🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18253
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ يَقُولُ: لَقَدْ أَصْبَحْتُمْ وَأَمْسَيْتُمْ تَرْغَبُونَ فِيمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهِ، أَصْبَحْتُمْ تَرْغَبُونَ فِي الدُّنْيَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَزْهَدُ فِيهَا، وَاللَّهِ مَا أَتَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةٌ مِنْ دَهْرِهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ. قَالَ: فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَلِفُ.
وَقَالَ غَيْرُ يَحْيَى: وَاللَّهِ، مَا مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةٌ مِنَ الدَّهْرِ إِلَّا وَالَّذِي عَلَيْهِ أَكْثَرُ مِنَ الَّذِي لَهُ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”آج تم صبح اور شام ایسی حالت میں کرتے ہو کہ اپنی دلچسپی کی چیز حاصل کر لیتے ہو، اس (دنیا) میں سے جس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زہد کا طریقہ اختیار کیا تھا، تم ایسی حالت میں صبح کرتے ہو کہ تم دنیا میں رغبت رکھتے ہو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے بے رغبتی اختیار کرتے تھے، اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جو بھی رات آئی، تو اس میں یہ صورتحال ہوتی کہ آپ کو جو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔“ راوی کہتے ہیں: تو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُدھار لیتے ہوئے دیکھا ہے۔ یحیی کے علاوہ دیگر راویوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کبھی بھی تین دن ایسے نہیں گزرے مگر یہ کہ جو آپ کو ملنا ہوتا تھا آپ کے ذمہ اس سے زیادہ ہوتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18253]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17361، 17362، 17319»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18254
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَمْرٍو أَيْضًا أَنَّهُ قَالَ: مَا أَبْعَدَ هَدْيَكُمْ مِنْ هَدْيِ نَبِيِّكُمْ، أَمَّا هُوَ فَكَانَ أَزْهَدَ النَّاسِ فِي الدُّنْيَا، وَأَمَّا أَنْتُمْ فَأَرْغَبُ النَّاسِ فِيهَا. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَى حَدِيثَ عَمْرٍو فَقَطْ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”تمہارا طریق کار تمہارے نبی کے طریق کار سے کتنا دور ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے سب سے زیادہ بے رغبت تھے اور تم لوگ دنیا کی طرف سب سے زیادہ راغب ہو۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام طبرانی نے صرف سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18254]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (204/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18255
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ مِنَ الدُّنْيَا ثَلَاثَةٌ: الطَّعَامُ، وَالنِّسَاءُ، وَالطِّيبُ، فَأَصَابَ ثِنْتَيْنِ، وَلَمْ يُصِبْ وَاحِدَةً، أَصَابَ النِّسَاءَ وَالطِّيبَ، وَلَمْ يُصِبِ الطَّعَامَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں سے تین چیزیں پسند تھیں، کھانا، خواتین اور خوشبو، ان میں سے دو چیزیں آپ کو مل گئیں اور ایک چیز نہیں ملی، خواتین اور خوشبو آپ کو مل گئیں اور کھانا آپ کو نہیں ملا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18255]
تخریج الحدیث: «اخرجه ا حمد فى المسند (82/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23919»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18256
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ هَذِهِ إِلَّا نِسَاءَكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ رِوَايَةِ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری دنیا میں سے ہمیں صرف صرف خواتین ملی ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم ہے اس نے اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت نقل کی ہے اور میں ان دونوں (یعنی زکریا اور اس کے والد) سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18256]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18257
وَعَنْ فَاطِمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهَا يَوْمًا فَقَالَ:" أَيْنَ أَبْنَائِي؟". - يَعْنِي حَسَنًا وَحُسَيْنًا -. قَالَتْ: أَصْبَحْنَا وَلَيْسَ فِي بَيْتِنَا شَيْءٌ يَذُوقُهُ ذَائِقٌ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَذْهَبُ بِهِمَا ; فَإِنِّي أَتَخَوَّفُ أَنْ يَبْكِيَا عَلَيْكِ وَلَيْسَ عِنْدَكِ شَيْءٌ، فَذَهَبَ إِلَى فُلَانٍ الْيَهُودِيِّ. فَتَوَجَّهَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَهُمَا يَلْعَبَانِ فِي شَرِيَّةٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمَا فَضْلٌ مِنْ تَمْرٍ، فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ، أَلَا تَقْلِبُ ابْنَيَّ قَبْلَ أَنْ يَشْتَدَّ عَلَيْهِمَا الْحَرُّ؟". قَالَ عَلِيٌّ: أَصْبَحْنَا وَلَيْسَ فِي بَيْتِنَا شَيْءٌ، فَلَوْ جَلَسْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَتَّى أَجْمَعَ لِفَاطِمَةَ تَمَرَاتٍ. فَجَلَسَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى اجْتَمَعَ لِفَاطِمَةَ شَيْءٌ مِنْ تَمْرٍ، فَجَعَلَهُ فِي صُرَّتِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ فَحَمَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدَهُمَا، وَعَلِيٌّ الْآخَرَ حَتَّى أَقْلَبَهُمَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: میرے دونوں بیٹے کہاں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد حسن اور حسین تھے، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ہم نے ایسی حالت میں صبح کی ہے کہ ہمارے گھر میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی، جسے کوئی چکھنے والا چکھ سکتا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان دونوں کو لے جاتا ہوں کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ دونوں تمہارے سامنے روئیں گے اور تمہارے پاس کوئی چیز نہیں ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ فلاں یہودی کی طرف گئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف چلے گئے آپ نے ان دونوں کو پایا کہ وہ دونوں کھیل رہے تھے، ان کے آگے اضافی کھجوریں پڑی ہوئی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے علی! کیا تم میرے دونوں بیٹوں کو گرمی شدید ہونے سے پہلے واپس نہیں لے جاؤ گے؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم نے ایسی حالت میں صبح کی ہے کہ ہمارے گھر میں کوئی چیز نہیں تھی یا رسول اللہ! اگر آپ تشریف فرما رہیں، تاکہ میں فاطمہ کے لئے بھی کچھ کھجوریں اکٹھی کر لوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہو گئے یہاں تک کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے کچھ کھجوریں اکٹھی کیں اور انہیں تھیلی میں ڈال لیا، پھر وہ آئے تو ان دونوں میں سے ایک کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اٹھا لیا اور دوسرے کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اٹھا لیا اور ان دونوں کو لے کر آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18257]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (422/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18258
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ بِلَالًا أَبْطَأَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَبَسَكَ؟". قَالَ: مَرَرْتُ بِفَاطِمَةَ وَهِيَ تَطْحَنُ وَالصَّبِيُّ يَبْكِي، فَقُلْتُ لَهَا: إِنْ شِئْتِ كَفَيْتُكِ الرَّحَا، وَكَفَيْتِنِي الصَّبِيَّ، وَإِنْ شِئْتِ كَفَيْتُكِ الصَّبِيَّ، وَكَفَيْتِنِي الرَّحَا؟ قَالَتْ: أَنَا أَرْفَقُ بِابْنِي مِنْكَ، فَذَاكَ حَبَسَنِي. فَقَالَ:" رَحِمْتَهَا - رَحِمَكَ اللَّهُ -". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ أَبَا هَاشِمٍ صَاحِبَ الزَّعْفَرَانِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو صبح کی نماز کے لیے آنے میں تاخیر ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہیں کسی چیز نے روک لیا؟ انہوں نے بتایا: میرا گزر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا (کے گھر) کے پاس سے ہوا، وہ چکی پیس رہی تھیں اور بچے رو رہے تھے، میں نے کہا: آپ کی جگہ میں چکی پیس دیتا ہوں اور آپ بچے کو سنبھال لیں، اور اگر آپ چاہیں تو میں بچے کو سنبھال لیتا ہوں اور آپ چکی پیس لیں، انہوں نے کہا: اپنے بیٹے کے لئے میں تم سے زیادہ مہربان ہوں (یعنی میں بچے کو سنبھال لیتی ہوں، سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا:) تو اس وجہ سے مجھے دیر ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے اس پر رحم کیا، اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابوهاشم نامی راوی نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18258]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (150/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12115»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18259
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: سَمِعَ عَمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمًا عِنْدَ الظَّهِيرَةِ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ فِي الْمَسْجِدِ جَالِسًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَخْرَجَكَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟!". قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَخْرَجَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ الَّذِي أَخْرَجَكَ، ثُمَّ إِنْ عُمَرَ جَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مَا أَخْرَجَكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟!". قَالَ: أَخْرَجَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، الَّذِي أَخْرَجَكُمَا. فَقَعَدَ مَعَهُمَا، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ بِكُمَا مِنْ قُوَّةٍ فَتَنْطَلِقَانِ إِلَى هَذَا النَّخْلِ فَتُصِيبَانِ مِنْ طَعَامٍ وَشَرَابٍ؟". فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا مَنْزِلَ مَالِكِ بْنِ التَّيِّهَانِ: أَبِي الْهَيْثَمِ الْأَنْصَارِيِّ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَيْدِينَا، فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِمْ، وَأُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ تَسْمَعُ السَّلَامَ، تُرِيدُ أَنْ يَزِيدَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ السَّلَامِ. فَلَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْصَرِفَ خَرَجَتْ أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ تَسْعَى فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَمِعْتُ سَلَامَكَ، وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَزِيدَنَا مِنْ سَلَامِكَ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَبُو الْهَيْثَمِ؟". قَالَتْ: قَرِيبٌ ذَهَبَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَسْتَعْذِبُ لَنَا مِنَ الْمَاءِ، ادْخُلُوا السَّاعَةَ يَأْتِي، فَبَسَطَتْ لَهُمْ بِسَاطًا تَحْتَ شَجَرَةٍ، حَتَّى جَاءَ أَبُو الْهَيْثَمِ مَعَ حِمَارِهِ، وَعَلَيْهِ قِرْبَتَانِ مِنْ مَاءٍ، فَفَرِحَ بِهِمْ أَبُو الْهَيْثَمِ، وَقَرُبَ يُحَيِّيهِمْ، فَصَعِدَ أَبُو الْهَيْثَمِ عَلَى نَخْلَةٍ فَصَرَمَ أَغْدَاقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَسْبُكَ يَا أَبَا الْهَيْثَمِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْكُلُونَ مِنْ بُسْرِهِ، وَمِنْ رُطَبِهِ، وَتَذْنُوبِهِ، ثُمَّ أَتَاهُمْ بِمَاءٍ فَشَرِبُوا عَلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ". ثُمَّ قَامَ أَبُو الْهَيْثَمِ إِلَى شَاةٍ لِيَذْبَحَهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكَ وَاللَّبُونَ". ثُمَّ قَامَ أَبُو الْهَيْثَمِ فَعَجَنَ لَهُمْ. وَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ رُءُوسَهُمْ فَنَامُوا، فَاسْتَيْقَظُوا وَقَدْ أَدْرَكَ طَعَامُهُمْ، فَوَضَعَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ; فَأَكَلُوا وَشَبِعُوا. وَأَتَاهُمْ أَبُو الْهَيْثَمِ بِبَقِيَّةِ الْأَعْذَاقِ، فَأَصَابُوا مِنْهُ، وَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَهُمْ بِخَيْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِأَبِي الْهَيْثَمِ:" إِذَا بَلَغَكَ أَنَّهُ قَدْ أَتَانَا رَقِيقٌ فَائْتِنَا".
قَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ: فَلَمَّا بَلَغَنِي أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيقٌ أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسًا، فَكَاتَبْتُهُ عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، فَمَا رَأَيْتُ رَأْسًا كَانَ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دن چڑھے کے وقت گھر سے باہر تشریف لائے، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اس وقت کسی وجہ سے گھر سے باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اُسی وجہ سے باہر آیا ہوں جس وجہ سے آپ باہر آئے ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن خطاب! تم اس وقت کس وجہ سے باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی اسی وجہ سے باہر آیا ہوں، جس وجہ سے آپ دونوں باہر آئے ہیں، پھر وہ ان دونوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن دونوں کے ساتھ بات چیت کرنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: کیا تم دونوں میں اتنی قوت ہے کہ تم دونوں اس باغ تک جا سکو؟ وہاں کھانے اور پینے کے لئے کچھ مل جائے گا، ہم نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! پھر ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم سیدنا مالک بن تیہان ابوالہیثم انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے آگے بڑھے، آپ نے ان لوگوں سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، ابوالہیثم کی والدہ سلام کو سن رہی تھیں، وہ یہ چاہتی تھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں مزید سلام کریں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس مڑنے کا ارادہ کیا تو ابوالہیثم کی والدہ دوڑتی ہوئی باہر آئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کا سلام سن لیا تھا، لیکن میں یہ چاہتی تھی کہ آپ کی طرف سے ہمارے لیے مزید سلام آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس خاتون سے دریافت کیا: ابوالہیثم کہاں ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: قریب ہی گئے ہیں، یا رسول اللہ! وہ ہمارے لئے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، آپ اندر آئیں وہ ابھی آ جائیں گے، اس خاتون نے ایک درخت کے نیچے ان حضرات کے لئے ایک بچھونا بچھایا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اپنے گدھے کے ساتھ آ گئے، اس گدھے پر پانی کے دو مشکیزے لدے ہوئے تھے، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ ان حضرات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہیں آ کر سلام کیا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کھجور کے درخت پر چڑھے اور انہوں نے کچھ گچھے اتار لیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوالہیثم! اتنا کافی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مختلف قسم کی کھجوریں کھائیں، پھر وہ ان حضرات کے پاس پانی لے کر آئے، ان حضرات نے وہ پانی پیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ نعمتیں ہیں، جن کے بارے میں تم سے حساب لیا جائے گا۔ پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اٹھ کر بکری کی طرف بڑھے تاکہ اسے ذبح کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دودھ دینے والی نہ کرنا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اٹھے، انہوں نے ان حضرات کے لیے آٹا گوندھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سر رکھا اور سو گئے، جب یہ حضرات بیدار ہوئے تو کھانا تیار ہو چکا تھا، وہ انہوں نے ان حضرات کے سامنے رکھا تو ان حضرات نے سیر ہو کر کھانا کھایا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کھجوروں کے باقی گچھے لے آئے، ان حضرات نے وہ کھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کی، پھر آپ نے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب تمہیں یہ اطلاع ملے کہ ہمارے پاس غلام آئے ہیں، تو تم ہمارے پاس آنا۔ سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ اطلاع ملی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غلام آئے ہیں، میں مدینہ منورہ آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک غلام عطا کیا، پھر میں نے اس کے ساتھ چالیس ہزار درہم کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کیا، میں نے اس سے زیادہ برکت والا کوئی وجود نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18259]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3681) اخرجه أبو يعلى فى المسند (250) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18260
وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَتْ أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ: لَوْ دَعَوْتَ لَنَا! قَالَ:" أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ الْغُلَامِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ كَذَلِكَ، وَفِي أَسَانِيدِهِمْ كُلِّهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى: أَبُو خَلَفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ: أُمُّ الْهَيْثَمِ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ابوالہیثم کی والدہ نے کہا: اگر آپ ہمیں دعا دیں (تو عنایت ہو گی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزہ داروں نے تمہارے ہاں افطاری کی ہے، نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا ہے اور فرشتوں نے تمہارے لئے دعائے رحمت کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اسے اختصار کے ساتھ غلام کے واقعے والا حصہ نقل کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے بھی اسی طرح نقل کی ہے، ان سب کی اسانید میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ ابوخلف ہے اور وہ ضعیف ہے، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے لفظ ”ام الہیثم“ نقل کیا ہے، جبکہ امام بزار نے ”ابوالہیثم کی والدہ“ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18260]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار قي المسند (3681)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18261
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ بِالْهَاجِرَةِ فَسَمِعَ بِذَاكَ عَمَرُ، فَخَرَجَ فَإِذَا هُوَ بِأَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، مَا أَخْرَجَكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟! فَقَالَ: أَخْرَجَنِي وَاللَّهِ، مَا أَجِدُ مِنْ حَاقِّ الْجُوعِ فِي بَطْنِي، فَقَالَ: أَنَا وَاللَّهِ، مَا أَخْرَجَنِي غَيْرُهُ.
فَبَيْنَمَا هُمَا كَذَلِكَ إِذْ خَرَجَ عَلَيْهِمَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا أَخْرَجَكُمَا هَذِهِ السَّاعَةَ؟". فَقَالَا: أَخْرَجَنَا وَاللَّهِ، مَا نَجِدُ فِي بُطُونِنَا مَنْ حَاقِّ الْجُوعِ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَأَنَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَخْرَجَنِي غَيْرُهُ". فَقَامُوا فَانْطَلَقُوا حَتَّى أَتَوْا بَابَ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ، وَكَانَ أَبُو أَيُّوبَ ذَكَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا أَوْ لَبَنًا، فَأَبْطَأَ يَوْمَئِذٍ فَلَمْ يَأْتِ لِحِينِهِ فَأَطْعَمَهُ أَهْلَهُ، وَانْطَلَقَ إِلَى نَخْلِهِ يَعْمَلُ فِيهِ، فَلَمَّا أَتَوْا بَابَ أَبِي أَيُّوبَ خَرَجَتِ امْرَأَتُهُ فَقَالَتْ: مَرْحَبًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِمَنْ مَعَهُ، فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَأَيْنَ أَبُو أَيُّوبَ؟". قَالَتْ: يَأْتِيكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ السَّاعَةَ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَصُرَ بِهِ أَبُو أَيُّوبَ، وَهُوَ يَعْمَلُ فِي نَخْلٍ لَهُ، فَجَاءَ يَشْتَدُّ حَتَّى أَدْرَكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: مَرْحَبًا بِنَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِمَنْ مَعَهُ. فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ بِالْحِينِ الَّذِي كُنْتَ تَجِيئُنِي فِيهِ فَرَدَّهُ. فَجَاءَ إِلَى عِذْقِ النَّخْلَةِ فَقَطَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَرَدْتَ إِلَى هَذَا؟". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَدْتُ أَنْ تَأْكُلَ مِنْ رُطَبِهِ، وَبُسْرِهِ، وَتَمْرِهِ، وَتَذْنُوبِهِ، وَلَأَذْبَحَنَّ لَكَ مَعَ هَذَا. قَالَ:" إِنْ ذَبَحْتَ فَلَا تَذْبَحَنَّ ذَاتَ ذَرٍّ". فَأَخَذَ عَنَاقًا، أَوْ جَدْيًا فَذَبَحَهُ، وَقَالَ لِامْرَأَتِهِ: اخْتَبِزِي، وَأَطْبُخُ أَنَا، فَأَنْتِ أَعْلَمُ بِالْخُبْزِ. فَعَمَدَ إِلَى نِصْفِ الْجَدْيِ فَطَبَخَهُ، وَشَوَى نِصْفَهُ، فَلَمَّا أَدْرَكَ الطَّعَامُ، وَضَعَهُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابِهِ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْجَدْيِ فَوَضَعَهُ عَلَى رَغِيفٍ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، أَبْلِغْ بِهَذَا إِلَى فَاطِمَةَ ; فَإِنَّهَا لَمْ تُصِبْ مِثْلَ هَذَا مُنْذُ أَيَّامٍ". فَلَمَّا أَكَلُوا وَشَبِعُوا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خُبْزٌ، وَلَحْمٌ، وَبُسْرٌ،وَتَمْرٌ وَرُطَبٌ". وَدَمَعَتْ عَيْنَاهُ، ثُمَّ قَالَ:" هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَصَبْتُمْ مِثْلَ هَذَا، وَضَرَبْتُمْ بِأَيْدِيكُمْ، فَقُولُوا: بِسْمِ اللَّهِ، وَبَرَكَةِ اللَّهِ، فِإِذَا شَبِعْتُمْ فَقُولُوا الْحَمْدُ للَّهِ الَّذِي أَشْبَعَنَا وَأَزْوَانَا وَأَنْعَمَ وَأَفْضَلَ، فَإِنَّ هَذَا كَفَافٌ بِهَذَا".
وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْتِي أَحَدٌ إِلَيْهِ مَعْرُوفًا إِلَّا أَحَبَّ أَنْ يُجَازِيَهُ، فَقَالَ لِأَبِي أَيُّوبَ:" ائْتِنَا غَدًا". فَلَمْ يَسْمَعْ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُكَ أَنْ تَأْتِيَهُ، فَلَمَّا أَتَاهُ أَعْطَاهُ وَلِيدَةً، فَقَالَ:" يَا أَبَا أَيُّوبَ، اسْتَوْصِ بِهَا خَيْرًا ; فَإِنَّا لَمْ نَرَ إِلَّا خَيْرًا مَا دَامَتْ عِنْدَنَا". فَلَمَّا جَاءَ بِهَا أَبُو أَيُّوبَ قَالَ: مَا أَجِدُ لِوَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرًا مِنْ أَنْ أُعْتِقَهَا، فَأَعْتَقَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَيْسَانَ الْمَرْوَزِيُّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس دن چڑھے کے وقت باہر تشریف لائے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں سنا تو وہ بھی باہر آ گئے، وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے، انہوں نے دریافت کیا: اے سیدنا ابوبکر! آپ اس وقت میں کیوں باہر آئے ہیں؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس وجہ سے باہر آیا ہوں کہ مجھے اپنے پیٹ میں شدید ترین بھوک محسوس ہو رہی ہے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بولے: میں بھی اسی وجہ سے باہر آیا ہوں، ابھی یہ دونوں حضرات اسی حالت میں تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان دونوں کے پاس تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم دونوں اس وقت میں کیوں باہر آئے ہو؟ ان دونوں نے عرض کی: اللہ کی قسم! ہم اپنے پیٹ میں محسوس ہونے والی شدید ترین بھوک کی وجہ سے باہر آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، میرا بھی یہی معاملہ ہے کہ مجھے اس کے علاوہ کوئی اور چیز باہر نہیں لائی، پھر یہ حضرات اُٹھے اور چلتے ہوئے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے دروازے پر آئے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھانے یا شاید دودھ کے بارے میں ذکر کیا تھا، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آنے میں تاخیر ہو گئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مخصوص وقت پر تشریف نہیں لائے تو سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے وہ کھانا اپنے گھر والوں کو کھلایا اور اپنے کھجوروں کے باغ میں چلے گئے تاکہ وہاں کام کاج کریں، جب یہ حضرات، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے دروازے پر پہنچے تو ان کی اہلیہ باہر آئیں اور بولیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے ساتھ والے افراد کو خوش آمدید! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: ابوایوب کہاں ہے؟ اس خاتون نے بتایا: اے اللہ کے نبی! وہ ابھی آپ کے پاس آ جاتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مڑ گئے، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا وہ اس وقت اپنے کھجوروں کے باغ میں کام کر رہے تھے، وہ دوڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور آپ کے ساتھ والے افراد کو خوش آمدید! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اس وقت میں تشریف نہیں لاتے ہیں، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو واپس لے گئے، پھر وہ کھجوروں کا ایک خوشہ لے کر آئے اور اسے کاٹا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اس کے بارے میں کیا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ اس میں سے مختلف قسم کی کھجوریں کھائیں، اس کے ہمراہ میں آپ کے لیے کوئی جانور ذبح کرتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے ذبح کرنا ہے تو کسی دودھ دینے والے جانور کو ذبح نہ کرنا، تو انہوں نے بکری کے ایک سال کے بچے کو ذبح کیا، انہوں نے اپنی اہلیہ سے فرمایا: تم روٹی پکاؤ، میں سالن تیار کرتا ہوں، کیونکہ تم روٹی زیادہ بہتر پکا سکتی ہو، پھر انہوں نے اس جانور کے بچے کے نصف حصے کو لیا اور اسے پکایا اور نصف حصے کو بھون لیا، جب کھانا تیار ہوا تو وہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے ساتھیوں کے آگے رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کچھ) گوشت لیا اور اسے روٹی پر رکھا اور پھر یہ فرمایا: اے ابوایوب! یہ فاطمہ تک پہنچا دینا کیونکہ اسے کئی دن سے اس طرح کا کھانا نہیں ملا، جب ان حضرات نے سیر ہو کر کھانا کھا لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روٹی، گوشت بسر، تمر، رطب (یعنی مختلف قسم کی کھجوریں) پھر آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ ان نعمتوں میں سے ہیں جن کے بارے میں قیامت کے دن تم سے حساب لیا جائے گا، راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات آپ کے ساتھیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہیں اس طرح کی چیز نصیب ہو اور تم اپنے ہاتھ آگے بڑھاؤ، تو یہ پڑھ لو: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی (عطا کی ہوئی) برکت کے ہمراہ“ اور جب تم سیر ہو جاؤ تو یہ پڑھو: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہمیں سیر کر دیا اور ہمیں سیراب کر دیا اور نعمت عطا کی اور فضل کیا۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو یہ اس کا بدلہ بن جائے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جو شخص آپ کے ساتھ کوئی اچھائی کرتا تھا، آپ کو یہ بات پسند تھی کہ آپ اسے بدلہ دیں، آپ نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے فرمایا: کل تم ہمارے پاس آنا، انہوں نے یہ بات نہیں سنی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو یہ ہدایت کر رہے ہیں کہ آپ ان کے پاس آئیں، جب سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (اگلے دن) حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک کنیز دی اور فرمایا: اے ابوایوب! اس کے بارے میں بھلائی کی تلقین کو قبول کرو، کیونکہ یہ جب سے ہمارے پاس ہے ہم نے اس میں صرف بھلائی دیکھی ہے۔ جب سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اس کنیز کو لے کر آ گئے تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کے حوالے سے مجھے اس سے بہتر صورت اور نہیں ملتی کہ میں اسے آزاد کر دوں تو انہوں نے اسے آزاد کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن کیسان مروزی ہے اسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18261]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (185) أخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (2268)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2268، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 166»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18262
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، قَالَ: فَاتَنِي الْعَشَاءُ ذَاتَ لَيْلَةٍ ; فَجَعَلْتُ أَتَقَلَّبُ لَا يَأْتِينِي النَّوْمُ، فَقُلْتُ: لَوْ خَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّيْتُ مَا قُدِّرَ لِي، فَفَعَلْتُ، ثُمَّ اسْتَنَدْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنْهُ، فَدَخَلَ عُمَرُ، فَلَمَّا رَآنِي أَنْكَرَنِي، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ قُلْتُ: أَبُو بَكْرٍ. فَقَالَ: مَا أَخْرَجَكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟! قُلْتُ: الْجُوعُ. قَالَ: وَأَنَا أَخْرَجَنِي الَّذِي أَخْرَجَكَ، فَلَمْ نَلْبَثْ أَنْ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَأَى سَوَادَنَا أَنْكَرَهُ فَقَالَ مَنْ هَذَانِ؟ فَبَدَرَنِي عُمَرُ فَقَالَ: هَذَا أَبُو بَكْرٍ وَهَذَا عُمَرُ فَقَالَ:" مَا أَخْرَجَكُمَا هَذِهِ السَّاعَةَ؟!". فَأَخْبَرْنَاهُ الْخَبَرَ. فَقَالَ:" وَأَنَا مَا أَخْرَجَنِي إِلَّا الَّذِي أَخْرَجَكُمَا، انْطَلِقَا بِنَا إِلَى الْوَاقِفِيِّ". فَأَتَيْنَا الْبَابَ، فَاسْتَأْذَنَّا فَخَرَجَتِ الْمَرْأَةُ، قَالَ:" أَيْنَ فَلَانٌ؟". قَالَتْ: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ مِنْ حُشِّ بَنِي حَارِثَةَ، فَفَتَحَتِ الْبَابَ، فَدَخَلْنَا فَلَمْ نَلْبَثْ أَنْ جَاءَ قَدْ مَلَأَ قِرْبَةً عَلَى ظَهْرِهِ، عَلَّقَهَا عَلَى كِرْنَفَةٍ مِنْ كَرَانِيفِ النَّخْلِ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: مَرْحَبًا وَأَهْلًا، مَا زَارَ النَّاسَ خَيْرٌ مِنْ زَوْرٍ زَارُونِي اللَّيْلَةَ، ثُمَّ جَاءَ بِعِذْقِ بُسْرٍ، فَجَعَلْنَا نَنْتَقِي فِي الْقَمَرِ، وَنَأْكُلُ، ثُمَّ أَخَذَ الشَّفْرَةَ وَجَالَ فِي الْغَنَمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكَ وَالْحَلُوبَ، أَوْ ذَاتَ الدَّرِّ". فَذَبَحَ لَنَا شَاةً، وَسَلَخَهَا، وَقَطَّعَهَا فِي الْقِدْرِ، وَأَمَرَ الْمَرْأَةَ فَعَجَنَتْ وَخَبَزَتْ، ثُمَّ جَاءَ بِثَرِيدَةٍ وَلَحْمٍ فَأَكَلْنَا. ثُمَّ قَامَ إِلَى الْقِرْبَةِ وَقَدْ تَخَفَّقَتْهَا الرِّيحُ فَبَرَدَتْ، فَسَقَانَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَخْرَجَنَا لَمْ يُخْرِجْنَا إِلَّا الْجُوعُ، ثُمَّ لَمْ نَرْجِعْ حَتَّى أَصَبْنَا هَذَا، هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". ثُمَّ قَالَ لِلْوَاقِعِيِّ:" أَمَا لَكَ خَادِمٌ يَكْفِيكَ هَذَا؟". قَالَ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" فَانْظُرْ أَوَّلَ سَبْيٍ يَأْتِينِي فَائْتِنِي آمُرُ لَكَ بِخَادِمٍ".
فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ أَتَاهُ سَبْيٌ، فَأَتَاهُ فَقَالَ:" مَا جَاءَ بِكَ؟". قَالَ: مَوْعِدُكَ الَّذِي وَعَدْتَنِي، قَالَ:" قُمْ، فَاخْتَرْ مِنْهُمْ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُنْ أَنْتَ الَّذِي تَخْتَارُ لِي، قَالَ:" خُذْ هَذَا الْغُلَامَ، وَأَحْسِنْ إِلَيْهِ". فَأَتَى امْرَأَتَهُ فَأَخْبَرَهَا بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا قَالَ لَهُ، فَقَالَتْ: فَقَدْ أَمَرَكَ أَنْ تُحْسِنَ إِلَيْهِ ; فَأَحْسِنْ إِلَيْهِ، فَقَالَ: وَمَا الْإِحْسَانُ؟ قَالَتْ: أَنْ تُعْتِقَهُ. قَالَ: فَهُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ طَرَفًا مِنْهُ فِي ذَبْحِ ذَوَاتِ الدَّرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَوُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی: ”ایک رات مجھے رات کا کھانا نہیں ملا، میں کروٹیں بدلتا رہا لیکن مجھے نیند نہیں آئی، میں نے سوچا اگر میں نکل کر مسجد چلا جاؤں، وہاں جو میرے نصیب میں ہو وہ نماز ادا کروں) تو یہ مناسب ہو گا) میں نے ایسا ہی کیا اور پھر مسجد کے کونے میں ٹیک لگا کر بیٹھ گیا۔ اسی دوران سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اندر آئے، جب انہوں نے مجھے دیکھا تو وہ حیران ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: کون ہے؟ میں نے جواب دیا: ابوبکر، انہوں نے کہا: آپ اس وقت گھر سے باہر کیوں آئے ہیں؟ میں نے جواب دیا: بھوک کی وجہ سے، انہوں نے کہا: میں بھی اسی وجہ سے باہر آیا ہوں جس کی وجہ سے آپ باہر آئے ہیں، تھوڑی دیر بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لائے، جب آپ نے ہمارے ہیولے دیکھے تو آپ حیران ہوئے، آپ نے دریافت کیا: یہ دو افراد کون ہیں؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پہل کی اور بولے: یہ سیدنا ابوبکر ہیں اور یہ عمر ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم دونوں اس وقت گھر سے باہر کیوں آئے ہو؟ ہم نے آپ کو صورتحال کے بارے میں بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی اسی کی وجہ سے باہر آیا ہوں، جس کی وجہ سے تم دونوں باہر آئے ہو، تم دونوں ہمارے ساتھ واقفی کی طرف چلو۔“ ہم (ان صاحب کے) دروازے پر آئے، ہم نے اجازت طلب کی، خاتون باہر آئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: فلاں کہاں ہے؟ اس خاتون نے بتایا: وہ بنو حارثہ کے محلے سے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، اس خاتون نے دروازہ کھول دیا، ہم اندر آ گئے، تھوڑی دیر بعد وہ صاحب بھی آ گئے، انہوں نے پانی کا بھرا ہوا مشکیزہ اپنی پشت پر لادا ہوا تھا، انہوں نے وہ مشکیزہ کھجور کے درخت کی ایک شاخ سے لٹکایا، پھر وہ ہماری طرف آئے اور بولے: خوش آمدید! کسی بھی شخص کے گھر میں میرے مہمانوں سے بہتر مہمان نہیں آئے ہوں گے، پھر وہ تازہ کھجوروں کا ایک خوشہ لے آیا ہم چاند کی روشنی میں کھجوریں چن کر کھانے لگے پھر اس نے چھری پکڑی اور بکریوں کے درمیان گھومنے لگا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دودھ دینے والی بکری سے بچ کے رہنا (یعنی اُسے ذبح نہ کرنا، یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ اس نے ایک بکری ہمارے لئے ذبح کی، اس کی کھال اتاری اسے ہنڈیا میں پکایا، اس نے عورت کو حکم دیا اس عورت نے آٹا گوندھا اور روٹی پکائی، پھر وہ شخص ثرید اور گوشت لے کر آیا، ہم نے کھایا پھر وہ اٹھ کر مشکیزہ کی طرف گیا، ہوا کی وجہ سے اُس کا پانی ٹھنڈا ہو چکا تھا، اس نے ہمیں وہ پلایا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے ہمیں باہر نکالا، ہم صرف بھوک کی وجہ سے باہر آئے تھے لیکن واپس جانے سے پہلے ہمیں یہ چیزیں نصیب ہو گئیں، یہ ان نعمتوں میں سے ہیں جن کے بارے میں قیامت کے دن تم سے حساب لیا جائے گا۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے واقفی (یعنی میزبان شخص) سے دریافت کیا: کیا تمہارے پاس کوئی خادم نہیں ہے؟ جو تمہارے یہ کام کر سکے، اس نے جواب دیا: جی نہیں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم دھیان رکھنا! ہمارے پاس اب سب سے پہلے جو قیدی آئیں گے تو تم میرے پاس آ جانا، میں تمہیں کوئی خادم دینے کا حکم دے دوں گا۔ تھوڑے عرصے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیدی آئے، وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کس سلسلے میں آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: اُس وعدے کی وجہ سے جو آپ نے میرے ساتھ کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُٹھو اور ان میں سے کسی کو منتخب کر لو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لیے کسی کو اختیار کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس لڑکے کو لے لو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، وہ صاحب اپنی بیوی کے پاس آئے اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں بتایا اور جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا، اس کے بارے میں بتایا، تو اس خاتون نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو یہ حکم دیا ہے کہ آپ اس کے ساتھ بھلائی کریں، تو آپ اس کے ساتھ بھلائی کر لیں، انہوں نے دریافت کیا: کیا بھلائی کروں؟ اس خاتون نے کہا: آپ اسے آزاد کر دیں، ان صاحب نے کہا: پھر یہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے آزاد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے، جو دودھ دینے والی بکری کو ذبح کرنے (سے روکنے سے متعلق ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اسے اُس سے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبیداللہ بن موہب ہے، جس کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، لیکن اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 18262]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6181) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/19)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3154، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7357/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں