🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18263
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرٍ خَرَجَ لَمْ يُخْرِجْهُ إِلَّا الْجُوعُ، وَأَنَّ عُمَرَ خَرَجَ لَمْ يُخْرِجْهُ إِلَّا الْجُوعُ، وَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمَا وَأَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ: أَنَّهُ لَمْ يُخْرِجْهُمَا إِلَّا الْجُوعُ. فَقَالَ:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى مَنْزِلِ أَبِي الْهَيْثَمِ بْنِ التَّيِّهَانِ". - رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ: أَبُو الْهَيْثَمِ بْنُ التَّيِّهَانِ - فَإِذَا هُوَ لَيْسَ فِي الْمَنْزِلِ ; ذَهَبَ يَسْتَسْقِي، فَرَحَّبَتِ الْمَرْأَةُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِصَاحِبَيْهِ، وَبَسَطَتْ لَهُمْ شَيْئًا فَجَلَسُوا عَلَيْهِ، فَسَأَلَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ انْطَلَقَ أَبُو الْهَيْثَمِ؟". قَالَتْ: ذَهَبَ يَسْتَعْذِبُ لَنَا مِنَ الْمَاءِ، فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ جَاءَ بِقِرْبَةٍ فِيهَا مَاءٌ، فَانْطَلَقَ فَعَلَّقَهَا، وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَ لَهُمْ شَاةً، فَكَأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَرِهَ ذَلِكَ، فَذَبَحَ لَهُمْ عَنَاقًا، ثُمَّ انْطَلَقَ فَجَاءَ بِكَبَائِسَ مِنَ النَّخْلِ ; فَأَكَلُوا مِنْ ذَلِكَ اللَّحْمِ، وَالْبُسْرِ، وَالرُّطَبِ، وَشَرِبُوا مِنَ الْمَاءِ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا - إِمَّا أَبُو بَكْرٍ، وَإِمَّا عُمَرُ -: هَذَا مِنَ النَّعِيمِ الَّذِي نُسْأَلُ عَنْهُ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُؤْمِنُ لَا يُثَرَّبُ عَلَى شَيْءٍ أَصَابَهُ فِي الدُّنْيَا، إِنَّمَا يُثَرَّبُ عَلَى الْكَافِرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ گھر سے باہر تشریف لائے، وہ صرف بھوک کی وجہ سے باہر آئے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی باہر آ گئے وہ بھی صرف بھوک کی وجہ سے باہر آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کے پاس تشریف لائے، ان دونوں نے آپ کو صورتحال کے بارے میں بتایا کہ وہ دونوں بھوک کی وجہ سے باہر آئے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ہمارے ساتھ ابوالہیثم بن تیہان کے گھر چلو! راوی بیان کرتے ہیں: وہ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب تھے، جن کا نام سیدنا ابوالہیثم بن تیہان تھا، وہ گھر میں نہیں تھے، وہ پانی لینے کے لیے گئے ہوئے تھے، اُن کی اہلیہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو خوش آمدید کہا: اور ان کے لئے کوئی چیز بچھا دی، یہ حضرات اس پر تشریف فرما ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون سے دریافت کیا: ابوالہیثم کہاں گیا ہے؟ اس خاتون نے بتایا: وہ ہمارے لئے میٹھا پانی لینے گئے ہیں، تھوڑی دیر بعد وہ صاحب مشکیزہ لے کر آ گئے، جس میں پانی موجود تھا، وہ گئے، انہوں نے مشکیزے کو لٹکایا، انہوں نے ان حضرات کے لئے بکری ذبح کرنے کا ارادہ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تو انہوں نے بکری کا بچہ ذبح کر لیا، پھر وہ کھجوروں کے خوشے لے آئے، اُن حضرات نے گوشت کھایا مختلف قسم کی کھجوریں کھائیں، پانی پیا، پھر ان دونوں صاحبان (یعنی سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما) میں سے کسی ایک نے دریافت کیا: کیا یہ ان نعمتوں میں سے ہیں؟ جن کے بارے میں ہم سے حساب لیا جائے گا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مؤمن دنیا کی جو بھی چیز استعمال کرے گا اُس کی وجہ سے اس پر ملامت نہیں ہو گی، کافر پر ملامت ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سائب کلبی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18263]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10496)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 18263 in Urdu