🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18259
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: سَمِعَ عَمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ يَوْمًا عِنْدَ الظَّهِيرَةِ فَوَجَدَ أَبَا بَكْرٍ فِي الْمَسْجِدِ جَالِسًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَخْرَجَكَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ؟!". قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَخْرَجَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ الَّذِي أَخْرَجَكَ، ثُمَّ إِنْ عُمَرَ جَاءَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، مَا أَخْرَجَكَ هَذِهِ السَّاعَةَ؟!". قَالَ: أَخْرَجَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، الَّذِي أَخْرَجَكُمَا. فَقَعَدَ مَعَهُمَا، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحَدِّثُهُمَا، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ بِكُمَا مِنْ قُوَّةٍ فَتَنْطَلِقَانِ إِلَى هَذَا النَّخْلِ فَتُصِيبَانِ مِنْ طَعَامٍ وَشَرَابٍ؟". فَقُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا مَنْزِلَ مَالِكِ بْنِ التَّيِّهَانِ: أَبِي الْهَيْثَمِ الْأَنْصَارِيِّ، فَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَيْدِينَا، فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِمْ، وَأُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ تَسْمَعُ السَّلَامَ، تُرِيدُ أَنْ يَزِيدَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ السَّلَامِ. فَلَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَنْصَرِفَ خَرَجَتْ أُمُّ أَبِي الْهَيْثَمِ تَسْعَى فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ سَمِعْتُ سَلَامَكَ، وَلَكِنْ أَرَدْتُ أَنْ تَزِيدَنَا مِنْ سَلَامِكَ. فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ أَبُو الْهَيْثَمِ؟". قَالَتْ: قَرِيبٌ ذَهَبَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَسْتَعْذِبُ لَنَا مِنَ الْمَاءِ، ادْخُلُوا السَّاعَةَ يَأْتِي، فَبَسَطَتْ لَهُمْ بِسَاطًا تَحْتَ شَجَرَةٍ، حَتَّى جَاءَ أَبُو الْهَيْثَمِ مَعَ حِمَارِهِ، وَعَلَيْهِ قِرْبَتَانِ مِنْ مَاءٍ، فَفَرِحَ بِهِمْ أَبُو الْهَيْثَمِ، وَقَرُبَ يُحَيِّيهِمْ، فَصَعِدَ أَبُو الْهَيْثَمِ عَلَى نَخْلَةٍ فَصَرَمَ أَغْدَاقًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَسْبُكَ يَا أَبَا الْهَيْثَمِ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَأْكُلُونَ مِنْ بُسْرِهِ، وَمِنْ رُطَبِهِ، وَتَذْنُوبِهِ، ثُمَّ أَتَاهُمْ بِمَاءٍ فَشَرِبُوا عَلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ". ثُمَّ قَامَ أَبُو الْهَيْثَمِ إِلَى شَاةٍ لِيَذْبَحَهَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكَ وَاللَّبُونَ". ثُمَّ قَامَ أَبُو الْهَيْثَمِ فَعَجَنَ لَهُمْ. وَوَضَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ رُءُوسَهُمْ فَنَامُوا، فَاسْتَيْقَظُوا وَقَدْ أَدْرَكَ طَعَامُهُمْ، فَوَضَعَهُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ; فَأَكَلُوا وَشَبِعُوا. وَأَتَاهُمْ أَبُو الْهَيْثَمِ بِبَقِيَّةِ الْأَعْذَاقِ، فَأَصَابُوا مِنْهُ، وَسَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَعَا لَهُمْ بِخَيْرٍ، ثُمَّ قَالَ لِأَبِي الْهَيْثَمِ:" إِذَا بَلَغَكَ أَنَّهُ قَدْ أَتَانَا رَقِيقٌ فَائْتِنَا".
قَالَ أَبُو الْهَيْثَمِ: فَلَمَّا بَلَغَنِي أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَقِيقٌ أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَأَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسًا، فَكَاتَبْتُهُ عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، فَمَا رَأَيْتُ رَأْسًا كَانَ أَعْظَمَ بَرَكَةً مِنْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: (ایک مرتبہ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دن چڑھے کے وقت گھر سے باہر تشریف لائے، آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو مسجد میں بیٹھے ہوئے پایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم اس وقت کسی وجہ سے گھر سے باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اُسی وجہ سے باہر آیا ہوں جس وجہ سے آپ باہر آئے ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن خطاب! تم اس وقت کس وجہ سے باہر آئے ہو؟ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی اسی وجہ سے باہر آیا ہوں، جس وجہ سے آپ دونوں باہر آئے ہیں، پھر وہ ان دونوں کے ساتھ بیٹھ گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن دونوں کے ساتھ بات چیت کرنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: کیا تم دونوں میں اتنی قوت ہے کہ تم دونوں اس باغ تک جا سکو؟ وہاں کھانے اور پینے کے لئے کچھ مل جائے گا، ہم نے عرض کی: ٹھیک ہے یا رسول اللہ! پھر ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ ہم سیدنا مالک بن تیہان ابوالہیثم انصاری رضی اللہ عنہ کے گھر آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے آگے بڑھے، آپ نے ان لوگوں سے اندر آنے کی اجازت طلب کی، ابوالہیثم کی والدہ سلام کو سن رہی تھیں، وہ یہ چاہتی تھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں مزید سلام کریں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس مڑنے کا ارادہ کیا تو ابوالہیثم کی والدہ دوڑتی ہوئی باہر آئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کا سلام سن لیا تھا، لیکن میں یہ چاہتی تھی کہ آپ کی طرف سے ہمارے لیے مزید سلام آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس خاتون سے دریافت کیا: ابوالہیثم کہاں ہے؟ اس خاتون نے جواب دیا: قریب ہی گئے ہیں، یا رسول اللہ! وہ ہمارے لئے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، آپ اندر آئیں وہ ابھی آ جائیں گے، اس خاتون نے ایک درخت کے نیچے ان حضرات کے لئے ایک بچھونا بچھایا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اپنے گدھے کے ساتھ آ گئے، اس گدھے پر پانی کے دو مشکیزے لدے ہوئے تھے، سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ ان حضرات کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور انہیں آ کر سلام کیا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کھجور کے درخت پر چڑھے اور انہوں نے کچھ گچھے اتار لیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابوالہیثم! اتنا کافی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مختلف قسم کی کھجوریں کھائیں، پھر وہ ان حضرات کے پاس پانی لے کر آئے، ان حضرات نے وہ پانی پیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ نعمتیں ہیں، جن کے بارے میں تم سے حساب لیا جائے گا۔ پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اٹھ کر بکری کی طرف بڑھے تاکہ اسے ذبح کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دودھ دینے والی نہ کرنا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ اٹھے، انہوں نے ان حضرات کے لیے آٹا گوندھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سر رکھا اور سو گئے، جب یہ حضرات بیدار ہوئے تو کھانا تیار ہو چکا تھا، وہ انہوں نے ان حضرات کے سامنے رکھا تو ان حضرات نے سیر ہو کر کھانا کھایا، پھر سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ کھجوروں کے باقی گچھے لے آئے، ان حضرات نے وہ کھائیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سلام کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کی، پھر آپ نے سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جب تمہیں یہ اطلاع ملے کہ ہمارے پاس غلام آئے ہیں، تو تم ہمارے پاس آنا۔ سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے یہ اطلاع ملی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس غلام آئے ہیں، میں مدینہ منورہ آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک غلام عطا کیا، پھر میں نے اس کے ساتھ چالیس ہزار درہم کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کیا، میں نے اس سے زیادہ برکت والا کوئی وجود نہیں دیکھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18259]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3681) اخرجه أبو يعلى فى المسند (250) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18259 in Urdu