الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18293
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: لَوْ رَأَيْتَنَا وَنَحْنُ مَعَ نَبِيِّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَحَسِبْتَ أَنَّمَا رِيحُنَا رِيحُ الضَّأْنِ، إِنَّمَا لِبَاسُنَا الصُّوفُ، وَطَعَامُنَا الْأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ. قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کاش تم ہمیں اس وقت دیکھتے جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوتے تھے تو تم یہ گمان کرتے کہ ہمارے اندر سے بھیڑوں کی بو آ رہی ہے، کیونکہ ہمارا لباس اونی ہوتا تھا اور ہماری خوراک دو سیاہ چیزیں، یعنی کھجور اور پانی ہوتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18293]
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18293]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1967) اخرجه احمد فى المسند (419/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18294
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَدَحٍ فِيهِ لَبَنٌ وَعَسَلٌ، فَقَالَ:" شَرْبَتَيْنِ فِي شَرْبَةٍ، وَأُدْمَيْنِ فِي قَدَحٍ، لَا حَاجَةَ لِي بِهِ، أَمَا إِنِّي لَا أَزْعُمُ أَنَّهُ حَرَامٌ، أَكْرَهُ أَنْ يَسْأَلَنِي اللَّهُ عَنْ فُضُولِ الدُّنْيَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، أَتَوَاضَعُ لِلَّهِ، فَمَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تَكَبَّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ، وَمَنِ اقْتَصَدَ أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَكْثَرَ ذِكْرَ الْمَوْتِ أَحَبَّهُ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نُعَيْمُ بْنُ مُوَرِّعٍ الْعَنْبَرِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں دودھ اور شہد موجود تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک مشروب میں پینے کی دو چیزیں اور ایک پیالے میں دو طرح کے سالن، مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ یہ حرام ہے لیکن مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ مجھ سے اضافی چیزوں کے بارے میں سوال کرے، میں اللہ تعالیٰ کی خاطر تواضع اختیار کرتا ہوں، جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے سربلندی عطا کرتا ہے اور جو شخص تکبر کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے پست کر دیتا ہے، جو شخص میانہ روی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالی اسے خوش حال کر دیتا ہے اور جو شخص موت کو زیادہ یاد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے محبت رکھتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع عنبری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18294]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی نعیم بن مورع عنبری ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18294]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18295
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: إِنْ كَانَ لَتَمُرُّ بِآلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَهِلَّةُ مَا يُسْرَجُ فِي بَيْتِ وَاحِدٍ مِنْهُمْ سِرَاجٌ، وَلَا يُوقَدُ فِيهِ نَارٌ، وَإِنْ وَجَدُوا زَيْتًا ادَّهَنُوا بِهِ، وَإِنْ وَجَدُوا وَدَكًا أَكَلُوهُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں پر پہلی کے کئی چاند گزر جاتے تھے اور اس دوران اُن میں سے کسی ایک کے گھر میں (رات کے وقت روشنی کرنے کے لئے) چراغ نہیں جلایا گیا ہوتا تھا، یا (کھانا پکانے کے لئے) آگ نہیں جلائی گئی ہوتی تھی، اگر انہیں زیتون کا تیل ملتا تھا، تو وہ اسے لگا لیتے تھے اور اگر چربی ملتی تھی، تو وہ اسے کھا لیتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18295]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے اور وہ ضعیف ہے دحیم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18295]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6478)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18296
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ، وَأَقْرَبَكُمْ مِنِّي الَّذِي يَلْحَقُنِي عَلَى مَا عَاهَدْتُهُ عَلَيْهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم میں سے میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب اور میرے سب سے زیادہ قریب وہ شخص ہو گا جو مجھ سے اسی عہد پر قائم رہتے ہوئے آ کر ملے گا جس پر میں نے اس سے عہد لیا تھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18296]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18296]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2683)، أخرجه مسند البزار برقم: 3889، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1628»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18297
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا لِي ذَهَبٌ أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَتْرُكُ مِنْهُ دِينَارًا إِلَّا دِينَارًا أُعِدُّهُ لِغَرِيمٍ إِنْ كَانَ".
فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا تَرَكَ دِينَارًا، وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا، وَلَا وَلِيدَةً، وَتَرَكَ دِرْعَهُ رَهْنًا بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
فَمَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا تَرَكَ دِينَارًا، وَلَا دِرْهَمًا، وَلَا عَبْدًا، وَلَا وَلِيدَةً، وَتَرَكَ دِرْعَهُ رَهْنًا بِثَلَاثِينَ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ. قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ احد پہاڑ میرے لیے سونے کا ہو جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دوں، اور پھر جس دن میرا انتقال ہو، میں نے اس میں سے ایک دینار چھوڑ دیا ہو (یعنی اس کو خرچ نہ کیا ہو) البتہ اس دینار کا معاملہ مختلف ہے جو میں نے کسی قرض خواہ کے لیے رکھا ہو، اگر وہ (یعنی کوئی قرض) ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور آپ نے کوئی بھی دینار یا درہم یا غلام یا کنیز نہیں چھوڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زرہ چھوڑی تھی جو کہ تیس صاع جو کے عوض میں رہن رکھی ہوئی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18297]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18297]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3682)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11901»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 18298
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى سَرِيرٍ مُزَمَّلٌ بِشَرِيطٍ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، وَدَخَلَ عُمَرُ، فَانْحَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - انْحِرَافَةً، فَلَمْ يَرَ عُمَرُ بَيْنَ جَنْبِهِ وَبَيْنَ الشَّرِيطِ ثَوْبًا، وَقَدْ أَثَّرَ الشَّرِيطُ بِجَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَكَى ; فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُبْكِيكَ يَا عُمَرُ؟". قَالَ: وَاللَّهِ، مَا أَبْكِي أَنْ لَا أَكُونَ أَعْلَمُ أَنَّكَ أَكْرَمُ عَلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْ كِسْرَى وَقَيْصَرَ، وَهُمَا يَعِيثَانِ فِيمَا يَعِيثَانِ فِيهِ، وَأَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَكَانِ الَّذِي أَرَى؟ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ لَهُمُ الدُّنْيَا وَلَنَا الْآخِرَةُ؟!". فَقَالَ عُمَرُ: بَلَى. قَالَ:" فَإِنَّهُ كَذَلِكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت پلنگ پر لیٹے ہوئے تھے جو بان (یا رسی) سے بنا ہوا تھا، آپ کے سر کے نیچے چمڑے کا تکیہ تھا جس کے اندر پتے بھرے ہوئے تھے، آپ کے کچھ اصحاب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلو بدلا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو اور چارپائی کے بان کے درمیان کوئی کپڑا نہیں ہے اور اس وجہ سے بان کا نشان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر بن گیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: تم کیوں رو رہے ہو؟ اے عمر! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! میں نہ روتا اگر مجھے اس بات کا علم نہ ہوتا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کسریٰ اور قیصر سے زیادہ معزز ہیں، اور وہ (یعنی قیصر و کسریٰ) ہر طرح کی ناز و نعمت میں رہ رہے ہیں، جبکہ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ کی یہ صورت حال ہے جو مجھے دکھائی دے رہی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ اُن لوگوں کے لئے دنیا ہو اور ہمارے لئے آخرت ہو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی میں اس سے راضی ہوں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو ایسا ہی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18298]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مبارک بن فضالہ کا معاملہ مختلف ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18298]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2782) اخرجه احمد فى المسند (139/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12009، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7355/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 18299
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ وَهُوَ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ فِي جِسْمِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ فِرَاشًا أَوْثَرَ مِنْ هَذَا، فَقَالَ:" مَا لِي وَلِلدُّنْيَا! وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ سَارَ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَاسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ سَاعَةً، ثُمَّ رَاحَ وَتَرَكَهَا". وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چٹائی پر تھے، جس کا نشان آپ کے جسم پر بن گیا تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ کوئی بچھونا بچھا لیتے تو اس کا نشان نہیں بننا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا دنیا کے ساتھ کیا واسطہ؟ اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میری اور دنیا کی مثال اُس سوار کی مانند ہے جو ایک گرم دن میں سفر کر رہا ہوتا ہے اور گھڑی بھر کے لیے کسی درخت کے سائے میں آ جاتا ہے اور پھر وہاں سے روانہ ہو جاتا ہے اور اُس (درخت یا سائے) کو وہیں چھوڑ جاتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18299]
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18299]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3666) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11798) اخرجه احمد فى المسند (3744)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2739، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7928، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11898، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6352»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 18300
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي غُرْفَةٍ كَأَنَّهَا بَيْتُ حَمَامٍ، وَهُوَ نَائِمٌ عَلَى حَصِيرٍ، قَدْ أَثَّرَ بِجَنْبِهِ، فَبِكَيْتُ فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِسْرَى وَقَيْصَرُ يَطْوُونَ عَلَى الْخَزِّ وَالدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ، وَأَنْتَ نَائِمٌ عَلَى هَذَا الْحَصِيرِ قَدْ أَثَّرَ بِجَنْبِكَ؟ فَقَالَ:" فَلَا تَبْكِ يَا عَبْدَ اللَّهِ، فَإِنَّ لَهُمُ الدُّنْيَا وَلَنَا الْآخِرَةَ، وَمَا أَنَا وَالدُّنْيَا، وَمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِلَّا كَمَثَلِ رَاكِبٍ نَزَلَ تَحْتَ شَجَرَةٍ، ثُمَّ سَارَ وَتَرَكَهَا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت بالاخانے میں موجود تھے جو کبوتروں کے ڈربے کی طرح تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر سوئے ہوئے تھے جس کا نشان آپ کے پہلو پر بن گیا تھا، میں رو پڑا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عبداللہ! تم کیوں رو رہے ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کسریٰ اور قیصر خز دیباج، حریر (یعنی ریشم کی مختلف قسموں) پر چلتے ہیں اور آپ اس چٹائی پر سوئے ہوئے ہیں، جس نے آپ کے پہلو پر نشان ڈال دیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبداللہ! تم نہ روؤ! کیونکہ ان لوگوں کے لئے دنیا ہے اور ہمارے لئے آخرت ہو گی، میرا دنیا کے ساتھ کیا واسطہ؟ میری اور دنیا کی مثال اُس سوار کی مانند ہے جو کسی درخت کے نیچے پڑاؤ کرتا ہے اور پھر روانہ ہو جاتا ہے اور اُسے وہیں چھوڑ جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18300]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن سعید ہے جو اعمش کو ساتھ لے کر چلتا تھا، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18300]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10327)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10327»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18301
وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: أَصَابَتْ إِصْبُعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَجَرَةٌ فَدَمِيَتْ، فَقَالَ:" هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبُعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ؟" فَحُمِلَ فَوُضِعَ عَلَى سَرِيرٍ مُزَمَّلٍ بِخُوصٍ أَوْ شَرِيطٍ، وَوُضِعَ تَحْتَ رَأْسِهِ مِرْفَقَةٌ مِنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، فَأَثَّرَ الشَّرِيطُ فِي جَنْبِهِ، فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَبَكَى، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ؟". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِسْرَى وَقَيْصَرُ يَجْلِسُونَ عَلَى سُرُرِ الذَّهَبِ، وَيَلْبَسُونَ الدِّيبَاجَ وَالْإِسْتَبْرَقَ؟ قَالَ:" أَمَا تَرْضَوْنَ أَنَّ لَهُمُ الدُّنْيَا وَلَكُمُ الْآخِرَةَ؟!".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبُعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ زِيَادٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" هَلْ أَنْتِ إِلَّا إِصْبُعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا لَقِيتِ؟". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ زِيَادٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک انگلی درخت کے ذریعے زخمی ہو گئی اور اس میں سے خون نکل آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہا: ”تم صرف ایک انگلی ہو، جس میں سے خون نکل آیا ہے اور تمہیں اللہ کی راہ میں اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھایا گیا اور آپ کو ایک ایسی چارپائی پر لٹایا گیا، جو بان والی تھی، آپ کے سر کے نیچے چمڑے کا بنا ہوا تکیہ رکھا گیا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے اس بان کا نشان آپ کے پہلو پر لگ گیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو وہ رونے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کسریٰ اور قیصر سونے کے پلنگوں پر بیٹھتے ہیں اور دیباج اور استبرق پہنتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم اس بات سے راضی نہیں ہو؟ کہ اُن کو دنیا ملی ہے اور تمہیں آخرت مل جائے گی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس میں سے یہ الفاظ منقول ہیں: ”تم صرف ایک انگلی ہو جس میں سے خون نکل آیا ہے اور تمہیں اللہ کی راہ میں اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن زیاد ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18301]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن زیاد ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (17019)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5794، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1797، 1796، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3345، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1719»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18302
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَرِيرٌ مُشَبَّكٌ بِالْبُورِيِّ، وَعَلَيْهِ كِسَاءٌ أَسْوَدُ، فَأَجْلَسْنَاهُ عَلَى الْبُورِيِّ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ عَلَيْهِ، فَنَظَرَا فَرَأَيَا أَثَرَ السَّرِيرِ فِي جَنْبِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَكَى أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، فَقَالَ لَهُمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُبْكِيكُمَا؟". قَالَا: نَبْكِي لِأَنَّ هَذَا السَّرِيرَ قَدْ أَثَّرَتْ فِي جَنْبِكَ خُشُونَتُهُ، وَكِسْرَى وَقَيْصَرُ عَلَى فُرُشِ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عَاقِبَةَ كِسْرَى وَقَيْصَرَ إِلَى النَّارِ، وَعَاقِبَةَ سَرِيرِي هَذَا إِلَى الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ نَزِيلُ نَيْسَابُورَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک پلنگ تھا، جس میں بان لگا ہوا تھا، آپ کے جسم پر سیاہ رنگ کی چادر تھی، ہم نے آپ کو بان پر بٹھا دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بان کی چارپائی پر تشریف فرما تھے، اُن دونوں حضرات نے دیکھا کہ بان کا نشان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر بن گیا ہے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے دریافت کیا: تم دونوں کیوں رو رہے ہو؟ ان دونوں نے عرض کی: ہم اس لئے رو رہے ہیں کیونکہ اس چارپائی کھردرے پن کا نشان آپ کے پہلو پر بن گیا ہے جبکہ کسریٰ اور قیصر ریشم اور دیباج کے بچھونوں پر ہوتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کسریٰ اور قیصر کا انجام جہنم ہے اور میرے اس پلنگ کا انجام جنت ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی نزیل نیشاپور ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18302]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدنی نزیل نیشاپور ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18302]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6224»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع