الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18264
وَعَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - قَالَ: لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبْعَثُنَا فِي السَّرِيَّةِ، يَا بُنَيَّ، مَا لَنَا زَادٌ إِلَّا السَّلْفُ مِنَ التَّمْرِ، فَنُقَسِّمُهُ قَبْضَةً قَبْضَةً حَتَّى يَصِيرَ إِلَى تَمْرَةٍ تَمْرَةٍ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ، وَمَا عَسَى أَنْ تُغْنِيَ التَّمْرَةُ عَنْكُمْ؟ قَالَ: لَا تَقُلْ ذَاكَ يَا بُنَيَّ، فَبَعْدَ أَنْ فَقَدْنَاهَا فَاخْتَلَلْنَا إِلَيْهَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ،وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَكَانَ ثِقَةً.
سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم پر روانہ کیا (سیدنا عامر رضی اللہ عنہ نے راوی کو بتایا:) اے میرے بیٹے! اس وقت ہمارے پاس زاد سفر کے طور پر صرف کھجوروں کا ایک بڑا تھیلا تھا ہم اسے ایک ایک مٹھی تقسیم کر لیتے تھے، یہاں تک کہ وہ وقت بھی آ گیا کہ ہمارے حصے میں ایک ایک کھجور آتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: اے ابا جان! ایک کھجور کے ساتھ آپ کا گزارا کیسے ہوتا تھا؟ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم یہ بات نہ کرو، بعد میں جب ہمیں وہ بھی نہیں ملتی تھی، تو ہمیں اس کی قدر و قیمت کا احساس ہوا۔“
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18264]
یہ روایت امام أحمد نے، امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18264]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3679) اخرجه أبو يعلى فى المسند (7199) اخرجه احمد فى المسند (446/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15265»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18264 in Urdu