الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ احْتِقَارِ الْعَبْدِ عَمَلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ .
قیامت کے دن بندے کا، اپنے عمل کو حقیر سمجھنا
حدیث نمبر: 18437
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مَوْضِعُ قَدَمٍ، وَلَا شِبْرٌ، وَلَا كَفٌّ إِلَّا وَفِيهِ مَلَكٌ قَائِمٌ، وَمَلَكٌ رَاكِعٌ، أَوْ مَلَكٌ سَاجِدٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالُوا جَمِيعًا: سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ، إِلَّا أَنَّا لَمْ نُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ. قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: لَيْسَ بِقَوِيٍّ فِي الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سات آسمانوں میں ایک قدم یا ایک بالشت یا ایک ہتھیلی جتنی جگہ (بھی خالی نہیں ہے، ہر جگہ پر) کوئی فرشتہ قیام کی حالت میں ہے، کوئی فرشتہ رکوع کی حالت میں ہے، یا کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں ہے، جب قیامت کا دن ہو گا تو وہ سب یہ کہیں گے: تو ہر عیب سے پاک ہے، ہم نے تیری ویسے عبادت نہیں کی، جو تیری عبادت کا حق تھا البتہ یہ ہے کہ ہم کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ حدیث میں قوی نہیں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18437]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1751، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3592»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 18438
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرِمًا فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ تَعَالَى لَحَقَرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى الْعِبَادِ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بڑھاپے کے عالم میں مرنے کے دن تک اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے حصول کے لیے چہرے کے بل گر جائے (شاید یہ مراد ہے کہ سجدے میں رہے) تو قیامت کے دن وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس سے پہلے کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حقوق سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْبَعْثِ/حدیث: 18438]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف