:" أَلَا تَسْتَاكُ؟". فَقَالَ: إِنِّي لَأَفْعَلُ وَلَكِنْ لَمْ أَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَلَاثٍ، فَأَمَرَ بِهِ رَجُلًا، فَآوَاهُ وَقَضَى حَاجَتَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو افراد آئے، ان دونوں کی حاجت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک شخص نے گفتگو شروع کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے منہ میں سے بدبو محسوس ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے دریافت کیا: کیا تم مسواک نہیں کرتے ہو؟ اس نے جواب دیا: کرتا ہوں، لیکن میں نے تین دن سے کھانا نہیں کھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ایک شخص کو ہدایت کی، وہ اسے اپنے ساتھ لے کر گیا اور اس نے اس کی حاجت پوری کی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18269]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3674) اخرجه احمد فى المسند (267/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2405، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 541»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18270
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْمَدِينَةِ، فَجَعَلَ يَأْكُلُ بُسْرًا أَخْضَرَ ; فَقَالَ:" كُلْ يَا ابْنَ عُمَرَ". قُلْتُ: مَا أَشْتَهِيهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" مَا تَشْتَهِيهِ، إِنَّهُ لَأَوَّلُ طَعَامٍ أَكَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُنْذُ أَرْبَعَةِ أَيَّامٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ کے ایک باغ میں داخل ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تازہ کھجوریں کھانا شروع کیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن عمر! تم بھی کھاؤ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ: مجھے ان کی طلب نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ان کی طلب نہیں ہے، حالانکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے گزشتہ چار دن میں یہ پہلا کھانا کھایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18270]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18271
وَفِي رِوَايَةٍ:" مُنْذُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”گزشتہ تین دن میں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی وازع بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18271]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18272
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَرْسَلَ إِلَيْنَا آلُ أَبِي بَكْرٍ بِقَائِمَةِ شَاةٍ لَيْلًا، فَأَمْسَكْتُ وَقَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - أَوْ قَالَتْ: فَأَمْسَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَطَعْتُ - قَالَ: فَتَقُولُ لِلَّذِي تُحَدِّثُهُ: هَذَا عَلَى غَيْرِ مِصْبَاحٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، عَلَى مِصْبَاحٍ؟! قَالَتْ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا دُهْنُ مِصْبَاحٍ لَأَكَلْنَاهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر والوں نے رات کے وقت ہمیں ایک بکری کا پایا بھیجا (یا ٹانگ بھیجی) تو میں نے اس کو پکڑ لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کاٹا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پکڑ لیا اور میں نے اسے کاٹا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: یہ ان دنوں کی بات ہے جب (گھروں میں) چراغ نہیں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: میں نے کہا: اے ام المؤمنین! کیا چراغ نہیں تھا؟ انہوں نے فرمایا: اگر ہمارے پاس چراغ کے لیے تیل ہوتا تو ہم اس کو کھا لیتے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18272]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (94/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24110»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں